Breaking News

آسیان میں چینی اداروں کی سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے لیے 13 ویں چین-آسیان ایکسپو

ناننگ، چین، 12 جولائی 2016ء/سن ہوا – ایشیانیٹ/– چین-آسیان ایکسپو (CAEXPO) سیکریٹیریٹ نے 5 جولائی کو اعلان کیا کہ تجارتی و سرمایہ کاری ترویج کا پروگرام رواں سال کی ایکسپو کے دوران جاری کیا جائے گا، تاکہ “عالمگیر بننے” کی حکمت عملی اور آسیان ممالک میں چینی اداروں کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ آسیان کے صنعتی پارکوں پر انتہائی مقبول سرمایہ کاری ترویج کانفرنس  اور منصوبے میں سرمایہ کاری اور مالیاتی فراہمی پر چین-آسیان وساطت سمپوزیا کو ایکسپو کے دوران زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

“21 ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کی تعمیر، یکساں منزل کے لیے مزید قریبی چین-آسیان برادری کی تخلیق” کے موضوع کے ساتھ 13 ویں سی اے ایکسپو سیکریٹری جنرل وانگ لی کے مطابق بین الاقوامی صنعتی صلاحیت اور آلات کی تیاری میں تعاون کے کلیدی شعبوں میں چین اور آسیان میں باہمی سرمایہ کاری کو حقیقی انداز میں آگے بڑھائے گی۔

13 ویں چین-آسیان ایکسپو، 11 سے 14 ستمبر کو، جنوبی چین کے گوانگ سی چوانگ خود مختار  علاقے کے دارالحکومت ناننگ میں ہوگی۔ رواں سال، شیڈول کے مطابق، سی اے ایکسپو آسیان صنعتی پارکوں پر مزید ترویجی کانفرنس منعقد کرے گا جس کے دوران آسیان رکن ممالک کے چند اہم صنعتی پارک چینی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے کے لیے درجنوں اعلیٰ معیار کے ترویجی منصوبوں میں شرکت کریں گے۔ ایکسپو کے دوران 10 آسیان ممالک کے مجاز محکمہ تجارت بالترتیب 10 سرمایہ کاری ترویج سیمینارز اور منعقد کریں گے اور وزارتی حکام چینی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول اور موزوں پالیسیوں کا تعارف پیش کریں گے۔ چینی سرمایہ کاروں کو آسیان ممالک کی متعلقہ پالیسیوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد کے لیے ایکسپو آسیان ممالک میں چین کے اقتصادی و تجارتی صلاح کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ بھی شروع کرے گا، جو چینی اداروں کو آسیان میں قدم رکھے میں پیش آنے والی دشواریوں سے نمٹنا ممکن بنائے گا۔ مزید برآں، مرکزی اداروں کے لیے چند چینی نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور اپنے تجربات پیش کریں گے۔

سرمایہ کاری اور منصوبوں کی مالیاتی فراہمی پر سالانہ چین-آسیان وساطت سمپوزیا چینی اور آسیان سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرے گا۔ ایکسپو کا سیکریٹیریٹ بین القاوامی صنعتی صلاحیتوں پر تعاون کے منصوبوں پر وساطت سمپوزیا کو چین-آسیان وساطت سمپوزیا برائے سرمایہ کاری و مالیاتی فراہمی میں شامل کرے گا جس کے ساتھ بین الاقوامی صنعتی صلاحیتوں اور آلات کی تیاری پر تعاون جیسے منصوبے پر وساطت اہم معاملہ ہوگی۔ سرمایہ کار بین الاقوامی صنعتی صلاحیت اور آلات کی تیاری پر تعاون، منصوبے پر ٹھیکیداری، وسائل کی تیاری، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، صنعتی پارکوں اور مالیاتی خدمات پر سرمایہ کاری کی ترویج جیسے معاملات پر روبرو گفتگو کر سکیں گے۔

چینی سرمایہ کار مالیات سے متعلقہ معاملات پر زیادہ زور رکھتے ہیں۔ اس غور و فکر کے تحت “آسیان میں سرمایہ کاری پر چینی اداروں کی مالیاتی مدد پر سرگرمیاں” ایکسپو کے دوران خصوصی طور پر کی جائیں گی، جہاں مالیاتی ادارے چینی اداروں اور سرمایہ کاروں کو مالیاتی مدد اور خدمات سے آگاہ کریں گے۔

چین-آسیان ایکسپو (سی اے ایکسپو)، بتعاون چین اور 10 ایشیائی ممالک، 2004ء سے مسلسل 12 سیشنز سے کامیابی سے منعقد ہو رہی ہے، جو چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے (کافٹا) کے لیے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تقریب کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=273395

Check Also

Sindh Apex Committee decides to re-collect data of illegal immigrants

Sindh Apex Committee has decided to again collect the data of illegal immigrants. The development reached during the meeting chaired by Chief Minister Syed Murad Ali Shah in Karachi today. Speaking on the occasion, he said provincial government is t...