Breaking News

اتصالات گروپ نے گلوبل موبائل ایوارڈز کے لیے صنعتی ریکارڈ قائم کردیا

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، یکم فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر–

صنعت کے معروف اعزازات کے لیے 11 درخواستوں کی مختصر فہرست

مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں معروف ٹیلی کمیونی کیشنز آپریٹر اتصالات گروپ نے رواں سال کے گلوبل موبائل ایوارڈز (‘گلوموس’) میں گیارہ زمروں کی مختصر فہرستوں میں شامل ہو کر صنعت کے لیے ایک نیا معیار مقرر کردیا ہے۔

Etisalat Group Sets Industry Record for Global Mobile Awards.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160131/327733)

نامزدگیوں کی رینج اس قائدانہ کردار کو ظاہر کرتی ہے جو اتصالات عالمی ٹیلی مواصلات کی صنعت میں ادا کر رہا ہے اور جدت طرازی میں ادارے کی توجہ کو صلہ دیتا ہے۔ نامزدگیوں میں شامل ہیں: بہترین موبائل کلاؤڈ سروس یا ایپ؛ بہترین موبائل جدت برائے ابھرتی ہوئی مارکیٹس؛ بہترین موبائل جدت برائے صحت۔ صارفین کے لیے فراہمی بھی مختصر فہرست میں تسلیم کی گئی ہے: موبائل کنیکٹ ایوارڈ برائے تصدیق و شناخت؛ بہترین موبائل استعمال برائے بہترین موبائل ادائیگی حل۔

اتصالات گروپ نے رواں سال کے اعزازات کے لیے ریکارڈ درخواستوں کے باوجود متاثر کن ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ جی ایس ایم اے کے چیف مارکیٹنگ آفیسر مائیکل او’ہارا نے کہا کہ “2016ء گلومو ایوارڈز کے لیے تمام نامزدگان کو مبارک باد۔ رواں سال 930 سے زیادہ درخواستوں کے ساتھ – جو نیا ریکارڈ ہے – مقابلہ پہلے سے کہیں زیادہ ہو رہا ہے، جو موبائل دنیا میں زبردست تنوع اور جدت طرازی کی رفتار کو نمایاں کر رہا ہے۔”

رواں سال کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا جس کے فاتحین کا اعلان موبائل ورلڈ کانگریس میں ہوگا، جو 22 سے 25 فروری تک بارسلونا میں ہوگی۔ مکمل نامزدگان کی فہرست یہاں مل سکتی ہے http://www.globalmobileawards.com/nominees2016/۔

اتصالات گروپ کے بارے میں

ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے معروف ٹیلی کام گروپ اتصالات کے صدر دفاتر ابوظہبی میں ہیں۔ لگ بھگ چار دہائی قبل اپنے آغاز سے اتصالات مشرق وسطیٰ، ایشیا و افریقہ میں اپنے صارفین کے لیے جدید کنیکٹیوٹی حل متعارف کروا چکا ہے۔ ان جدید حلوں نے اتصالات کو اپنے صارفین کی تعداد کو اپنی 18 بین الاقوامی مارکیٹوں میں 170 ملین سے زیادہ تک لے جانے کے قابل بنایا ہے۔ اتصالات کی کل مارکیٹ قدر 132 ارب اماراتی درہم سے زیادہ ہے، جو 36 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کے برابر بنتی ہے۔

http://www.etisalat.com

ذریعہ: اتصالات گروپ

Check Also

Shehbaz Sharif expresses grief over demise of President Khuzdar Press Club

Prime Minister Shehbaz Sharif has expressed deep grief and sorrow over the sad demise of President Khuzdar Press Club Maulana Muhammad Siddique Mengal in a blast. In a statement today, he prayed forgiveness for the departed soul and commiserated wit...