Breaking News

جے اے سولر کے پی وی ماڈیولز آئی ای سی 62804 اینٹی-پی آئی ڈی معیارات کے مطابق ہیں

بیجنگ، یکم فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی مصنوعات تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے پی وی ماڈیولز کے پورے پورٹ فولیو نے 96 گھنٹہ کا پوٹینشل انڈیوسڈ ڈی گریڈیشن (“پی آئی ڈی”) ریزسٹنس ٹیسٹ، -1,000 وولٹ سسٹم وولٹیج پر 85 درجہ سینٹی گریڈ اور 85 فیصد متناسب نمی (دوگنی 85) کے حالات میں، پاس کرلیا ہےجو آئی ای سی 62804 معیار پر پورا اترنے کے لیے ضروری ہیں۔ جے اے سولر پہلا پی وی ماڈیول بنانے والا ادارہ ہے جو اپنے تمام پی وی ماڈیولز کے لیے دوگنی 85 اینٹی-پی آئی ڈی کی صلاحیت کی ضمانت دیتا ہے۔

JA Solar Logo.

مزید برآں، جیسا کہ پہلا بتایا گیا، جے اے سولر کے اعلیٰ کارکردگی کے ملٹی-کرسٹلائن سی ریسیئم ماڈیولز نے ٹی یو وی ایسیو ڈی کی جانب سے کیے گئے اضافی 500 گھنٹہ پی آئی ڈی ٹیسٹ پاس کیے ہیں وہ بھی 2 فیصد سے بھی کم انحطاط کے ساتھ۔ نتیجہ اعلیٰ کارکردگی کے ماڈیولز کی زبردست اینٹی-پی آئی ڈی صلاحیت کا ثبوت ہے، جو اب آئی ای سی 62804 معیار پی آئی ڈی ٹیسٹ کے دوگنے وقت (192 گھنٹے) تک برقرار رکھنے کی ضمانت دیتے ہیں اور پائی-برلن اور پی وی ای ایل کی جانب سے سند یافتہ ہیں۔ جے اے کے پی وی ماڈیولز کی زبردست اینٹی-پی آئی ڈی کارکردگی اختتامی صارفین کو پی وی تنصیب کے مستحکم کام کے لیے بہتر معیار اور بھروسہ مندی کا یقین دیتی ہے، خاص طور پر وہ جو 25 سالہ زندگی میں گرم اور مرطوب ماحول میں کام کر رہے ہیں۔

جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر وی شان نے کہا کہ “جے اے سولر کی مصنوعات اپنی مرکزی ٹیکنالوجی ہی میں نمایاں نہیں ہوتیں، جو اعلیٰ کارکردگی کی حامل اور لاگت میں موثر ہیں، لیکن ساتھ ساتھ بھروسہ مندی میں بھی پیش پیش ہیں۔بھرپور پیداوار میں ہمارے تمام پی وی ماڈیولز کے لیے ‘دوگنی 85’ اینٹی-پی آئی ڈی سند کا حصول جے اے سولر کی اعلیٰ کارکردگی اور انتہائی بھروسہ مند پی وی ماڈیولز بنانے کی صلاحیت کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی ہے تاکہ وہ اپنے صارفین اور منصوبہ شراکت دارں کے لیے بہتر شمسی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرسکے۔”

لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]