Breaking News

اسیگائی نے ایبٹ کے ماتحت ادارے کے خلاف تصفیہ کا اہم مقدمہ جیت لیا

بیجنگ، 10 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

11 اپریل 2010ء کو، تقریبا دو سال کے مقدمے کی پیروی کے بعد، چین میں طبی تشخیص کی مصنوعات کے  معروف تقسیم کار بیجنگ ان-اسیگائی ٹیکنیکل اینڈ ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ (جسے یہاں آگے “اسیگائی” کہا جائے گا)، بطور دعویدار اور یو ایس ایبٹ لیبارٹریز (ایبٹ یو ایس؛ این وائی ایس ای: ABT) بطور مدعا علیہ کے ساتھ 10 ثالثی مقدمات میں چائنا انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹریڈ آربٹریشن کمیشن (CIETAC) نے فیصلہ کر لیا ہے، جس نے حال ہی میں ثالثی کا فیصلہ کیا تھا۔ تین مختلف ثالثی عدالتوں کی جانب سے قبل از وقت کیے گئے فیصلوں میں ایبٹ کو اسیگائی کے ساتھ معاہدوں کو توڑنے اور اس کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھیرایا گیا تھا اور یوں اسیگائی کو تقریبا ایک ملین امریکی ڈالرز کے تصفیے سے نوازا گیا۔

ثالثی فیصلے کے مطابق، 1999ء میں ایبٹ یو ایس کی چینی مارکیٹ میں داخلے کے فورا بعد اسیگائی اور ایبٹ یو ایس کے درمیان شروع ہونے والے تعاون کی بنیاد پر اسیگائی شمالی چین کے علاقے میں ایبٹ کی طبی تشخیصی مصنوعات کا سب سے بڑا تقسیم کار ہے، مگر، نومبر 2007ء میں، جب تعاون کو مسلسل نواں سال چل رہا تھا، تو ایبٹ نے بغیر کسی معقول وجہ کے اسیگائی کو ریجنٹس کی فراہمی بند کر دی، اور اس اس امر کو بھی درخور اعتنا نہ سمجھا کہ اسیگائی نے حال ہی میں ایبٹ یو ایس سے انتہائی مہنگے آلات خریدے تھے۔

اسیگائی کے صدر جناب یونگ فینگ کاؤ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے چینی مارکیٹوں میں ایبٹ کی مصنوعات کو خط-اول کی مصنوعات بنانے میں مدد کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں؛ مگر، نتیجے میں، ایبٹ یو ایس نے مارکیٹ پر اپنی برتری کا فائدہ اٹھایا اور ہمیں اپنے صارفین کو ریجنٹس کی فراہمی کے حق سے محروم کر دیا۔ اس حرکت سے ایبٹ یو ایس نے ہمارے ملکیتی حقوق اور استعمال کی خلاف ورزی کی، جس نے ہمیں تقریبا 20 ملین امریکی ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔ خوش قسمتی سے، ہم ثالثی عدالتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، جنہوں نے ہمیں اپنے تمام معاشی خساروں کو بحال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ دیگر تمام بین الاقوامی طبی تشخیصی مصنوعات بنانے والوں کی چینی مارکیٹ پر بھرپور توجہ اور چین کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کی پر خلوص تمناؤں کے مقابلے میں ایبٹ یو ایس کے رویے نے چین میں صنعت کے تمام کلیدی اداروں کو زبردست ذہنی صدمہ پہنچایا۔ اگلے مرحلے میں اسیگائی ایبٹ یو ایس کے خلاف مزید ایک سو ثالثی مقدمات یا سول مقدمات کی CIETAC یا مقامی چینی عدالتوں میں پیروی جاری رکھے گا ، کیونکہ ہم تقریبا 20 ملین ڈالرز کے ممکنہ نقصانات کی مزید تلاشی چاہ رہے ہیں۔”

ذریعہ: بیجنگ ان-اسیگائی ٹیکنیکل اینڈ ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

لیو جی

+86-10-67191911

+86-10-6710-0992 x182

یا

liujie@assegai.com.cn

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *