Breaking News

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ مسلم امہ کے ساتھ عید الفطر منانے کے لیے سبز رنگ میں چمکے گی

Asianet 46019

نیو یارک، 26 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت رمضان کے اختتام ہونے والی تعطیل کو قدر بخشے گی

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اپنے دنیا بھر میں معروف برج کو سبز روشنی سے سجا کر عید الفطر منائے گا۔ اسلام میں سبز رنگ خوشی کے تہوار اور فطرت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

عید الفطر، یا “روزوں والی عید”، ایک پرمسرت جشن ہے جو ماہ رمضان کے اختتام پر شروع ہوتی ہے اور عالمی مسلم امہ کے لیے تجدید ایمان کے ماہ کے مکمل ہونے کا اعلان ہے۔

رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں، نمازوں میں شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرتے ہیں۔

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں 1454 فٹ (بنیاد سے انٹینا تک) بلند امپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی علاقوں اور سہولیات میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے دنیا بھر کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے درجہ اول کے کرایہ داروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ اس فلک شگاف عمارت کا جدید نشریاتی ٹیکنالوجی نظام نیو یارک شہر کی مارکیٹ کے تمام اہم ٹیلی وژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کی مدد کرتا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کیے گئے ایک پول کے مطابق امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ کی پسندیدہ ترین عمارت ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی مشاہدہ گاہ دنیا کے پسندیدہ ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے اور خطے کا نمبر ایک سیاحتی مقام ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.esbnyc.com، http://www.facebook.com/EmpireStateBuilding، یا  http://twitter.com/ESBObservatory۔

ذریعہ: امپائر اسٹیٹ بلڈنگ

روابطہ: ڈینیل ہرنانڈیز،

ایڈلمین پبلک ریلیشنز،

ESBPressOffice@edelman.com

+1-212-642-7776

Check Also

Information Group’s probationers visit Radio Pakistan Headquarters in Islamabad

A batch of probationers of the Information Group visited Radio Pakistan Headquarters in Islamabad today [Thursday]. Director General Radio Pakistan Saeed Ahmed Shaikh briefed the delegation about working of the state broadcaster. The delegation show...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *