Breaking News

انفارمیکس 2014ء کے لیے تعلیمی سیریز کا اعلان، فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے مسائل پیش ہوں گے

– میامی بیچ نمائش میں بر منزل تعلیمی سیشنز روایتی کیمیائی شعبے میں کاروباری مواقع کو نمایاں کریں گے

– #نیکسٹ30

ہملٹن، نیو جرسی، 11 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

نفیس کیمسٹری کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے کاروباری شراکت داری کی شمالی امریکہ کی معروف ترین تقریب انفارمیکس نے 2014ء کانفرنس اور نمائش کے لیے تعلیمی سیشنز کی ترتیب کا اعلان کر دیاہے، جو 21 سے 24 جنوری تک میامی بیچ، فلوریڈا میں منعقد ہوگی۔

بہترین ادویات ساز، فائن کیمیکل اور اسپیشلٹی کیمیکل کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 3،500 سے زیادہ شرکاء – بشمول سینکڑوں نمائش کنندگان- انفارمیکس 2014ء میں شرکت کریں گے۔ (یہاں رجسٹر ہوں

انفارمیکس برانڈ ڈائریکٹر نینسی لارگے نے کہا کہ “انفارمیکس قابل قدر ذاتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے معروف ہے جو کسٹم کیمیکلز کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے پنپتے ہوئے کاروبار کی طرف رہنمائی کرے گی۔ 2014ء میں ہم اپنے 30 ویں ایڈیشن کا جشن منائیں گے، ہم نے کانفرنس کو سرفہرست مقررین اور تعلیمی سیشنز تک بڑھایا ہے جو شرکاء کو بدلتے ہوئے شعبے میں نئے مواقع کے لیے تیار کرتے ہیں۔”

تعلیمی سیشنز کو سہولت کی خاطر  نمائشی منزل پر منعقد کیا گیا ہے، جنہیں شرکاء کے مصروف ملاقاتی شیڈول کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ شور کو ختم کرنے والے ہیڈفونز گرم جوش ماحول میں بھی صارفین کو ان “خاموش” سیشنز پر توجہ مرکوز رکھنے اور متحرک انداز میں حصہ لینے کی سہولت دیں گے۔

رواں سال کے تعلیمی موضوعات کو انفارمیکس برادری کے اراکین کی جانب سے پسند کیا گیا، جنہوں نے ان مسائل کے بارے میں سیکھنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی جو 2014ء اور اس سے آگے مسابقتی میدان کو ازسرنو مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رجسٹرڈ شرکاء کو تمام سیشنز اور ان کے تحریری متن تک رسائی حاصل ہوگی۔

انفارمیکس 2014ء سیشنز میں شامل ہوں گے:

– خصوصی ادویات کی طلب کو پورا کرنا۔ ساخت گر خصوصی ادویات اور تشخیص کے لیے درکار روایتی ترکیب اور مختلف خام مال کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو فراہم کرنا کس طرح سیکھیں۔

– تجارتی رکاوٹوں کو عبور کرنا – یا نہیں؟ امریکہ اور یورپی اتحاد کے درمیان زیر غور آزاد تجارت کا معاہدہ عالمی مضمرات رکھے گا، جو امریکی کیمیکل بنانے والوں کے لیے غیر معمولی فوائد فراہم کرے گا۔ لیکن کیا قاعدے قوانین کی تفاوت معاہدے کے حتمی راستے میں رکاوٹ بنے گی؟

– ادویات سازی میں مقام کے مواقع۔ آنے والے سالوں میں ادویات کی صنعت میں نئی مصنوعات کہاں ابھریں گی: بڑی ادویات سازی، بایوٹیک؟ نئے سالمے بظاہر کیسے ہوں گے اور ادویات سازوں کو کون سی خدمات کی ضرورت ہوگی؟

– ملکیت دانش کی سونے کی کان۔ امریکہ میں اسپیشلٹی کیمیکل جدت طرازیوں کو پیٹنٹ کروانا قابل استطاعت ہے۔ اور زیادہ اہم بات یہ کہ درست رہنمائی کی صورت میں یہ عمل واضح طور پر آسان ہے۔ سیکھیں کہ آپ کس طرح اس عمل سے گزر سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو جلد از جلد تجارتی صورت دے سکتے ہیں۔

– ماحول دوست کیمسٹری۔ نئی ٹیکنالوجیز، قواعد، صارفی قوت اور اقتصادی عوامل ماحول وست کیمسٹری کے محرک ہیں – ایک ایسی مارکیٹ جو 2020ء تک تقریباً 100 ارب ڈالرز تک بڑھنے کے لیے تیار ہے اور کیمیکل صنعت کو 65 ارب سے زیادہ کی بچت دے گی۔ ماحول دوست کیمسٹری کی رسدی زنجیر میں آپ خود کو کیسے امتیازی حیثیت دے سکتے ہیں؟

– 3-ڈی پرنٹنگ، خام مال کے رحجانات، سائبر تحفظ اور مزید۔ تعلیمی سیشنز اور مقررین کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے کانفرنس شیڈول ملاحظہ کیجیے۔

ان سیشنز کے علاوہ انفارمیکس 2014ء شخصی ملاقاتوں کے مواقع بھی پیش کرے گا جس کا فائدہ آپ اولین انفارمیکس ایپ کے ذریعے اٹھا سکتے ہیں، جو موبائل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز دونوں پر کام کرتی ہے۔ آپ اس ایپ کو بالمشافہ ملاقاتوں کی درخواست کرنے اور قبول کرنے، نمائش کنندگان کی تازہ ترین فہرست جانچنے اور نمائش کی منزل دیکھنے  کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

شرکاء روزانہ ملاقاتی استقبالیوں اور ورلڈ کلاس ایگزیبیٹر اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس میں اعزازی داخلے تک رسائی بھی رکھیں گے۔

انفارمیکس سینکڑوں معروف اداروں کے لیے ایک اہم ترین تقریب ہے – جس میں فائن، اسپیشلٹی اور کسٹم کیمیکل صنعت کے ساخت گری، تقسیم کار اور خدمات فراہم کنندگان شامل ہیں۔ میامی بیچ میں کی تقریب میں شرکت کا موقع ضایع مت کیجیے گا۔ انفارمیکس ڈاٹ کام پر تقریب کا مکمل شیڈول ملاحظہ کیجیے اور ابھی رجسٹر کیجیے۔

انفارمیکس کے بارے میں

یو بی ایم لائیو کی جانب سے پیش کردہ، انفارمیکس فائن، اسپیشلٹی اور کسٹم کیمیکلز صنعت کو نیٹ ورکنگ کے ٹولز، تربیتی مواقع اور برادری تعاون فورمز فراہم کرکے مستقل ترقی کو مستحکم بناتا ہے—یہ سب کیمیکل اداروں کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سالانہ انفارمیکس ایونٹ گزشتہ 30 سالوں سے کیمیکل انڈسٹری کے لیے ایک لازمی شرکت نمائش ہے، جو ذاتی روابط اور کاروباری ترقی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ہر سال تقریب 3,500 سے زیادہ فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل ماہرین اور سینکڑوں نمائش کنندگان کے بین الاقوامی ملاپ کو ممکن بناتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئے www.informex.com ۔

 

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]