انوینڈو میڈیکل نے چیف آپریٹنگ اور چیف ٹیکنالوجی افسر مقرر کردیے

–  نئی ٹیم انوینڈو کی جدید واحد استعمال کے کمپیوٹر کی مدد سے چلنے والے کولونواسکوپی سسٹم کی کمرشلائزیشن کو تیز تر کرے گی

گارڈن سٹی، نیو یارک اور کسنگ، جرمنی، 11 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

جدید واحل استعمال کے کمپیوٹر کی مدد سے چلنے والے کولونواسکوپی سسٹم بنانے اور مارکیٹ کرنے والے انوینڈو میڈیکل جی ایم بی ایچ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مارکس فائبر کو چیف آپریٹنگ افسر اور مارٹن گیئرسیپن کو چیف ٹیکنالوجی افسر مقرر کیا ہے۔ دونوں انوینڈو کی صنعتی سرگرمیوں کو مستکم کرنے کے لیے ضروری متعلقہ تجربہ لائیں گے۔

invendo%20medical%20LOGO. انوینڈو میڈیکل نے چیف آپریٹنگ اور چیف ٹیکنالوجی افسر مقرر کردیے

invendo medical LOGO.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130311/NY73775LOGO)

برٹہولڈ ہیکل، سی ای او انوینڈو میڈیکل نے کہا کہ “ہم اپنے ارتقاء کے اس اہم مرحلے پر مارکوس اور مارٹن کی انوینڈو میں شمولیت پر خوش ہیں تاکہ تکنیکی آپریشنز ہمارے سیلز اور مارکیٹنگ کے منصوبوں کے مطابق اوپر جا سکیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہ ہماری کمپنی پر فوری اثر ڈالنے کے لیے اپنا متعلقہ تجربہ استعمال کریں گے کیونکہ ہم اپنے انوینڈواسکوپی سسٹم کو امریکہ میں عام طبی مشقوں کا حصہ بنانے  کا آغاز کر رہے ہیں۔ مارکس ایک سرفہرست آپریشنز ماہر ہیں جو اپنے ساتھ دنیا بھر سے حاصل کیا گیا پروڈکٹ مینجمنٹ کا شاندار تجربہ لائیں گے جبکہ مارٹن ایک تجربہ کار پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ایگزیکٹو ہیں جنہوں نے متعدد مصنوعات کو تجربہ گاہ سے مارکیٹ تک پہنچایا ہے۔”

نئے سی او او مارکس فائبر انوینڈو کے واحد استعمال کے کولونواسکوپی سسٹم کی پیداوار میں اضافے کو سنبھالیں گے۔ جناب فائبر ایک بین الاقوامی ایگزیکٹو ہیں جو عام مینجمنٹ اور پیداوار میں 17 سال سے زیادہ کا اعلیٰ سطحی ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ وہ جرمنی، برطانیہ، چین اور میکسیکو میں کام کرنے کا جامع بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں، جس میں وہ بوش اور ویلیو جیسے عالمی معیار کے آٹوموٹو فراہم کنندگان کے ساتھ کام شامل ہیں جہاں وہ بالترتیب جنرل مینیجر اور پلانٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن جیسے طبی ڈیوائسز بنانے والے اداروں میں بھی جہاں انہوں نے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے تجربے کے کلیدی پہلو صنعتی عمل کا احاطہ کرنا، پیداواری اخراجات کم کم کرنا، معیار اور حوالگی کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کامیاب ٹیمیں بنانا شامل ہیں۔ فائبر ٹیکنیکل یونیورسٹی آخن سے مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی رکھتے ہیں۔

نئے سی ٹی او مارٹن گیئرسیپن کی توجہ صنعتی پیداوار اور عمل پرہوگی، اور اسی دوران وہ انوینڈو کی اگلی نسل کی مصنوعات پر کام کریں گے۔ مارٹن گیئرسیپن پیوند کاری کے ذریعے خون کو پہنچنے والے نقصان پر اپنی اہم تحقیق کی وجہ سے تسلیم کیے گئے ہیں (گیئرسیپن ایکوئیشن)۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے بیئرسڈورف، ای او ایس، براؤن (جیلیٹ) اور سوئنلے میں اعلیٰ انتظامی عہدے سنبھالے ہیں، جس میں بنیادی توجہ تشخیصی اور صحت کے حوالے سے صارفین کی مصنوعات پر تھی۔ براؤن میں اپنے قیام کے دوران دانتوں کی مصنوعات کی فروخت 2 ارب یورو سے زیادہ تک پہنچی۔ برے حجم کی صارفی مصنوعات بنانے والے رووینتا اور لائفہائٹ کے لیے گیئرسیپن نے سنگاپور، چین اور میکسیکو کے پلانٹس پر 60 سے زیادہ مصنوعات کو ڈیولپمنٹ سے پروڈکشن کے مرحلے تک پہنچایا۔ گیئرسیپن کیلیفورنیا اور برطانیہ میں بین الاقوامی آر اینڈ ڈی سینٹرز کے ساتھ این پی آئی ڈائریکٹر تھے، اور کیمرہ ڈائنامکس/وائی ٹیک پی ایل سی کی جرمن سائٹ پر جنرل مینیجر کی حیثیت سے  موجود تھے۔ وہ بھی ٹیکنیکل یونیورسٹی آخن سے مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی رکھتے ہیں۔

انوینڈواسکوپی ٹ م سسٹم کے بارے میں

انوینڈواسکوپ ٹ م ایسے فوائد پیش کرتا ہے جو کولونواسکوپی کے شعبے میں نئے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • ایک دھیما سا عمل جو بڑی آنت پر دباؤ کو کم کرتا ہے اور یوں ممکنہ طور پر تسکین پہنچانے والی ادویات کی ضروریات کو کم کرتا ہے
  • ایک واحد استعمال قابل تلف کولونواسکوپ مع ورکنگ چینل
  • کمپیوٹر کی مدد سے (“روبوٹک”) دھیمی حرکت کی ٹیکنالوجی جہاں اینڈواسکوپ کو دھکیلا یا کھینچا نہیں جاتا
  • تمام اینڈواسکوپک کام ایک دستی ڈیوائس کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

انوینڈو میڈیکل کے بارے میں –www.invendo-medical.com

گارڈن سٹی، نیو یارک ، امریکہ اور کسنگ (میونخ)، جرمنی میں قائم انوینڈو میڈیکل گیسٹروانٹرولوجی کے شعبے میں قابل تلف اینڈواسکوپی مصنوعات بناتا ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہیں اور “روبوٹوک” کمپیوٹر کی مدد سے چلنے والی ٹیکنالوجی استعمال میں لاتے ہیں جو کولونواسکوپ کو دھیرے سے آگے بڑھنے کی سہولت دیتی ہے جو اس عمل کو مریض کے لیے ممکنہ طور پر تکلیف سے پاک کردیتا ہے، بے ہوش کرنے والی دوا کی ضرورت کا خاتمہ کردیتا ہے یا اسے کم کردیتا ہے اور یوں وقت اور اخراجات بچاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ www.invendo-medical.com ملاحظہ کیجیے یا http://www.youtube.com/user/invendomedicalپر ہمارایوٹیوب چینل دیکھئے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]