او یو ای کے پہلے سہہ – ماہی 2014ء کے خالص منافع میں 1 بلین سنگاپوری ڈالر کا اضافہ

سنگاپور، 12 مئی 2014 / پی آر نیوز وائر / –

  • مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری کی قدر کوکھولنے  کی وجہ 1 بلین سنگاپوری ڈالر کا مزید اضافہ
  • شنگھائی میں لیپو  پلازہ پراپرٹی اور یو۔ ایس۔ بینک ٹاور کی شراکت سے آمدنی میں اضافہ
  • 864.6 ملین سنگاپوری ڈالر کے مستحکم نقد ذخائر

مالی  جھلکیاں:

ملین سنگاپوری  ڈالر

3 ماہ

31 مارچ تک

تبدیلی

پہلی سہ ماہی 2013ء

پہلی سہ ماہی 2014ء

%

آمدنی

106.9

105.4

1.5

سود اور ٹیکس سے قبل آمدنی

40.2

38.5

4.5

خالص منافع

1,012.2

2.0

>100.0

خالص منسوب منافع

945.6

1.8

>100.0

ایس جی ایکس کے مین بورڈ پر مندرج او یو ای لمیٹڈ (“او یو ای” یا “گروپ”)  نے31 مارچ 2014ء کو ختم ہونے والے تین مہینوں (“پہلی سہ ماہی 2014ء”) کے لیے    1.0 بلین سنگاپور ڈالر  کے خالص منافع کا آج اعلان کیا ہے، جو گزشتہ مالیاتی سال کے  اسی دورانیے  (“پہلی سہ ماہی 2013ء”) کے لیے 2.0 ملین سنگاپوری ڈالر سے 100 فیصد سے بھی زائد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس اضافے کی بڑی وجہ لیپو پلازہ کی جائیداد  کی حتمی مناسب قیمت 114.8 بلین سنگاپوری ڈالر کی رقم کی منظوری  کے ساتھ مینڈرین  آرچرڈ سنگاپور اور مینڈرین گیلری ، جسے او یو ای ہاسپٹلٹی ٹرسٹ (“او یو ای ایچ – ٹرسٹ”) کو دیا گیا تھا، کی قدر  کو کھولنے کی وجہ سے 986.4 ملین سنگاپوری ڈالر کی حاصل  ہونے والی رقم ہے۔پہلی سہ ماہی 2014ء میں حصص یافتگان کو غیر مالیاتی تقسیم کے بعد او یو ای ایچ-ٹسٹ کو گروپ  کے موثر مفاد میں  کمی کے نتیجے میں علیحدہ کردیا گیا تھا۔ او یو ای ایچ- ٹرسٹ 31 مارچ 2014ء کو گروپ کا ایک شریک ہے۔ مندرجہ بالا فوائد تازہ حاصل شدہ قدر کی بنیاد پر ٹوین پیکس  کے 105.0 ملین سنگاپوری ڈالر ممکنہ خسارے کی تلافی ہیں۔

آپریشنز کے سلسلے میں بھی پہلی سہ ماہی 2014 نے 1.5 فیصد سال – بہ- سال اضافہ دیکھا  جو پہلی سہ ماہی 2013 ءمیں 105.4 ملین سنگاپوری ڈالر سے بڑھ کر کل آمدنی 106.9 ملین سنگاپوری ڈالر تک آگئی۔اس کے نتیجے میں جائزے کی اسی مدت میں مجموعی منافع 55.2 ملین سنگاپوری ڈالر سے بڑھ کر 60.4 ملین سنگاپوری ڈالر ہوگیا۔ یہ لیپو پلازہ جائیداد اور یو۔ ایس۔ بینک ٹاور کی شراکت کے نتائج ہیں۔

گروپ نے سود اور ٹیکس  سے قبل آمدنی میں40.2 ملین سنگاپوری ڈالر تک کا  4.5 فیصد اضافہ  اور مالی اخراجات میں 24.4 ملین سنگاپوری ڈالر تک 26.9 فیصد کمی دیکھی۔ یکساں سہ ماہی کے دوران  2.0 ملین سنگاپوری ڈالر کے مقابلے میں ایک بار کے محصولات کو ملا کر گروپ نے پہلی سہ ماہی 2014 ءمیں 1.0 بلین سنگاپوری ڈالر کا خالص منافع ریکارڈ کیا۔

مکمل طور پر معتدل بنیاد  پر خالص منسوب منافع، فی شیئر آمدنی برائے پہلی سہ ماہی 2014 اور پہلی سہ ماہی 2013 بالترتیب 103.93 سینٹس اور 0.19 سینٹس رہا۔ خالص اثاثہ جات کی قدر فی عام حصص پہلی سہ ماہی 2014 ءکے لیے 4.06  سنگاپوری ڈالر پر مستحکم رہی۔

کاروباری جائزہ

جاری جائزے کی سہ ماہی کے دوران گروپ کی ہاسپٹلٹی حصے نے 52.3 ملین سنگاپوری ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ دو چینی ہوٹلوں کے حصے کو علیحدہ کر کے ہاسپٹلٹی آمدنی 4.9 فیس سال – بہ- سال  اضافہ ہوا۔

جنوری 2014 ءمیں او یو ای کمرشل ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (“او یو ای سی-رئیٹ”) کے حاصل کردہ لیپو پلازا پراپرٹی کی آمدنی شامل ہونے سے گروپ کے پراپرٹی انوسٹمنٹ ڈیویژن کی جانب سے کی جانے والی آمدنی میں  16.9 ملین سنگاپوری ڈالر  تک کا اضافہ ہوا۔ یو۔ایس۔ بینک ٹاور کی طرف سے اشتراک اور پہلی سہ ماہی 2014 میں گروپ  کی دیگر کاروباری جائیدادوں سے اچھا  حصول کے باعث بھی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح ٹوئن پیکس کے لیے رہائشی یونٹس کی فروخت نے  جائیداد کی ترقیاتی آمدنی میں حصہ لیتے ہوئے پہلی سہ ماہی 2014 کے لیے9.4 ملین سنگاپوری ڈالرز کی آمدنی فراہم کی۔

مستقبل  پر نظر

او یو ای کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اسٹیفن ریئڈی نے کہا کہ ” ہم اس سہ ماہی کے نتائج پر خوش ہیں   چونکہ اب ہمیں جائیدادوں کی پورٹ فولیو سے منافع  کے حصول کو دیکھ رہے ہیں۔ون ریفلز پلیس میں مرمت کے کام کی تکمیل اور او یو ای ڈاؤن ٹاؤن  میں اثاثہ جات کی بہتری کے لیے جاری کام کے ساتھ ہم بہترین پوزیشن میں ہیں کہ اپنی اضافی آمدنی  کے سلسلے کو مزید مستحکم بنا کر فائدہ حاصل کریں۔”

ڈاکٹر ریئڈی نے مزید کہا کہ “اپنے 864.6 ملین سنگاپوری ڈالر کے مستحکم نقدی ذخائر کے ساتھ  ہم ان مواقعوں کو حاصل کرنے کے لیے بہترین – مقام پر ہیں  جو او یو ای  کی جاری ترقی  کے لیے قدر میں اضافہ کرسکتی ہیں۔”

او یو ای لمیٹڈ کے بارے میں

او یو ای لمیٹڈ (ایس جی ایک: LJ3)   ایشیا اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بہترین مقامات پر جائیدادوں کے پورٹ فولیو کے ساتھ وسیع جائیدادوں کا مالک، تخلیق کار اور چلانے والا  ادارہ ہے۔ او یو ای اپنی برانڈز کی افادیت اور تجارتی، مہمان نوازی، خوردہ اور رہائشی  شعبوں میں اثاثوں ، بالخصوص سنگاپور میں، کو بنانے اور ان کو چلانے کی مصدقہ مہارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہے۔مخصوص جائیدادوں کےاستحکام میں اضافے  اور ان میں سرمایہ کاری کی بنیادی حکمت عملی کے ساتھ  او یو ای اپنی پورٹ فولیو کو  بڑھانے کے لیے پر عزم ہے جو آمدنی کی طویل المیعاد مضبوط بنیاد کا حامل ہو، ترقیاتی منافع  کے ساتھ متوازن ہو تاکہ ححص یافتگان کی قدر میں طویل- المعیاد بہتری  آئے۔ او یو ای، او یو ای  ہاسپٹلٹی ٹرسٹ اور او یو ای کمرشل آر ای آئی ٹی کا اسپانسر ہے۔

او یو ای کی جانب سے تازہ خبروں کے لیے ملاحظہ کریں www.oue.com.sg

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
ٹی۔ ایل۔ وو
فون:
65-6809-6050+
ای-میل: tlwoo@oue.com.sg

Check Also

UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts

Karachi, The United Business Group (UBG) has expressed strong support for the Pakistani government's recent announcement to privatize all state-owned enterprises (SOEs), emphasizing the decision to conduct these processes transparently and publicly. Th...

The post UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts appeared first on Pakistan Business News.