Breaking News

این ایس اے انکشافات نے آئی سی ٹی فیصلہ سازوں کا کلاؤڈ کے حوالے سے رویہ بدل دیا

ہانگکانگ اور ٹوکیو، 31 مارچ/کیوڈو جے بی این / –

– رپورٹ نو اہم دھچکوں کو نمایاں کرتی ہے جو اداروں کو کلاؤڈکمپیوٹنگ کے استعمال کے حوالے سے اپنی سوچ پر نظرثانی کے لیے مجبور کرتے ہیں-

31 مارچ کو این ٹی ٹی کمیونیکیشنز (http://www.hk.ntt.com/en/products/services-in-hong-kong/enterprise-hosting/cloud-hosting.html) کے دعووں کے مطابق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق آئی سی ٹی فیصلہ سازوں میں دس میں سے تقریباً نو افراد اپنے کلاؤڈ(http://www.hk.ntt.com/en/index.html) خریداری کے رویے تبدیل کررہے ہیں جو ایڈورڈسنوڈین کی جانب سے بڑے پیمانے پر خفیہ سائبر-نگرانی کے الزامات کا براہ راست نتیجہ ہے۔

این ایس اے کے بعد دھچکے: سنوڈین نے آئی ٹی فیصلہ سازوں کے کلاؤڈ کے حوالے سے ذہن کو کس طرح بدلا ہے، فرانس، جرمنی، ہانگکانگ، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے 1,000 آئی سی ٹی فیصلہ سازوں کے سروے پر مبنی ہے۔ یہ تحقیق سنوڈین کے انکشافات کے بعد نو دھچکوں کو نمایاں کرتے ہوئےکمپنیوں کو کلاؤڈکمپیوٹنگ کے استعمال کے حوالے سے ازسرنو سوچنے پر مجبور کرنے کو ظاہر کرتی ہے:

1۔ دس میں سے تقریباً نو (88 فیصد) آئی سی ٹی فیصلہ ساز اپنے کلاؤڈ خریداری کے طرز عمل کو تبدیل کررہے ہیں، جبکہ ایک تہائی سے زیادہ (38 فیصد) کلاؤڈ فراہم کنندگان کے لیے اپنی حصول کی شرائط کی اصلاح کررہے ہیں

2۔ جواب دینے والے صرف 5 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ کمپنی کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے مقام اہمیت نہیں رکھتا

3۔ ہر دس میں سے تین سے زیادہ (31 فیصد) آئی سی ٹی فیصلہ ساز ان مقامات پر ڈیٹا منتقل کررہے ہیں جہاں کاروبار سمجھتا ہے کہ یہ محفوظ ہوگا

4۔ دس میں سے تقریباً چھ (62 فیصد) وہ جو ابھی کلاؤڈ استعمال نہیں کررہے سمجھتے ہیں کہ ان انکشافات نے انہیں اپنے آئی سی ٹی کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے سے روکا

5۔ آئی سی ٹی فیصلہ ساز اب ایسی کلاؤڈ سروس خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے اپنے خطے میں قائم ہو، بالخصوص یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے (97 فیصد) اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے (92 فیصد)

6۔ نصف سے کچھ زیادہ (52 فیصد) کلاؤڈ فراہم کنندگان کے حوالے سے پہلے سے کہیں زیادہ احتیاط برت رہے ہیں

7۔ چھ میں سے ایک (16 فیصد) کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ معاہدے کو موخر یا منسوخ کررہے ہیں

8۔ پانچ میں چار سے زیادہ (84 فیصد) کا سمجھنا ہے کہ انہیں ڈیٹا تحفظ کے قوانین پر زیادہ تربیت کی ضرورت ہے

9۔ دنیا بھر میں تمام آئی سی ٹی فیصلہ سازوں میں سے 82 فیصد اینجلامرکیل کی ڈیٹا نیٹ ورکس کو الگ کرنے کی تجاویز سے اتفاق کیا

ہانگکانگ کمپنیاں این ایس اے کے الزامات کے بعد زیادہ پریشان نظر آتی ہیں

این ٹی ٹی کام ایشیا لمیٹڈ (http://www.hk.ntt.com/en/about-us/our-company/about-ntt-com-asia.html) کے ایگزیکٹو نائب صدر، کلاؤڈ بزنس ڈویژن ٹیلر مین نے کہا کہ “این ایس اے الزامات آئی سی ٹی صنعت پر بہت وسیع اثرات رکھتے ہیں۔ کئی کمپنیاں سسٹمز کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے کلاؤڈ سیکورٹی بجٹ کے اہتمام کو تبدیل کیا ہے (تمام جواب دینے والوں میں سے 76 فیصد ، ہانگکانگ میں سے 73 فیصد)۔ ہمارے سروے سے معلوم ہوا کہ، این ایس اے الزامات کی وجہ سے، ہانگکانگ میں جواب دینے والے 71 فیصد نے کہا کہ اب ان کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ان کا ڈیٹا کہاں محفوظ ہے، جو تمام خطوں میں سب سے زیادہ ہے، اور 59 فیصد پہلے سے کہیں زیادہ احتیاط کریں گے، بالفاظ دیگر کلاؤڈایس ایل ایزکی قریبی جائزہ۔ ہانگکانگ میں جواب دینے والے 58 فیصد نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے کلاؤڈ فراہم کنندہ کی سیکورٹی اسناد کا جائزہ لینے کے لیے مزید وسائل خرچ کریں گے، جو عالمی سطح پر 67 فیصد سے ہے۔”

انہوں نے مزید کہاکہ “سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سروسز کے مقامات اہم و فیصلہ کن عنصر بن چکے ہیں۔ ہانگکانگ میں جواب دینے والے 69 فیصد نے کہا کہ انہیں ایشیا بحر الکاہل خطے سے تعلق رکھنے والی کلاؤڈ سروس سے خریدنے میں بہت آسانی محسوس ہوگی، جس کے بعد شمالی امریکہ (41 فیصد) اور یورپ (39 فیصد) ہیں۔”

آئی سی ٹی فیصلہ سازوں کے کلاؤڈ کو اختیار کرنے کے حوالے سے سخت رویے

لین پاڈیلا، نائب صدر پروڈکٹ، اسٹریٹجی، این ٹی ٹی کمیونیکیشنز یورپ نے کہا کہ “ہمارے نتائج نے ظاہرکیا کہ این ایس اے الزامات نے آئی سی ٹی فیصلہ سازوں کے کلاؤدکمپیوٹنگ کے حوالے سے رویے کو بدلا ہے، چاہے حصول کی پالیسیوں میں تبدیلی ہو، ممکنہ فراہم کنندگان کا جائزہ یا ڈیٹا کے محفوظ ہونے کے مقام میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ہو۔”

انہوں نے مزید کہاکہ “اسکینڈل اور عالمی سیکورٹی خطرے کے باوجود بزنس ایگزیکٹوز کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ کلاؤڈ پلیٹ فارمزاداروں کو زیادہ تیز بنانے، اور ٹیکنالوجی جدت طرازی کے فروغ میں مدد دیتے ہیں، یہاں تک کہ خطرے کے حوالے سے انتہائی غیر جذباتی اداروں میں بھی۔ آئی سی ٹی فیصلہ ساز ان فوائد کو برقرار رکھنے اور اداروں کو سودے بازی سے کسی بھی طرح تحفظ دینے کے لیے سخت کوشش کررہے ہیں۔ یہاں امید ہے کہ صنعت ڈیٹا نقل و حرکت کو محدود کرنے اور ڈیٹا کی انکرپشن کے ذریعے ان مسائل کو حل کرسکے گی۔ “

اینایس اے دھچکے: سنوڈین نے کس طرح آئی ٹی فیصلہ سازوں کے کلاؤڈ کے حوالے سے رویوں کو بدلارپورٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے www.nsaaftershocks.com دیکھیں

طریقہ

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز نے فروری اور مارچ 2014ء میں مارکیٹنگ ریسرچ فرم وینسنبورن کو برطانیہ (200 جواب دہندہ)،  فرانس (200 جواب دہندہ)، جرمنی (200 جواب دہندہ)،ہانگکانگ(100 جواب دہندہ اور امریکہ (300 جواب دہندہ) سے 1,000 آئی ٹی فیصلہ سازوں کے جامع سروے کے لیے مقرر کیا۔ جواب دینے والوں میں سے ساٹھ فیصد کا تعلق 1,000 یا اس سے زیادہ ملازمین کے حامل کاروباری اداروں سے وابستہ تھے، جو مالیاتی خدمات، خوردہ، مینوفیکچرنگ، پیشہ ورانہ خدمات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کررہے تھے۔

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونیکیشنزاداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنزٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈسروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 190   سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹاسینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونیکیشنزکے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹیڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ کے اداروں کے عالمی وسائل کو مضبوط بناتے ہیں۔

این ٹی ٹی کام ایشیا کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونیکیشنز کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ – این ٹی ٹی کام ایشیا مشرق ایشیا، کے لیے علاقائی صدر دفاتر کی حیثیت سے کام کرتا ہے، جو ہانگکانگ، مکاؤ، تائیوان اور کوریا کا احاطہ کررہا ہے۔ اپنے ملحقہ ادارے ایچ کے نیٹ کے تعاون سے یہ خطے میں انٹرپرائز-کلاس عالمی نیٹ ورک، آئی پی کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈہوسٹنگ، کلاؤڈایپلیکیشنز اور متعدد خدمات اور حل فراہم کرتاہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.ntt.com.hk | www.hknet.com | www.facebook.com/nttca | http://www.linkedin.com/company/ntt-com-asia-limited

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]