Breaking News

این ٹی ٹی کام نے اپنے عالمی آئی پی نیٹ ورک کو مشرقی یورپ تک توسیع دے دی

AsiaNet 47366

ٹوکیو، 18 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 18 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ بڈاپسٹ، بخارسٹ اور صوفیہ میں نئے مقاماتِ موجودگی (POP) کے ذریعے یورپ میں اپنے ٹائیر 1 گلوبل آئی پی نیٹ ورک کو توسیع بخش چکا ہے۔ نئے گلوبل آئی پی نیٹ ورک پی او پیز این ٹی ٹی کام کو اعلیٰ گنجائش کے، بھروسہ مند اور موثر نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرنے کے لیے سروس پرووائیڈرز اور کونٹینٹ نیٹ ورکس کے لیے بہتر طور پر ممکن بناتا ہے۔

ایک مضبوط ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی حیثیت سے مشرقی یورپ عالمی آئی پی ٹرانزٹ صنعت کے لیے کارآمد مواقع رکھتا ہے، اور نئے بڈاپسٹ، بخارسٹ اور صوفیہ پی او پیز نہ صرف براہ راست مقامی مارکیٹ کی ترقی کو ممکن بنائیں گے بلکہ عالمی اداروں کو موثر انداز اور اہلیت کے ساتھ مشرقی یورپ سے منسلک ہونے کی صلاحیت دیں گے۔ این ٹی ٹی کام کا مقامی ماتحت ادارہ این ٹی ٹی یورپ براڈ بینڈ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مشرقی یورپ کے اداروں کی مدد کے طریقوں کی شناخت پر متعدد سالوں سے غور کر رہا ہے جو گلوبل آئی پی نیٹ ورک پی او پیز میں نئی سرمایہ کاری کے لیے سبب بنا۔

این ٹی ٹی کام کی گلوبل آئی پی نیٹ ورک سروس ایک تیز رفتار براڈ بینڈ آئی پی کمیونی کیشن سروس ہے جو ایشیا، اوقیانوسیہ، یورپ اور امریکہ بھر میں کام کرتی ہے۔ یہ ادارے کے گلوبل ٹائیر-1 آئی؛ پی بیک بون سے براہ راست منسلک ہے، جو تیز قابل بھروسہ ڈیٹا ترسیل کے لیے سطح اول کی بینڈوڈتھ کو تقویت بخشتا ہے، جس میں امریکہ-جاپان ٹریفک کے لیے 550 جی بی پی ایس، جاپان-ایشیا/اوقیانوسیہ کے لیے 453 جی بی پی ایس، جاپان-یورپ کے لیے 87 جی بی پی ایس اور یورپ-امریکہ کے لیے 100 جی بی پی ایس شامل ہیں۔ نیٹ ورک، جو آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 دونوں کو سپورٹ کرتا ہے، رواں سال جون کے عالمی یوم آئی پی وی 6 تجربے کے بنیادی نیٹ ورکس میں سے ایک تھا۔ این ٹی ٹی کام کا گلوبل ٹائیر-1 آئی پی بیک بون صرف ٹریفک کو حاصل کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے پیئرنگ تعلقات کو استعمال کرتا ہے اور ٹریفک کے لیے کسی بھی حتمی مقام کے طور پر کسی اور آئی ایس پی پر انحصار نہیں کرتا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

(جناب) سوتومو کوکاجی، (محترمہ) ہیسایو کاجی یا (محترمہ) رومی اوگاوا،

نیٹ ورک سروسز،

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن،

ٹیلی فون: +81-3-6700-9105،

ای میل: gin-marcom-gl@ntt.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *