Breaking News

این ٹی ٹی کام کی جاپان-امریکہ بیک بون بینڈ وڈتھ 500 جی بی پی ایس تک پہنچ گئی

AsiaNet 45749

ٹوکیو، 2 اگست/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 2 اگست کو اعلان کیا ہے کہ اس نے جاپان اور امریکہ کے درمیان اپنے گلوبل آئی ٹی نیٹ ورک کی ڈیٹا ترسیل کی گنجائش میں اضافہ کر دیا ہے جو اب صنعت میں سب سے آگے یعنی 500 گیگابٹس فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) ہو گئی ہے۔ نئی گنجائش، جو 30 ہزار ڈیجیٹل ٹیرسٹیریل ٹیلی وژن کے برابر یا اخباری روزنامے کے چار صدیوں کے مواد سے زائد ہے ، ٹائیر-1 بین البحر الکاہل آئی پی کنیکٹوٹی میں ادارے کی قائدانہ صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی۔

این ٹی ٹی کام کی عالمی آئی پی بیک بونز  جاپان اور امریکہ کے درمیان انٹرنیٹ گنجائش کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فکسڈ اور موبائل ٹیلی کام کمپنیوں، انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز)، ڈیٹا سینٹر آپریٹرز اور مواد فراہم کنندگان کے ساتھ منسلک ہیں۔ گو کہ مارچ 2011ء کے زلزلے کے بعد کیبل کا حصہ متاثر ہوا تھا، تاہم کم سے کم اثر کے ذریعے اسے فوری بحال کر دیا گیا۔  یہ مکمل وافر کیبل ڈھانچے اور کثیر کیریئرز اور کیبل کمپنیوں، جو مستحکم متعاون تعلق پر مبنی ہیں، کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔

حالیہ سالوں میں بڑی گنجائش کی بینڈوڈتھ کی طلب بہت تیزی سے بڑھی ہے، جو 2005ء سے 2010ء کے دوران این ٹی ٹی کام کی جاپان-امریکہ بینڈوڈتھ میں 7 گنا اضافے سے ظاہر ہوتی ہے۔ تازہ ترین اضافے – صرف نصف سال میں 400 جی بی پی ایس سے 500 جی بی پی ایس تک –کا مقصد آج کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مائیکرو بلاگنگ ، سوشل نیٹ ورک اور آن لائن میڈیا سرگرم ماحول سے پیدا ہونے والی کہیں زیادہ طلب کو پورا کرنا ہے۔

آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 کے ساتھ مطابقت رکھنے والا نیٹ ورک جون میں ورلڈ آئی پی وی 6 ٹرائل کے کلیدی آئی پی نیٹ ورکس میں سے ایک تھا۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر مین صارفین کو عالمی نیٹ ورکس، مینجمنٹ حل اور آئی ٹی سروسز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ اعلی معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ، وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروسز کے ساتھ ساتھ مینیجڈ نیٹ ورکس اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار کے باعث بھی معروف ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے وسیع بنیادی ڈھانچے میں آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور گلوبل ای-وی لین کے ساتھ ساتھ ٹائیر-1 آئی پی بیک بون بھی شامل ہے جو ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں اہم انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان اور سیکیور ڈیٹا سینٹرز کے ساتھ شراکت کے ذریعے 150 ممالک تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، جو ٹوکیو، لندن اور نیو یارک کے اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کارپوریشن

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *