Breaking News

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کا آرک اسٹار یو سی اے اے ایس آل نپون ایئرویز میں رابطے کی موثریت اور لچک کو بہتر بنائے گا

ٹوکیو، 11 دسمبر 2013ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/ –

Asianet 55285

-کلاؤڈ-بیسڈ وائس سروس عالمی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لائے گی –

آئی سی ٹی حل اور این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT) کے بین الاقوامی مواصلاتی کاروبار این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ وہ اپنی “آرک اسٹار یو سی اے اے ایس” (http://www.ntt.com/a_ucaas_e/) ()یونیفائیڈ کمیونی کیشنز ایز اے سروس) اور دیگر ٹیکنالوجیز پر مشتمل کلاؤڈ بیسڈ یکجا وائس-کمیونی کیشن حل جمع کرے گا، جسے آل نپون ایئرویز (اے این اے) گروپ کے ملازمین دفاتر، ہوائی اڈوں اور دنیا بھر میں دوردراز مقامات پر انتہائی موثر اور لچکدار رابطے کے لیے استعمال کریں گے۔ خدمات 2014ء میں آغاز کے بعد مرحلہ وار متعارف کروائی جائیں گی۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201312106913/)

آرک اسٹار یو سی اے اے ایس ایک یکجا کمیونی کیشنز سروس ہے جسے عالمی بنیادوں پرہموار انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ رابطے کی صلاحیتوں کی جامع اقسام کو مجتمع کرتی ہے، جس میں ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے/وصول کرنے کے لیے میسیجنگ، ایک موجودگی کا فنکشن جو ممکنہ وصول کنندہ کے مقام اور رابطے کی حالت کو ظاہر کرتا ہے تاکہ رابطے کے لیے موزوں ترین ذریعے کا انتخاب کیا جا سکے، ایک بی وائی او ڈی (برنگ یور اون ڈیوائس) فنکنشن جو صارف کی منتخب کردہ ڈیوائس اور کانفرنسنگ کے طریقے کار ممکن بناتی ہے، اور بہت کچھ شامل ہے۔

اے این اے کے لیے این ٹی ٹی کام کا حل دفاتر اور ریموٹ آئی پی فونز اور ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس  کے ذریعے بھی داخلی و بیرونی لائنوں تک رسائی دے گا۔

کلاؤڈ-بیسڈ ایڈریس بکس تک موبائل ڈیوائسز کے ذریعے محفوظ انداز میں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک ایم ڈی ایم (موبائل ڈیوائس مینجمنٹ) فنکشن گم شدہ یا کھوئے ہوئے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے لیے دور ہی سے ڈیوائس کو لاک کرنے، ڈیٹا حذف کرنے اور دیگر سیکورٹی اقدامات کو ممکن بنائے گا۔ سروسز کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جنہیں آگے بڑھنے کی صلاحیت اور فوری، لچکدار تبدیلی کو یقینی بنائیں گی جیسا کہ نئی کانفرنسنگ کارگزاریوں کی شمولیت۔

اے این اے گروپ اپنی عالمی آپریشنل موثریت کو مضبوط کرنے کے لیے این ٹی ٹی کام کا آرک اسٹار یو سی اے اے ایس-بیسڈ حل استعمال کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ یہ انفرادی دفاتر میں قائم پرائیوٹ برانچ ایکسچینجز (پی بی ایسک) کو ایک یکجا کلاؤڈ سسٹم  میں تبدیل کرکے بڑے پیمانے پر اخراجات کی بچت کا خیال پیش کرتا ہے، اور “آرک اسٹار یونیورسل ون” (http://www.ntt.com/universalone_e/) کے نام سے معروف عالمی بند نیٹ ورک کے لیے آڈیو ڈیٹا شامل ہے اور اس وقت این ٹی ٹی کام کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔

اے این اے گروپ کے عالمی آپریشنز، نومبر 2013ء کے مطابق، 63 بین الاقوامی مسافر راستوں اور ہفتے میں 996 بین الاقوامی مسافر پروازوں، 112 مقامی جاپان مسافر راستوں اور روزانہ 808 مقامی جاپان مسافر پروازوں، اور 33,000 پائلٹوں، کیبن اٹینڈنٹس، گراؤنڈ اسٹاف اور دنیا بھر میں ہوائی اڈوں پر درون خانہ اور باہر کام کرنے والے انجینئرز پر مشتمل ہے۔

پیداوار کو بڑھانے اور خدمات کے معیار میں اضافے کا مقصد لیے اے این اے آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر متعارف کروا رہا ہے جو ان متنوع ماحول کو سپورٹ کرتا ہے، بشمول اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس۔

اے این اے نے این ٹی ٹی کام کے آرک اسٹار یو سی اے اے ایس کے حامل کلاؤڈ-بیسڈ یونیفائیڈ وائس-کمیونی کیشن حل کا بحیثیت آئی سی سی انفرااسٹرکچر انتخاب کیا جو ايئرلائن کی رابطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو لچکدار انداز میں پورا کرے گا اور انتہائی آسان اور کم اخراجات میں آپریشنز کو بہتر بنائے گا۔

سینئر نائب صدر، انوویشن اینڈ آئی ٹی اسٹریٹجی، اے این اے، تاکانوری یوکی شیگے نے کہا کہ “اے این اے صارفی اطمینان اور قدر کی تخلیق میں دنیا کے معروف ایئرلائن گروپوں میں ایک بننے کا مقصد رکھتا ہے، اس لیے ہمارے ملازمین کی رسائی لازماً تیز، قابل بھروسہ رابطے تک ہونی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی مقام یا ماحول میں ہوں۔ ہم نے عالمی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ این ٹی ٹی کام کے ٹریک ریکارڈ  کا عالمی یونیفائیڈ کمیونی کیشنز فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے بغور جائزہ لیا ۔ این ٹی ٹی کام کی کلاؤڈ سروسز متغیر آئی سی ٹی اخراجات اور لچکدار اپگریڈز کو ممکن بناتی ہیں، جو تیز رفتار بنیادوں پر آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر کی حیثیت سے انتہائی سازگار بنا رہی ہیں۔”

آرک اسٹار یو سی اے اے ایس کے بارے میں معلومات http://www.ntt.com/a_ucaas_e/ پر اور آرک اسٹار یونیورسل ون کے بارے میں معلومات http://www.ntt.com/universalone_e/ پر مل سکتی ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن اداروں کے انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے کی مدد حاصل ہوتی ہے، جن میں معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک شامل ہے جو 160ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔

www.ntt.com  | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv |

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]