ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ اور کوٹی انکارپوریٹڈ کا مشترکہ بیان

نیویارک، 20 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ اور کوٹی انکارپوریٹڈ نے ایک تجارتی معاہدے کے حوالے سے ایک ارادہ نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ایون برازیل میں اپنے 1.5 ملین آزاد فروخت نمائندگان کے ذریعے کوٹی خوشبویات اور اس کی ضمنی مصنوعات مارکیٹ اور فروخت کرے گا۔

گو کہ تفصیلات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے لیکن یہ ایون کا ارادہ ہے کہ وہ کوٹی کی مشہور شخصیات اور طرز زندگی کی خوشبویات کے مجموعے کو برازیل میں ایون بروشر میں لائے۔

ایون کے برازیل میں مستحکم براہ راست قدم ، وسیع جغرافیائی احاطہ اور جامع سروس ماڈل برازیلی صارفین کو خوشبویات کے ایک وسیع تر پورٹ فولیو تک بہتر رسائی دے گا۔ کوٹی کی معروف شخصیات اور طرز زندگی کے حوالے سے برانڈز پر مشتمل پورٹ فولیو مستحکم صارفی کشش رکھتا ہے اور ایون نمائندگان کو اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے، صارفی بنیاد کو پھیلانے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کا موقع دے رہا ہے۔

یہ معاہدہ حتمی دستاویزی شکل سے مشروط ہے، جس کے بارے میں اداروں کا منصوبہ ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات:

اس مشترکہ اعلامیہ میں مختلف بیانات، بشمول حتمی دستاویز مکمل کرنے کا منصوبہ، مستقبل کے حوالے سے بیان ہو سکتا ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے زمرے میں آتا ہے۔ خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل ہو سکتے ہیں جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں پیش کردہ نتائج سے مختلف کر سکتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے صرف اسی تاریخ کے حوالے سے ہوتے ہیں جس پر وہ شایع ہوتے ہیں۔ ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ اور کوٹی انکارپوریٹڈ مستقبل کے حوالے سے بیانات کو تازہ تر کرنے کی ذمہ داری نہیں لیتے۔

Check Also

Pakistan urges OIC states to get united for ceasefire in Gaza

Pakistan has expressed deep concern over Israel's ongoing brutal military onslaught against the Palestinian people in Gaza and the West Bank. The concern was shown by Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar while addres...