Breaking News

ایڈ امپریشنز لازماً حقیقی ظہور کے ساتھ ہونا چاہئیں، جی ایف کے کا انتباہ

نیورمبرگ، جرمنی، 28 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

معروف ریسرچ ایجنسی جے ایف کے نے آج خبردار کیا ہے کہ صرف ایڈ امپریشنز پر بھروسہ کرنا آن لائن کمپین کی کارکردگی کے حوالے سے گمراہ کن تاثر دے سکتا ہے۔

امپریشنز، کلک-تھرو ریٹ یا حتیٰ کہ برانڈنگ میٹرکس کسی بھی مہم  کو جانچنے کے واحد اشاریے نہیں ہیں۔ کیونکہ صرف ایڈ امپریشنز پر غور نہیں کیا جائے گا خواہ اشتہار صارف کی اسکرین پر ظاہر ہو، نہ کہ کتنے عرصے کے لیے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں جی ایف کے ماہرین میں سے ایک ارنو ہمرسٹن نے کہا کہ “صارف ایسے پیج پر آ سکتے ہیں جس میں اشتہار شامل ہو، لیکن فوری طور پر صفحے کے ایسے مقام تک جا سکتے ہیں جہاں وہ واضح نہ ہو – یا صرف آدھا نظر آ رہا ہو۔ اس صورت میں فراہم کردہ ایڈ امپریشنز پر اشتہار کی فراہمی آپ کے پیسے کا ضیاع ہوگا۔ سرمایہ کاری کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ بیان کردہ ایڈ امپریشنز کے ساتھ آپ کے اشتہار کے ظہور (وزیبلٹی) کو بھی دیکھا جائے: آپ کا اشتہار صارف کی اسکرین پر کتنا دکھا اور کتنی دیر کے لیے۔”

ڈیجیٹل حکمت عملی کے حصے کے طور پر جی ایف کے ایک عالمی ذریعہ جاری کر رہا ہے جو یہی کام کرتا ہے۔ ڈلیوری کنٹرول ڈاٹ ڈی ایکس (DeliveryControl.dx) براؤزر (براؤزر ونڈو یا متحرک ٹیب) کی سرگرمی، ویب سائٹ پر اشتہار کے مقام، صارف کے اسکرین ریزولیوشن اور صارف کی جانب سے کسی بھی اسکرولنگ کو ٹریک کرتا ہے۔ رپورٹنگ اشتہار کے ظہور کی مختلف سطحوں کو ظاہر کرتی ہے –کہ آیا وہ مکمل طور پر (100 فیصد) ظاہر ہے یا صارف کی اسکرین کے کم از کم 90 فیصد، 75 فیصد، 50 فیصد یا 1 فیصد پر – اور ظہور کی ہر سطح پر اوسط وقت بھی پیش کرتا ہے۔ مزید برآں اسے سائٹ، چینل، مقام، ایڈ قسم اور تخلیق میں بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

ظہور اور نظر آنے کے وقت کو ناپنے کے لیے جی ایف کے نوراگو کا کم قیمت اور آسانی سے نافذ کیا جانے والا ٹیگنگ نظام لاگو کرتا ہے۔ پینلوں کی ضرورت کے بغیر ایڈ روابط کو خاموشی کے ساتھ ناپا جاتا ہے، نتائج مستقل رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ ایک آن لائن پینل کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے چھوٹے حجم کی مہمات کو بھی بھروسہ مندی کے ساتھ جانچا جا سکتا ہے۔

ہمرسٹن کہتے ہیں کہ “بالآخر فائدہ مشتہرین کو ہوگا کیونکہ وہ اپنی ایڈ ایجنسیوں اور مارکیٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر ادائیگی کرتے ہیں۔ ڈلیوری کنٹرول ڈاٹ ڈی ایکس اپنے اشتہار کو ملنے والے وقت کا کہیں بہتر اندازہ حاصل ہوتا ہے – ساتھ ساتھ یہ فوری رپورٹنگ بھی دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مہمات کو چلنے کے دوران مانیٹر اور آپٹمائز بھی کیا جا سکتا ہے۔

“ہم ڈلیوری کنٹرول ڈاٹ ڈی ایکس کو موجودہ جی ایف کے پینل(آڈینس پروفائلز ڈاٹ ڈی ایکس اور ایکسپوژرافیکٹس ڈاٹ ڈی ایکس کی جانب سے) کی بنیاد پر ڈیموگرافک ڈیٹا  کے ساتھ ملا کر اس کو اگلی سطح پر بھی لے جا سکتے ہیں۔ یہ ہمیں صارفین کی سطح پر ظہور کا تجزیہ کرنے، زیادہ بہتر، درست ترین اور مہم کی موثریت اور استعداد کار کی کامل ترین تصویر کی عکاسی کرنے کا موقع دیتی ہے۔”

جی ایف کے کے بارے میں

جی ایف کے دنیا کی سب سے بڑی ریسرچ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو 100 سے زائد مارکیٹوں میں یہ جاننے کے لیے 11 ہزار 500 ماہرین کے ساتھ یہ گہری معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کرتی ہے کہ لوگ کس طرح رہتے، سوچتے اور خریدتے ہیں۔ جی ایف کے جدید ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ ترین طریقوں کے استعمال کو جدت بخش رہا ہے تاکہ اپنے صارفین کو دنیا کے اہم ترین افراد یعنی اپنے صارفین کے بارے میں درست ترین معلومات دے سکے۔ 2011ء میں جی ایف کے کی فروخت 1.37 ارب یوروز کے رہی۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.gfk.com یا ٹویٹر پر جی ایف کے کو فالو کیجیے: http://www.twitter.com/gfk_group

ریسرچ رابطہ

ارنو ہمرسٹن

مینیجنگ ڈائریکٹر

جی ایف کے ڈی ایم آئی گلوبل

ٹیلی فون: +44(0)20-7890-9404

موبائل: +44(0)7540-261926

Arno.Hummerston@gfk.com

پی آر رابطہ

امانڈا وہیلر

گلوبل پی آر اینڈ کمیونی کیشنز

جی ایف کے

ٹیلی فون +44(0)7919-624-688

Amanda.Wheeler@gfk.com

ذریعہ: جی ایف کے

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *