Breaking News

اے ایس ایکس میں مندرج ہولسٹا اور سوئس بیکری اجزا کے ماہر ویریپین نے کم ترین گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) کی حامل کلین-لیبل سفید روٹی بنانے کے لیے انقلابی نسخے کا اعلان کردیا

پرتھ، آسٹریلیا، کوالالمپور، ملائیشیا اور زیورخ، 12 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر- آسٹریلیا میں مندرج ہولسٹا کولٹیک لمیٹڈ (اے ایس ایکس: HCT) نے آج ایک عالمی سائنسی کامیابی کا اعلان کیا ہے، جسے سڈنی میں ایک معروف جامعہ کی طرف سے توثیق ملی ہے، کہ قدرتی اجزا کا ایک ملاپ سفید روٹی اور دیگر بیکری مصنوعات استعمال کرنے سے خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔

جامعہ نے دسمبر 2015ء میں بایوٹیکنالوجی ادارے اور خصوصی بیکنگ اجزا فراہم کرنے والے سوئٹزرلینڈ میں قائم یورپ کے سب سے بڑے آزاد فراہم کنندہ ویریپین اے جی کے ساتھ مل کر حتمی طبی تحقیق کی۔

تحقیق تصدیق کرتی ہے کہ سفید روٹی کو ہولسٹا کی ملکیت جی آئی لائٹ فارمولا –جو بھنڈی، دال، جو اور میتھی کا نچوڑ ہے- اور ویریپین کے قدرتی خمیر پیناٹیورا (ر)نے گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) پر 53 کی ریڈنگ ریکارڈ کی ہے، جو کسی بھی سفید روٹی کی جانب سے دنیا بھر میں حاصل کردہ کم ترین سطح ہے۔

ہولسٹا اور ویریپین مشترکہ طور پر پیناٹیورا (ر) جی آئی تقسیم کریں گے، جو صارفین کو دنیا کی پہلی کلین-لیبل کم-جی آئی سفید روٹی یا “ذیابیطس روٹی”جاری کرنا ممکن بنائے گی۔ دونوں ادارے سب سے پہلے آسٹریلیا کو ہدف بنائیں گے، اس کے بعد یورپ، شمالی امریکا، چین، بھارت اور باقی ایشیا۔ عالمی سفید روٹی مارکیٹ کی قدر اس وقت 170 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

پیناٹیورا (ر) جی آئی پیداواری اخراجات میں معمولی اضافہ کرے گا اور حتمی نسخہ سازی میں لگ بھگ 5 سے 7 فیصد پر ہی مشتمل ہے۔

عوامی صحت کے ماہرین کے مطابق سفید آٹے کی مصنوعات کا بڑھتا ہوا استعمال ایک “میٹابولک مرض” کی وبا کا سبب بن رہا ہے، جس کا اظہار موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کی صورت میں ہو رہا ہے۔

جی آئی مختلف نشاستہ دار خوراک کی خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کی صلاحیت کا اشاریہ ہے۔جی آئی مقدار طبی تجربات جیسے طریقے استعمال کرکے پیمائش کی جاتی ہے، جو دنیا بھر میں غذائیت کے منتخب ماہرین کے پاس ہی دستیاب ہیں۔

داتو ڈاکٹر راجن مارنیکا، چیئرمین اور سی ای او ہولسٹا نے کہا کہ “یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے وہ بھی ایسے وقت پر جب خون میں شکر کی بڑھتی ہوئی مقدار کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں جو پروسس شدہ کھانوں بشمول روٹی، پیزا اور نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اب پہلی بار صارفین زیادہ صحت مند انتخاب کر سکتے ہیں وہ بھی ذائقے یا معیار پر سودے بازی کیے بغیر۔”

ویریپین کے ڈاکٹر میرت جے گروتس نے کہا کہ “بیکنگ کی صنعت میں ایک ماہر کی حیثیت سے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ سلائس والی ڈبل روٹی کے بعد بہترین چیز ہے۔ ہولسٹا کے ماہرین اور اپنے کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ ہمارا ارادہ دنیا بھر میں خوراک کی چیزیں بنانے والے اداروں کے لیے انقلابی اجزا دستیاب کرنا ہے۔”

مزید معلومات کے لیے:
www.holistaco.com
www.veripan.com
www.low-gi.net

کارپوریٹ معاملات و کاروباری مواقع
داتو ڈاکٹر راجن ایم: rajen.m@holistaco.com
عام سوالات: enquiries@holistaco.com
ذرائع ابلاغ کے سوالات: rachaeldefoe@wer1.net

Check Also

Pakistan, Iran agree to expand trade ties in diverse fields

Pakistan and Iran have agreed to further expand their trade and economic cooperation and adopt collaborative approach to fight the menace of terrorism. This has been stated in a joint statement issued at the culmination of Iranian President Dr. Seyy...