Breaking News

بیسٹ وے گروپ کی یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں 230 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

AsiaNet 43045

لندن، 26 جنوری/ پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سر انور پرویز کی جانب سے قائم کردہ اور ان کی زیر صدارت برطانیہ میں واقع ادارے بیسٹ وے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ابوظہبی گروپ سے اضافی 20 فیصد حصص حاصل کر کے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) میں اپنے حصص میں اضافہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے لیے ایچ ایس بی سی نے مکمل مشاورت اور مالیاتی حل فراہم کیے اور واحد بینک کا کردار ادا کیا۔

یو بی ایل پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا نجی بینک ہے۔ 2002ء میں بیسٹ وے گروپ اور ابوظہبی گروپ پر مشتمل ایک کنسورشیم نے انتظامی حقوق اور حکومت پاکستان کے نجکاری کے عمل کے ذریعے بینک کے کنٹرول کے ساتھ یو بی ایل کے 51 فیصد حصص حاصل کیے۔ یہ کنسورشیم اس وقت بینک کے 61.37 فیصد حصص کا حامل ہے جن میں سے بیسٹ وے گروپ 31.07 فیصد اور ابو ظہبی گروپ 30.30 فیصد رکھتا ہے۔

اس سرمایہ کاری کے بعد انتظامی حقوق اور بینک کا کنٹرول بدستور اسی کنسورشیم کے پاس رہے گا۔ سینئر انتظامیہ یا بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔

بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو جناب ضمیر چودھری نے کہاکہ “یہ بیسٹ وے گروپ کے لیے ایک تزویراتی طویل المیعاد سرمایہ کاری ہے۔ ہم اس حصول پر بہت خوش ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یو بی ایل ایک مستحکم بینک ہے جو مستقبل کے لیے زبردست صلاحیتیں رکھتا ہے۔” جناب چودھری نے کہا کہ “یہ سرمایہ کاری بیسٹ وے گروپ کی یو بی ایل اور پاکستان سے طویل المیعاد وابستگی کی دلیل ہے۔”

وادئ ٹیمز میں ایچ ایس بی سی کے کارپوریٹ بینکنگ کے سربراہ مارک ہینز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “بیسٹ وے گروپ ایک پرانا صارف اور ایک فروغ پاتا  ہوا کاروباری ادارہ  ہے۔ یہ فنڈنگ ادارے سے ہماری مستقل  وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، اور ایک زبردست مثال ہے کہ ایچ ایس بی سی بین الاقوامی ترقی کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے صارفین کی کس طرح مدد کرتا ہے۔”

یو بی ایل 7.6 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کا حامل ہے، جن میں 4.3 ارب ڈالرز کے ایڈوانسز، 5.98 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس، 14.4 فیصد کے سی اے آر اور 8.7x کے ای پی ایس شامل ہیں۔ یو بی ایل پاکستان میں 1100 سے زائد شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کا حامل ہے اور مشرق وسطی، شمالی امریکہ، یورپ، چین اور وسط ایشیا میں مستحکم وجود رکھتا ہے۔ برطانیہ میں اس کا ایک ماتحت ادارہ یونائیٹڈ نیشنل بینک کے نام سے موجود ہے جو برطانیہ میں چھ شاخوں کا حامل ہے۔ یو بی ایل 14,500 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور 5 ملین سے زائد صارفین کو خدمات دیتا ہے۔

2002ء سے یو بی ایل نے اپنے کاروبار کے مختلف شعبوں میں کئی سنگ ہائے میل عبور کیے ہیں۔ عالمی سطح پر مسابقتی مصنوعات اور خدمات کے وسی رینج کے متحرک پورٹ فولیو، اور نصف سے زائد صدی کے آزمائے ہوئے ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، آج یو بیایل پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے میں بھی بینکاری کے شعبے میں صف اول پر ہے ۔

مستقبل پر نظر دوڑاتے ہوئے جناب چودھری نے کہا کہ “یو بی ایل کو کم خرچ کے ڈپازٹس اور اثاثہ جات کے معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ محفوظ اور منتخب انداز میں اپنے بین الاقوامی کاروبار کو بڑھانے کے ذریعے اپنے گوشوارۂ آمدنی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔”

جناب چودھری نے کہا کہ “بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی ترقی میں ایک ناگزیر کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیسٹ وے گروپ غیر مقیم پاکستانی تارکین وطن کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے اورہم یوبی ایل کوپاکستانی تارکین وطن کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کے لیےذریعہ بنانے کی امید رکھتے ہیں۔”

بیسٹ وے گروپ 2.1 ارب برطانوی پاؤنڈز کی سالانہ آمدنی کے ساتھ برطانیہ کے صف اول کے دس خاندانی کاروباروں میں سے ایک ہے۔ بیسٹ وے کے ہول سیل آپریشنز18 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ برطانیہ کے دوسرے سب سے بڑے آپریشنز ہیں۔ یہ 61 گوداموں کے ذریعےتجارت کرتا ہے، جو 5.5 ملین مربع فٹ کے فروخت کے مقام پر پھیلا ہوا ہے، اور 25 ہزار سے زائد اشیاء کی مصنوعاتی رینج پیش کر رہا ہے اور ملک بھر میں 120,000 آزاد خوردہ فروشوں اور فوڈسروس صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

بیسٹ وے گروپ کا ہول سیل آپریشنز مسلسل پھیل رہا ہے۔ جون 2010ء میں گروپ نے اسکاٹ لینڈ میں بین سنز سے بیلیویو کاروبار حاصل کیا۔ اکتوبر 2010ء میں گروپ نے این ٹری، لیورپول میں ایک جدید گودام کا آغاز کیا۔ ایک ماہ بعد، نومبر 2010ء میں، بیسٹ وے گروپ نے اسکاٹ لینڈ میں سی جے لانگ سے مارٹیکس کاروبار حاصل کیا۔ چھ ماہ کے مختصر عرصے میں گروپ نے اپنے موجودہ پورٹ فولیو میں چھ گودام کا اضافہ کیا، اس طرح کل گوداموں کی تعداد 61 تک پہنچا دی۔

بیسٹ وے گروپ سیمنٹ آپریشنز جسے بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کہا جاتا ہے پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا سیمنٹ ساز ہے۔ یہ جدید سیمنٹ پلانٹس کا حامل ہے جو 6 ملین ٹن سالانہ کی کل گنجائش اور 3 ہزار سے زائد ملازمین کے حامل ہیں۔ ادارہ افغانستان اور بھارت کے لیے سب سے بڑا سیمنٹ برآمد کنندہ ہے۔ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے چکوال پلانٹ کے مقام پر پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا 15 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ لگایا ہے۔

اس حصول کے لیے بیسٹ وے گروپ کے مشیران ایچ ایس بی سی گلوبل بینکنگ تھا اور حصول کے لیے فنڈنگ کا انتظام ایچ ایس بی سی بینک پی ایل سی نے اکیلے کیا جو گروپ کا ہاؤس بینک ہے۔

مزید معلومات:

ضمیر چودھری، چیف ایگزیکٹو بیسٹ وے گروپ، ٹیلی فون: +44(0)20-8453-1234

یا

پیٹر کونارڈ، پی آر ایڈوائزر بیسٹ وے گروپ، ٹیلی فون: +44(0)20-8991-5843 یا +44(0)7768-555-285

ذریعہ: بیسٹ وے گروپ

Check Also

Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics

Karachi, In a significant move to advance road safety standards within its logistics operations, Unilever Pakistan hosted a comprehensive workshop today at its head office. The event, titled "All in For Safety on the Roads," aimed to unify various stak...

The post Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *