Breaking News

تھامسن رائٹرز کی ملکیت دانش تجزیے کے مطابق آرائش و زیبائش کی صنعت میں نینو ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی میں اضافہ

ایگان، منیسوٹا، 14 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عالمی تحقیق نینوٹیکنالوجی سے تیار کردہ پرسنل کیئر مصنوعات اور برانڈز میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے جس میں جاپان، چین اور کوریا ابھرتی ہوئی کلیدی مارکیٹیں ہیں

آج تھامسن رائٹرز کے آئی پی سلوشنز کاروبار کی جانب سے شایع ہونے والی ورلڈ پیٹنٹ سرگرمی کے تجزیے کے مطابق عالمی پرسنل کیئر مصنوعات سازوں کے لیے ننھے ذرات بڑا کاروبار بن رہے ہیں۔ ‘کیا نینوٹیک شباب کے منبع کو غیر مقفل کر سکتی ہے؟’ کے عنوان سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ نے پایا ہے کہ آرائش و زیبائش کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت نینوٹیکنالوجی کو تیزی سے اختیار کرنے کا آغاز کر چکی ہے، اور ننھے سالمیاتی مرکبوں کو کریموں، سن اسکرینز، شیمپوز اور دیگر پرسنل کیئر مصنوعات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

یہ رپورٹ پیٹنٹ ایپلی کیشنز میں شایع ہونے والی انوکھی ایجادات اور 2003ء سے 2009ء تک دیے گئے پیٹنٹس، اور ساتھ ساتھ 2000ء سے 2009ء تک ٹریڈمارک ڈیٹا کا احاطہ کرتی ہے، تاکہ ان کمپنیوں اور نینوٹیکنالوجی میں جدت کے شعبہ جات کو جانا جا سکے کہ  جو صنعت میں سب سے زیادہ تیزی سے نمو پا رہے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل ہے:

— نینوٹیک کی نمو میں میں تیزی: آرائش و زیبائش کی مصنوعات میں نینوٹیکنالوجی کی شمولیت رکھنے والے جدید پیٹنٹس کے حجم میں گزشتہ سات سالوں میں 103 فیصد اضافہ ہوا، جو 2003ء میں 181 سے 2009ء میں دوگنا سے زیادہ ہو کر 367 ہوا۔ اشاعت کے چار چوٹی کے عملدار WIPO، امریکہ، چین اور کوریا ہیں۔ نمو کا ایک اور شعبہ: جاپان، چین اور کوریا میں گزشتہ سات سالوں میں پیٹنٹنگ کی سرگرمی میں بالترتیب 300، 213 اور 194 فیصد اضافہ ہوا۔

— خصوصیتی کیمیائی اداروں کا مطالبہ: جبکہ ل’اوریل اور امورپیسفک نینوٹیک کے ذریعے آرائش و زیبائش کی مصنوعات تیار کرنے والے ابتدائی موجدین میں سے ہے، ایک اہم بات ایسے اداروں کی جانب سے نئی جدتیں لانا ہے جو روایتی طور پر کاسمیٹکس صنعت سے وابستہ نہیں ہے، ان میں فیوجی فلم اور بی اے ایس ایف شامل ہیں۔ 2009ء میں پیش کی گئی 367 انوکھی ایجادات میں سے 10 فیوجی فلم کی جانب سے؛ 9بی اے ایس ایف اور 7 پیسفک کی جانب سے تھیں۔

— “نینو” ٹریڈمارکس: 2000ء سے لےکر 2009ء کے اختتام تک امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یورپی برادری اور WIPO میں کل 217 پرسنل کیئر برانڈز تھے جو “نینو” کی اصطلاح کے حامل تھے؛ اس عرصے کے نصف (2005ء – 2009ء) میں پہلے نصف (2000ء – 2004ء) کے مقابلے میں 575 فیصد زیادہ رجسٹرڈ مارکس تھے۔

اس رپورٹ میں شامل ڈیٹا کو ڈیٹا وپیٹنٹ تحقیق کے لیے تھامسن رائٹرز ڈرونٹ ورلڈ پیٹنٹس انڈیکس (ر) (DWPI (SM)) ڈیٹا بیس اور پرسنل کیئر مصنوعات میں نینو ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے عالمی جدت اور برانڈ سرگرمی کو جاننے کے لیے سیریون (ر) کے استعمال کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔ پیٹنٹ اور ٹریڈمارک سرگرمی جدت کے لیے معیار کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔ پیٹنٹ تحقیق 2003ء اور 2009ء میں منظور شدہ دستاویزات اور شایع شدہ ایپلی کیشنز (پڑتال شدہ یا غیر پڑتال شدہ)  کو اکٹھا کرتی ہے۔ دونوں عرصوں کے نتائج کا تقابل کیا گیا تاکہ گزشتہ سات سالوں میں نمو کے مجموعی رحجان کا تعین کیا جا سکے۔

‘کیا نینوٹیک شباب کے منبع کو غیر مقفل کر سکتی ہے؟’ مکمل رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

http://ip.thomsonreuters.com/info/nanotech/Nanotechnology_061510_f.pdf

تھامسن رائٹرز کے بارے میں

تھامسن رائٹرز کاروباری اداروں اور پیشہ ور ماہرین کے لیے معقول اطلاعات کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ ہم نے صنعت کے اعلیٰ ترین تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کیا ہے تاکہ مالیاتی، قانونی، محصولات اور حساب گری، سائنسی، صحت عامہ اور ابلاغی مارکیٹوں کے شعبہ جات کے فیصلہ سازوں کو اہم معلومات فراہم کی جا سکیں، اس پورے عمل کو دنیا کی سب سے زیادہ قابل بھروسہ خبری اداروں کی قوت حاصل ہے۔ نیویارک میں صدر دفتر اور لندن اور ایگان، منیسوٹا میں دفاتر کے ساتھ تھامسن رائٹرز 100 سے زائد ممالک میں 55 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.thomsonreuters.com۔

ذریعہ: تھامسن رائٹرز

رابطہ: لارا گیز

آئی پی سلوشنز

+1-203-868-3340

laura.gaze@thomsonreuters.com؛

یا

جان روڈرک

جے روڈرک انکارپوریٹڈ

+1-631-656-9736

john@jroderick.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *