Breaking News

تیسری بحیرۂ احمر مہم KAUST میں جاری

AsiaNet 47542

ثوال، سعودی عرب، 06 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

شاہ عبد اللہ جامعہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کی تیسری بحیرۂ احمر مہم تقریباً مکمل ہو چکی ہے، جس نے 15 ستمبر کو جامعہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ 81 روزہ تحقیقی سفر بحیرۂ احمر تحقیقی مرکز کے نئے ڈائریکٹر سابیئر اریگوین کی پہلی مہم تھا، جنہوں نے چند ہفتے قبل ہی KAUST میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اریگوین اس سے قبل پاسائیا، ہسپانیہ میں AZTI (انسٹیٹیوٹ آف فشریز اینڈ فوڈ سائنس) میں شعبہ بحری ماہی گیری اور حیاتی علوم بحری کے سربراہ تھے، اور جامعہ بوردے، فرانس سے بحری جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کی سند رکھتے ہیں۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں دیکھئے:

http://www.multivu.com/mnr/52797-kaust

2011ء KAUST بحیرۂ احمر مہم (KRSE) میں KAUST اور دنیا کے چند معروف بحری علوم کے ادارے: ووڈزہول اوشنوگرافک انسٹیٹیوٹ (WHOI)، امریکہ؛ قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی (AUC)، مصر؛ ہیلنک سینٹر فار میرین ریسرچ (HCMR)، یونان؛ اور ہانگ کانگ کی جامعہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی (HKUST)، چین سے وابستہ 60 کلیہ اراکین اور محققین شامل ہیں۔مہم میں قومی شراکت دار: جامعہ شاہ عبد العزیز، وزارت زراعت، سعودی جیولوجیکل سروے اور وزارت دفاع و ہوا بازی کا جنرل کمیشن برائے سروے بھی شامل رہے۔

اریگوین نے کہاکہ “مہم کے جدید کثیر الشعبہ جاتی منصوبے کا مقصد سعودی عرب میں بحری علوم اور تعلیم کو آگے کرنا ہے۔ اپنے وسعت اور جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے باعث یہ مہم بحیرۂ احمر میں بحری تحقیق میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے یاد رکھی جائے گی۔”

62 میٹر طویل تحقیقی کشتی ایگیو پر موجودمحققین نے مختلف پیمائشیں لیں اور تحقیق کے لیے کئی نمونہ جات اکٹھے کیے، جن میں بڑے پیمانے پر بحری مشاہدہ، برائن پول اور گہرے سمندر میں خورد حیاتیات، کولڈز سیپس اور متعلقہ بایوٹا، اور ساتھ ساتھ انتہائی اور درمیانے گہرے پانی کے جاندار شامل ہیں۔

مہم میں نمونہ جات حاصل کرنے کی حکمت عملی کو محققین کی مہارت اور جدید آلات کے استعمال کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا گیا، جن میں خودکار سیلف-ریکارڈنگ اوشنوگرافک آلات اور زیر آب مشاہدے کے نظام (آدمی کے حامل اور دور سے چلائے جانے والے دونوں) شامل ہیں۔

مہم کی تیاریوں کی قیادت کرنے والی KAUST کی کوسٹل اینڈ میرین ریسورسز کور لیب کے مینیجر ڈاکٹر عبد العزیز السوالیم نے کہا کہ “KRSE کا حجم شاندار ہے، اور تحقیق کے مقاصد اور نمونہ بندی کی ضروریات کو حاصل کرنے سے متعلقہ چيلنجز کی خصوصیات اس کی شاہد ہیں۔”

اس مہم کی متنوع وسعت انتہائی کثیر شعبہ جاتی ہے۔ اب جبکہ KAUST کے شامل سائنس دان اور محققین ادارے کے بحیرۂ احمر تحقیقی مرکز سے تعلق رکھتے ہیں، تحقیق اور نمونہ جات کے تجزیے میں شریک دیگر مراکز اور تجربہ گاہوں میں KAUST کا پانی کی نمکینی ختم کرنے اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے والا مرکز؛ طبعی علوم اور انجینئرنگ شعبہ؛ اینالیٹکل کور لیب؛ ایڈوانسڈ نینو ٹیکنالوجی، امیجنگ اینڈ کریکٹرائزیشن کور لیب؛ اور کوسٹل اینڈ میرین ریسورسز کور لیب شامل ہیں۔

ایک سے چار تک مراحل میں 100 سے زائد مقامات  پر بڑے پیمانے پر ہائیڈروگرافک نمونہ جات کا حصول؛برائن پولز اور نان-برائن پولز میں فرق کا جائزہ لینے کے لیے خورد حیاتیاتی تحقیق ؛ آبی اور لنگر کیمروں کے ذریعے میسوپیلاجک مچھلیوں اور برائن پولز پر تحقیق؛ اور ایک کولڈ برائن سیپ نظام KRSE 2010 کی دریافت پر تحقیق شامل ہیں۔

جاری و حتمی مرحلے میں دھوپ کی پہنچ سے دور گہرے پانیوں میں مرجانی چٹانوں کی ممکنہ موجودگی اور گہرے پانیوں میں موجود جانداروں کے نمونے حاصل کرنے پر  تحقیق شامل ہے۔

KAUST کے بارے میں

KAUST ایک بین الاقوامی گریجویٹ سطح کی جامعہ ہے جو بین الشعبہ جاتی تحقیق، تعلیم اور جدت کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔ جامعہ کا بے مثال ماحول توانائی، پانی، خوراک و ماحول جیسے عالمی سطح پر اہم شعبوں میں بنیادی و بامقصد تحقیق کی مدد کرتا ہے۔

جامعہ بحیرۂ احمر کے ساحلوں پر جدہ سے 90 کلومیٹر (50 میل) شمال میں واقع ہے۔ مشمولہ علاقے کا کل رقبہ 36 ملین مربع میٹر ہے جس میں ایک مرجانی چٹانوں کا انوکھا ماحولیاتی نظام شامل ہے جسے جامعہ نے بحری جائے پناہ کے طور پر محفوظ کر رکھا ہے۔ KAUST کو معروف سائنس و ٹیکنالوجی جریدے آر اینڈ ڈی میگزین نے “سال کی بہترین تجربہ گاہ” قرار دیا تھا۔

مزید معلومات

KAUST [http://www.kaust.edu.sa ]

کلیہ بحری علوم و طلبہ افتتاح

[http://www.kaust.edu.sa/academics/faculty/red_sea_advert.pdf ]

KAUST بحیرۂ احمر بحری مہم 2011ء [http://krse.kaust.edu.sa ]

بحیرۂ احمر تحقیقی مرکز [http://rsrc.kaust.edu.sa/pages/home.aspx ]

کوسٹل اینڈ میرین ریسورسز کور لیب

[http://cmor.kaust.edu.sa/Pages/Home.aspx ]

مزید معلومات کے لیے:

کرسٹوفر سینڈز، سربراہ یونیورسٹی کمیونی کیشنز

christopher.sands@kaust.edu.sa

+966-54-470-1201

ذریعہ: شاہ عبد اللہ جامعہ سائنس و ٹیکنالوجی

Check Also

Govt worked hard to reduce inflation, improve economic indicators: PM

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has instructed the provincial governments to take necessary measures to ensure the implementation on the reduced prices of petroleum products and the sale of edible items at government rates. In a statement toda...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *