Breaking News

جانی راکٹس کی توسیع کا نیا ہدف جنوبی ایشیا

خطے میں داخلے کا ابتدائی مقام پاکستان ہوگا، جہاں 2022ء تک 10 ریستوراں کھلیں گے

الیسو ویژو، کیلیفورنیا، 25 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

جنوبی ایشیا میں قدم رکھنے کے لیے جانی راکٹس نے ہیمڈن انٹرنیشنل کے مالک حارث ملک کے ساتھ ایک فرنچائز معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جو اگلی ایک دہائی میں پاکستان میں 10 جانی راکٹس ریستوران کھولیں گے۔ کراچی کے ڈولمین سٹی شاپنگ مال میں پہلا ریستوراں اگلے موسم بہار تک کھل جائے گا اور ملک دوسرے ریستوراں کے لیے لاہور کو ہدف پر رکھے ہوئے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120112/LA35131LOGO)

ملک نے کہا کہ “جانی راکٹس ایسا برانڈ ہے جو کھانے کے اپنے بے مثال اور شاندار تجربے کی وجہ سے پاکستان میں آگے بڑھنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ مکمل امریکی کھانوں اور چکردار اسٹرا کے علاوہ موسیقی و رقص کی دہائیوں پر پھیلی روایت پاکستانی مارکیٹ کے لیے ایک بالکل نئی شے ہوگی، اور درحقیقت کہ ہم یہاں کی خاندانی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے میز کے گرد انہی طور طریقوں کے مطابق خدمات پیش کریں گے۔”

ملک انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی سے ایم بی اے کی سند، ایک مستحکم کاروباری پس منظر اور میڈیا کمیونی کیشنز میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔ ہیمڈن انٹرنیشنل کا مالک ادارہ لاجسٹکس مینجمنٹ انٹرنیشنل (LMI) کراچی میں قائم ہے اور پاکستان میں انتظامی نقل و حمل کے لیے معروف ترین اداروں میں سے ایک ہے، جو ملک بھر میں تیل، پٹرولیم مصنوعات، کیمیائی مواد، مال اجناس، کنٹینرکا سامان اور دیگر مصنوعات کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی خدمات پیش کر رہا ہے۔

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہونےکی حیثیت سے لاہور معروف امریکی برانڈ کی حکمت عملی کے مطابق ترجیحی پسند ہے۔ ملک نے مزید کہا کہ “جہاں تک ریستورانوں کے کاروبار کا تعلق ہے لاہور پاکستان میں غالباً سب سے متاثر کن مارکیٹ ہے ۔ ملک کے تمام اہم بین الاقوامی برانڈز اس شہر میں اپنی موجودگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔”

جانی راکٹس انٹرنیشنل کے صدر اسٹیو ڈیوائن نے کہا کہ “بالترتیب 13 اور سات ملین کی آبادیوں کے ساتھ کراچی اور لاہور جانی راکٹس کے ذائقے دار کھانوں، دوستانہ خدمات، متاثر کن موسیقی اور آرام دہ عمومی تفریح کے لیے بہترین مارکیٹ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حارث پاکستان میں بہت کامیاب ہوں گے، جو ہمیں جنوبی ایشیا میں قدم جمانے کا سلسلہ وار موقع فراہم کریں گے جو ادارے کی مستقبل کی توسیع میں معاون ثابت ہوگا۔”

جانی راکٹس اور اس کے فرنچائز مواقع کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے جائیے www.johnnyrockets.com۔

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *