Breaking News

جرمن حکام کی جانب سے ٹائی بریز چھاتی کی پیوند کاریوں کو نکالنے کی تجویز

AsiaNet 48170

ہانوور، نیو ہیمشائر، 28 جنوری 2012ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بی ایف آرم انسٹی ٹیوٹ   میں جرمن حکام کی جانب سے انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی سیپس) کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ جرمنی میں جی ایف ا ی میڈیزنٹکنیک جی ایم بی ایچ کا سابق ادارہ پی آئی پی اجزاء کے ذریعے کیے گئے ایمپلانٹس کو فروخت کر رہا ہے۔ انہیں ستمبر 2003ء سے اگست 2004ء تک ٹائی بریز کے نام سے فروخت کیا گیا ۔ یہ سلیکون ایمپلانٹس  جی ایف ای میڈیزن ٹکنیک جی ایم بی ایچ کی طرف سے ٹائٹینیم لیئر سے کوٹڈ کیے گئے  اور فرانس میں انہیں  سلیکون جیل کے ساتھ پی آئی پی سے بھرا گیا۔ سلیکون کی آمیزش پی آئی پی اور روفل ایمپلانٹس  میں یکساں تھی جنہیں 2001ء سے صنعتی گریڈ سلیکون سے بھرا گیا ۔ لہذا بی ایف آرم انسٹی ٹیوٹ میں جرمن حکام نے 6 جنوری 2012ء  کو پی آئی پی اور روفل ایمپلانٹس  کو منتقل کرنے کی تجاویز  میں آج ترمیم کرتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر آثار نہ ہونے کے باوجود ٹائی بریز ایمپلانٹس کو منتقلی میں شامل کر لیا ہے۔

ادارے کے عہدےداران نے آئی سیپس کو بتایا ہے کہ اس عرصے کے دوران 728 ایمپلانٹس بنائے گئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر ایمپلانٹس جرمنی میں فروخت کیے گئے جہاں تقریباً 280 مریض شامل تھے۔ جرمنی کے علاوہ ٹائی بریز ایمپلانٹس ذیل ممالک میں بھی تقسیم کیے گئے: بیلجیئم، اطالیہ، فن لینڈ، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، انگلستان، آسٹریا اور لیخ تنس تین۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 400 مریض متاثر ہوسکتے ہیں۔

آئی سیپس کی پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر رچر (جرمنی) کے مطابق “چونکہ انسانی جسم میں صنعتی گریڈ سلیکون کی حفاظت کو ثابت کرنے کے لیے کوئی تحقیق ابھی دستیاب نہیں، آئی سیپس فرانسیسی اور جرمن حکام کی تجاویز کی حمایت کرتا ہے اور 2001ء کے بعد بننے والے ٹائی بریز، پی آئی پی اور روفل چھاتی کی پیوند کاریوں  کی حامل تمام خواتین  کو  پلاسٹک سرجری کے ماہر  سے معائنہ کر کے ان ایمپلانٹس کو نکال دینے کے بارے میں  گفتگو کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔”

اکتالیس – سال سے قائم انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری 93 ممالک میں 2,140  سے زائد اراکین کے ساتھ نجی بورڈ کے سند یافتہ (یا مساوی) جمالیاتی پلاسٹک معالجین کی سب سے بڑی بین الاقوامی سوسائٹی ہے۔  معالجین کو سوسائٹی میں شامل ہونے کی قابلیت کے تعین کے لیے ایک کٹھن درخواست کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آئی سیپس کے مقاصد دو سمتی ہیں: جمالیاتی پلاسٹک سرجری اور ادویات کے شعبے میں جدید تکنیکوں میں پلاسٹک معالجین کی تعلیم کو جاری رکھنا اور  مریضوں کے تحفظ کا فروغ۔  تمام آئی سیپس اراکین ویب سائٹ پر درج ہیں http://www.isaps.org۔

ذریعہ: انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی سیپس)

رابطہ: کیتھرین بی۔ فوس

ایگزیکٹو ڈائریکٹر

انٹرنیشنل سوسائٹی آف استھیٹک پلاسٹک سرجری

+1-603-643-2325

+1-603-643-1444

isaps@conmx.net

Check Also

PBC organizing special prayer ceremony at Radio Pakistan Peshawar tomorrow

Pakistan Broadcasting Corporation in collaboration with Inter-Services Public Relations is organizing a special prayer ceremony at Radio Pakistan Peshawar tomorrow in connection with 9th of May incidents. Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kha...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *