Breaking News

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے ایشیا-بحر الکاہل کے لیے نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا

اوک بروک، الینوائے، 21 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) نے ایشیا-بحر الکاہل خطے کے لیے نئی قیادت کو مقرر کردیا ہے۔ پربھو ونیاگم، ایم بی بی ایس 3 جولائی 2014ء سے سنگاپور میں واقع جے سی آئی کے ایشیا-بحرالکاہل دفتر میں مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

Joint%20Commission%20International%20Logo. جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے ایشیا بحر الکاہل کے لیے نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا

Joint Commission International Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130429/DC02732LOGO

“ڈاکٹر ونیاگم ایک معالج اور جراح کی حیثیت سے طبی تجربہ، تزویراتی کاروباری معاملہ فہم، اور اپنے نئے کردار میں ایشیا-بحرالکاہل خطے کی وسیع معلومات لاتے ہیں۔ پالا ولسن، صدر اور سی ای او جے سی آئی اور جوائنٹ کمیشن ریسورسز کہتی ہیں۔ “ایشیا-بحرالکاہل جے سی آئی کے لیے ایک کلیدی خطہ ہے کیونکہ ہم خطرے کو کم کرنے اور صحت عامہ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اپنے صارفین کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں اپنے ایشیا-بحرالکاہل منصوبوں کی قیادت کرنے کے لیے ڈاکٹر ونیاگم کی موجودگی پر خوشی ہے، جہاں انہیں ملازمین کی اعلیٰ درجے کی ٹیم کا ساتھ حاصل ہوگا جو سب صحت عامہ کی بہتری کا جذبہ رکھتے ہیں۔”

ونیاگم ایشیا-بحرالکاہل خطے میں جے سی آئی کی مشاورتی خدمات، تسلیم شدگی اور تعلیمی یونٹوں کے لیے علاقائی و ملکی-سطح کی حکمت عملی اورکاروباری ترقی کے ذمہ دار ہیں۔ ان کی توجہ بین الاقوامی اداروں، وزارت ہائے صحت، اور معروف طبی تعلیم کے مراکز اور ہسپتالوں کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو بنانے اور مضبوط کرنے پر مرکوز ہوگی۔ ونیاگم 28 و 29 اگست کو سیبو شہر، فلپائن میں ہونے والی ہاسپٹل مینجمنٹ ایشیا 2014ء میں شرکت کریں گے، اور کانفرنس کے دوران جے سی آئی کے تسلیم شدہ اداروں کے نمائندگی کے ساتھ ملاقات کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حال ہی میں ونیاگم بی ڈی میڈیکل میں فارمیسی سلوشنز اینڈ کلیکنیکل اسٹریٹجی کے وسط و جنوبی ایشیا بحر الکاہل خطہ کے لیے ڈائریکٹر تھے۔ اس سے پہلے وہ ایک جراح تھے اور دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال، جی بی پنت ہسپال اور ایل این جے پی این ہسپتال میں کلیدی عہدوں پر فائز تھے۔ اس وقت وہ انفیوژن نرسز سوسائٹی-انڈیا کے صدر ہیں، جس میں وہ بھارت میں انفیوژن کے  معیارات کو بنانے اور ان کی ترویج کے لیے اہم کردار تھے۔

ونیاگم نے مولانا آزاد میڈیکل کالج، دہلی یونیورسٹ، بھارت سے ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی۔

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) 1994ء میں جوائنٹ کمیونی کیشنز ریسورسز انکارپوریٹڈ (جے سی آر) کے ایک شعبے کی حیثیت سے قائم کیا گیا تھا، جو جوائنٹ کمیشن کا مکمل طور پر گرفت میں اور غیر منافع بخش متعلقہ ادارہ ہے۔ بین الاقوامی تسلیم شدگی کے ذریعے مشاورتی خدمات، اشاعتوں اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار بہتر بنانے میں مدد کے ذریعے جے سی آئی جوائنٹ کمیشن مشن کو دنیا بھر میں پھیلاتا ہے ۔ جے سی آئی 100 سے زیادہ ممالک میں صحت عامہ کے بین الاقوامی اداروں، صحت کے سرکاری اداروں، وزارت ہائے صحت اور دیگر میں مدد دیتا ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
ایلزبتھ آکن ژانی
میڈیا ریلیشنز مینیجر
1-630-792-5914+
ezhani@jointcommission.org

The post جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے ایشیا-بحر الکاہل کے لیے نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

Pakistan urges UNSC to reconsider Palestine’s UN membership

Pakistan has urged the UN Security Council to reconsider and recommend Palestine's application for a full membership of the United Nations in line with the overwhelming global opinion. The call was made by the Pakistan's Ambassador to the United Nati...