دو یو ایل بیٹری تحفظ معیارات اب طبی آلات کے لیے ایفڈی آئی کا منظور شدہ متفقہ معیارات بن گئے

نارتھبروک، الینوائے، 22 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — عالمی حفاظتی سائنس کے رہنما یو ایل (انڈررائٹرزلیبارٹریز) نے اعلان کیا ہے کہ یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایفڈی اے) نے دو یو ایل بیٹری حفاظت معیارات کو طبی آلات کے لیے متفقہ معیارات تسلیم کرلیا ہے جو لیتھیم یا نکل کی بیٹریوں پر مشتمل ہیں۔ دو معیاراتیو ایل 2054 – معیربرائے گھریلو و تجارتی بیٹریاں اور یو ایل 1642 – معیار برائےلیتھیمبیٹریاں (سیلز) ہیں۔

UL%20Logo دو یو ایل بیٹری تحفظ معیارات اب طبی آلات کے لیے ایفڈی آئی کا منظور شدہ متفقہ معیارات بن  گئے

UL Logo

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140721/129100

متفقہ معیارات وہ معیارات ہیں جنہیں ایفڈی اے مارکیٹ میں داخلے کے لیے منظوری سے پہلے آزمائشی طبی آلات میں استعمال کے لیے منظور کرتا ہے۔ ایفڈی آئی کا سینٹر فارڈیوائسز اینڈ ریڈیولوجیکل ہیلتھ (سی ڈی آر ایچ) مانتا ہے کہ تسلیم شدہ متفقہ معیارات کے ساتھ ہم آہنگی طبی آلات کے کئی موزوں پہلوؤں کے لیے حفاظت اور/یا موثریت کی معقول یقین دہانی کو سہارا دے سکتا ہے۔ بیٹریاں استعمال کرنے والے طبی آلات کے معاملے میں ساخت گر اب آلے کی حفاظت و موثریت کے ثبوت کے طور پر یو ایل 2054 اور یو ایل 1642 پر پورا اترنے کا ثبوت استعمال کرسکتے ہیں۔

یو ایل کے کنزیومر ٹیکنالوجی ڈویژن کے بیٹری مینیجرابراہیم جیلانی کے مطابق متفقہ معیارات کا یہ بھی مطلب ہے کہ مارکیٹ سے قبل نظرثانی کے عمل کو ہموار کیا جائے۔ “ان متفقہ معیارات کا استعمال نہ صرف طبی آلات بنانے والوں کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں داخلے کے لیے قواعد کی رکاوٹوں کو کم کرے گا بلکہ انہیں ایفڈی اے کی مارکیٹ سے پہلے نظرثانی شرائط کو مطمئن کرنے میں بھی مدد دے گا۔”

گو کہ سرٹیفکیشن رضاکارانہ ہے، لیکن یو ایل امید کرتا ہے کہ یہ اعلان آگے بڑھنے کے لیے قواعد کا بڑا محرک بنے گا جہاں طبی آلات بنانے والے یو ایل 2054 سے مطابقت رکھنے والے نکل سیل ٹائپ، یو ایل 1642 سے مطابقت رکھنے والے لیتھیم سیل ٹائپ، اور/یا یو ایل 2054 مطابقت رکھنے والے بیٹری پیک رکھنے کی جانب دیکھیں گے۔

جیلانی نے کہا کہ “یو ایل بیٹری معیار بنانے، حفاظتی و کارکردگی تجربے، صنعت میں جدت طرازی کو مستحکم کرنے اور بیٹری کے معیار پر اعتماد کو بڑھانے میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔ ۔ ہمارا ماننا ہے کہ طبی آلات بنانے والے اور صارفین امریکہ اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں یو ایل کے حفاظتی معیاراتسے گزرنے والی مصنوعات سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

یو ایل کے بیٹری تجربات اور سرٹیفکیشن کے بارے میں مزید جاننے کےلیےhttp://www.ul.com/battملاحظہ کیجیے اور/یا بڑے فارمیٹ کی بیٹریوں کے لیے http://www.ul.com/largebatt۔

یو ایل کے بارے میں

وی ایل ایک معروف عالمی آزاد سیفٹی سائنس کمپنی ہے جو 120 سالوں سے ترقی کی نقیب ہے۔ اس کے 10,000 سے زیادہ ماہرین تمام افراد کے لیے محفوظ کام اور رہنے کے ماحول کے مشن کے فروغ سے رہنمائی حاصل کیے ہوئے ہیں۔ یو ایل مستقل آگے بڑھنے اور ہمیشہ تبدیل ہوتی حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تحقیق و معیارات کو استعمال کرتا ہے۔ ہم زیادہ پیچیدہ عالمی رسدی زنجیر کے لیے حل فراہم کرنے کی خاطر کاروباری اداروں، ساخت گرو، تجارتی انجمنوں اور ضوابط کے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داریاں رکھتے ہیں۔ ہماری سرٹیفکیشن، ٹیسٹنگ، معائنے، مشاورت اور تعلیمی خدمات کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.UL.com ۔

رابطہ: رچرڈہیمر
مارکیٹنگ مینیجر
یو ایل ایلایل سی
ٹیلی فون:
1-510-771-1000 + ایکسٹینشن 53125

The post دو یو ایل بیٹری تحفظ معیارات اب طبی آلات کے لیے ایفڈی آئی کا منظور شدہ متفقہ معیارات بن گئے appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]