حسن عبداللہ محمد اسمائیک نے پروفیشنل جرمن فٹ بال کلب ٹی ایس وی 1860 میونخ کے نمایاں حصص حاصل کرلیے

AsiaNet 45020

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 12 جون / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        اسمائیک  کی سرمایہ کاری نے جرمن پروفیشنل فٹ بال  میں میونخ کے روایتی کلب کی بقاء  کو تحفظ فراہم کردیا

–        جرمن فٹ بال لیگ ڈی ایف ایل نے 2011/12 سیزن کے لیے اجازت نامہ منظور کرلیا

–        مختصر عرصے میں کلب کی اقتصادی حالت مستحکم ہوجانے کے بعد اسمائیک اور کلب کے حکام  آئندہ تین سالوں کے دوران 1860 کو ایک بار پھر بنڈیسلیگا کا اہم حصہ بنانے کا ارادہ  رکھتے ہیں

–        اسمائیک جرمنی میں مزید تجارتی سرمایہ کاری کے لیے 200 ملین یورو  فنڈ کا منصوبہ رکھتے ہیں

اردن کے تاجر حسن عبداللہ محمد اسمائیک نے روایتی جرمن فٹ بال کلب ٹی ایس وی 1860 میونخ میں کامیاب سرمایہ کاری کی ہے۔ 18 ملین یورو کی مجموعی رقم کے عوض کلب کی  49 فیصد ووٹنگ حقوق خریدنے کے بعد جرمن فٹ بال لیگ ڈی ایف ایل نے اسمائیک اور کلب کے مشترکہ طور پر داخل کردہ کاروباری منصوبہ کو منظور کرلیا اور 2011/12 کے سیزن کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ لیگ کی طرف سے نافذ کردہ موجودہ پابندی کے باعث سرمایہ کاروں کو پروفیشنل فٹ بال کلبز میں زیادہ سے زیادہ 49 فیصد  حصص حاصل کرنے کی اجازت ہے۔

اس سرمایہ کاری کے ساتھ اسمائیک نے روایتی میونخ فٹ بال کلب کی بقاء کو تحفظ فراہم کیا ہے جسے بصورت دیگر دیوالیہ ہوجانے اور  اپنا پروفیشنل اجازت نامہ ختم جانے کا سامنا کرنا پڑتا۔

ٹی ایس وی 1860 میونخ – جسے عموماً “ڈائی لوون (دا لائنز)” بھی  کہا جاتا ہے – 1963 میں جرمن قومی بنڈیسلیگا کے بانی ممبران میں سے ایک  تھا اور  بہترین فلائٹ میں مجموعی طور پر 20 سیزن کھیل چکا ہے۔ 2003-04 سیزن کے بعد بنڈیسلیگا سے اخراج  کے بعد کلب اس وقت بنڈیسلیگا کے دوسرے درجے میں کھیل رہا ہے۔

حسن عبداللہ محمد اسمائیک نے کہا کہ “ٹی ایس وی 1860 ایک عظیم روایت اور شناخت کا حامل ہے جس کی معاونت اور حفاظت کی جانی چاہیے۔ کلب بہت زیادہ صلاحیتوں کا حامل ہے اور حقیقت میں ایک عظیم اور پرشوق  پرستاروں کی جگہ ہے۔ صدر ڈائیٹر شنیڈر کی سربراہی میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر میں آئندہ سیزن میں 1860 کو ایک منافع بخش مقام بنانے کے لیے سب کچھ کروں گا۔ دو یا تین سالوں کے دوران ہم  ایک بار پھر بنڈیسلیگا کے پرمیئر درجے میں کھیلنا اور مستقبل میں کسی مقام پر بین الاقوامی سطح پر مقابلہ تک کرنا چاہتے ہیں۔”

میونخ میں قائم فٹ بال کلب میں ان کی سرمایہ کاری اسمائیک کی کھیلوں میں عموماً اور فٹ میں بالخصوص شوق کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم وہ جرمنی میں مزید کاروباری مواقع کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں۔

اسمائیک نے کہا کہ “ٹی ایس وی 1860 صرف ایک ابتداء ہے۔ میں جرمنی میں سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہوں۔  میں خریداری کے مواقع کا جائزہ لے رہا ہوں اور کھیلوں کے شعبے سے باہر نئی سرمایہ کاری کی تلاش کے لیے متحرک ہوں۔ میں بہت جلد 200 ملین یوروز کا فنڈ قائم کروں  گا۔ یہ فنڈ مکمل طور پر جرمنی میں کاورباری حصول اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز رکھے گا اور اس کا انتظام میونخ سے ہی کیا گا۔”

ماریا کے بارے میں:

ماریا  ابوظہبی میں قائم ایک نجی سرمایہ کاری ادارہ ہے جس کی ملکیت و صدارت حسن عبداللہ محمد اسمائیک کررہے ہیں۔ گروپ سرمایہ کاری کا وسیع  انتظام رکھتا ہے اور اس کی دلچسپی مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے بشمول کھیلوں، ڈیزائن، تعمیرات، جائیداد، آٹوموٹیو، سیاحت، توانائی اور تیل و گیس۔ ماریا ایک بہترین انتظامی ٹیم مع تجربے کی حامل ہے  جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور جس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک بشمول برطانیہ، وسطی ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا تربیت و تجربہ شامل ہے۔ ماریا کی موجودہ سرمایہ کاری متحدہ عرب امارات، GCC، یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکا بھر میں موجود ہے اور  ادارہ ایشیا میں ممکنہ مواقع کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔ایک نسبتاً نوجوان تنظیم اور حوصلہ مند توسیع منصوبہ بندی  کی حامل ماریا اسمائیک کی مضبوط قیادت اور ایک متحرک اور فعال تنظیم ہے۔

ذریعہ: ماریا انوسٹمنٹس

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: اینا کیمپبل، فون: +971-2-657-8812، ای میل: Anna@hamg.ae۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *