Breaking News

خوردہ فروخت پھر سے واپس لیکن عالمی معیشت کی سست رفتاری کے باعث منظرنامہ غیر یقینی

AsiaNet 48038

نیو یارک،16 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ (DTTL) کی اسٹورز میڈیا کے تعاون سے پیش کردہ 2012ء گلوبل پاورز آف ریٹیلنگ (http://www.deloitte.com/consumerbusiness) رپورٹ کے مطابق دنیا کے 250 سب سے بڑے خوردہ فروشوں نے مالی سال 2010ء (جو جون 2011ء کو ختم ہونے والے مالی سالوں کا احاطہ کرتا ہے) میں فروخت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے  ۔ اعداد و شمار نے مالی سال 09ء کے مقابلے میں مستحکم بہتری ظاہر کی ہے ، جب گروپ نے 1.2 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کیا تھا۔

رپورٹ منافع بخشی میں اضافہ بھی ظاہر کرتی ہے، جس میں خالص منافع 2010ء میں خالص منافع میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2009ء کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ گو کہ یہ کارکردگی متاثر کن ہے، لیکن خوردہ فروش 2011ء کی دوسری سہ ماہی میں عالمی معیشت میں ہونے والے انحطاط کے باعث پریشان ہوں گے۔

امریکہ میں دیلوئے سروسز ایل پی کے شعبے دیلوئے ریسرچ کے ڈائریکٹر برائے کنزیومر بزنس ڈاکٹر ایرا کالش نے کہا کہ “عالمی معیشت کی رفتار کم ہو رہی ہے، اور دنیا کی کئی مشہور مارکیٹوں میں 2012ء میں پیشرفت 2011ء سے کم ہونے کی توقع ہے۔ یورو زون بحران سرمایہ کار اور صارف کے اعتماد کو مستقل کمزور کرتا ہے، جبکہ اگلے سال میں امریکہ میں پیشرفت بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خاتمہ کرتی نہیں دکھائی دیتی۔

“گو کہ، اس ابر آلود ماحول میں انہیں امید کی ایک کرن مل سکتی ہے۔ سست روی سے ہونے والی عالمیپیشرفت میں ایک مثبت عنصر مال و اسباب کی قیمتوں کی مستقل کمی ہوگی۔ خوردہ فروشوں کے لیے، اس کا مطلب کھاتوں کے اخراجات والے حصے کی بہتری ہوتا ہے جبکہ چند ممالک میں خوردہ قیمت کی افراط زر منافع کے بہتر مارجن کا موقع پیش کرتی ہے، حتیٰ کہ سست ٹاپ لائن پیشرفت کے تناظر میں بھی۔”

2012ء گلوبل پاورز آف ریٹیلنگ کی ایک نقل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.deloitte.com/consumerbusiness

دیلوئے کے بارے میں

دیلوئے برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں  اور اُن کے رکن اداروں کے نیٹ ورک کا حوالہ ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about پر ملاحظہ کیجیے۔

دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے لیے ایک عالمی منسلک نیٹ ورک کے ساتھ دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتیں اور عمیق مقامی تجربہ لاتا ہے تاکہ اپنے صارفین کو ہر اس مقام پر کامیابی عطا کرے جہاں وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔  دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 82 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے کے عہد سے وابستہ ہیں۔

ذریعہ: دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

رابطہ: جیمز ایگوئے، پی آر مینیجر، دیلوئے برطانیہ، +44-20-7303-8247، موبائل: +44-7971-783533، jigoe@deloitte.co.uk؛ یا سنوبر بلگوار گروہے، پبلک ریلیشنز، دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ، +1-212-492-3942، موبائل: +1-917-701-4867، sgrohe@deloitte.com

Check Also

NEPRA Approves K-Electric’s $2 Billion Investment Plan Through 2030

Karachi, The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has approved K-Electric’s ambitious seven-year investment plan, which outlines significant upgrades to the utility's transmission and distribution systems through FY 2030. This strategic...

The post NEPRA Approves K-Electric’s $2 Billion Investment Plan Through 2030 appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *