Breaking News

ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون نے نئی دستاویزی فلم “سر آئیون: آئی ایم اے پیس مین” کی خصوصی نمائش کے ساتھ مخنث شعور و آگہی مہم کا آغاز کردیا

نیو یارک، 5 اکتوبر 2015ء/پی آرنیوزوائر/–

پوپ-ڈانس ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون المعروف “پیس مین” نے آج مخنثوں کے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ سر آئیون کی انسان دوست انجمن دی پیس مین فاؤنڈیشن کے لیے توجہ کا نیا میدان ہوگی جو ایل جی بی ٹی مسائل کی طویل المیعاد حامی، نفرت کی بنیاد پر جرائم، تعلیمی اداروں میں بدمعاشی اور بعد از حادثہ ذہنی تناؤ کے مرض (پی ٹی ایس ڈی) کے خلاف جدوجہد کرتی آئی ہے۔

وڈیو – https://www.youtube.com/watch?v=og3WZmShvJE

SIR IVAN’S CREST

وڈیو – http://youtu.be/SFKNorGpZt4
وڈیو – http://youtu.be/jz-7LfMHyZM
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150930/272686LOGO
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367

مہم 14 اکتوبر 2015ء سے شروع ہوگی جب سر آئیون ایک نئی دستاویزی فلم “سر آئیون: آئی ایم اے پیس مین” کی نمائش کی میزبانی کریں گے، جو سر آئیون کے موسیقی و انسان دوستی کے کیریئر کو بیان کرتی ہے۔ فلم کے لیے ہدایات چار مرتبہ کے ایمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر جم براؤن نے دی ہے، جو بلی جوئیل، پیٹ سیگر، اور پیٹر، پال اور میری پر بھی دستاویزی فلمیں بنا چکے ہیں۔ معروف پاپ کلچر سیلز کمپنی ایم وی ڈی وژوئل انٹرٹینمنٹ، جو مائیکل جیکسن، دی بیٹلز، بونو، ایمی وائن ہاؤس اور دیگر کے لیے تقریبات کرچکی ہے، کے ذریعے پاپ ٹوئسٹ سے جاری ہونے والی دستاویزی فلم ایمیزن، ویمیو آن ڈیمانڈ اور گوگل پلے پر دستیاب ہے۔ نمائش بدھ 14 اکتوبر کو شام 7 سے 8 بجے تک مین ہٹن میں 18 ڈبلیو ہیوسٹن اسٹریٹ پر واقع انجلیکا تھیٹر میں ہوگی۔ نمائش کے بعد سر آئیون 8 سے 11 بجے تک سوہو میں “پیس مین کے پینٹ ہاؤس پیڈ” پر ایک پارٹی منعقد کریں گے۔

Recording Artist Sir Ivan

یہاں سر آئیون دی ٹریور پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایبے لینڈ کو 10 ہزار ڈالرز کا چیک دیں گے، یہ منصوبہ ایل جی بی ٹی برادری میں خودکشی کے رحجان کی روک تھام پر توجہ رکھتا ہے، اور مخنث برادری کے لیے خصوصی پروگراموں کا حامل ہے۔ وہ اور پیس مین فاؤنڈیشن 2012ء میں ٹریور پروجیکٹ کو ایک لاکھ ڈالرز عطیہ کر چکے ہیں، اور رواں سال کے اوائل میں وہ تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے خلاف دس مختلف انجمنوں کو اضافی ایک لاکھ ڈالرز دے چکے ہیں، جو کل امداد کو 2 لاکھ ڈالرز سے بھی آگے لے جاتی ہے۔

مزید برآں، 2015ء میں سر آئیون نے ایک تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے خلاف پاپ اسٹار ٹیلر ڈين کے ساتھ ایک گانا “کس آل دی بلیز گڈ بائے” جاری کیا، جسے پال اوکن فولڈ نے پیش کیا تھا۔ اس کی موسیقی کے لیے وڈیو بیٹ اور ایم ٹی وی ایوار ڈیافتہ ایرک وائٹ نے ہدایات دی تھیں، جو ایک مخنث نوجوان کے اس بدمعاشی کی نذر ہونے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ سر آئیون جنہوں نے کو جدید دور کے سپر ہیرو کی حیثیت دے رکھی ہے، امن کی علامت کی حامل ٹوپی تک پہنتے ہیں، موسیقی اور اپنے انسان دوست اقدامات کے ذریعے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔

“ہولوکاسٹ میں جان بچانے والے کی اولاد کی حیثیت سے میں ہمیشہ مظلوم افراد کی آواز بنا ہوں۔ میں اس نقصان کے انتہائی شعور کے ساتھ بڑا ہوا تھا جو ایک مختلف ہونے کی وجہ سے آپ کو پہنچ سکتا ہے۔ مخنت افراد کواکثر و بیشتر سہارے کی کمی ہوتی ہے اور وہ نکالے جانے یادھونس دھمکی میں آ جانے کے زیادہ خطرے میں رہتے ہیں، مشکلات کا زیادہ سامنا کرنے کی وجہ سے ان میں خودکشی کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ میں ذاتی حیثیت میں اس کے خلاف ہوں اورمجھے امید ہے کہ لوگ اس بے انصافی کے خلاف میرے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جب میرے ریکارڈ لیبل پیس مین میوزک کی صدر لارا فورڈ (سابق لارنس فورڈ) نے مجھے بتایا کہ 41 فیصد مخنث خودکشی کی کوشش کرتے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ انہیں سب سے زیادہ میری مدد کی ضرورت ہے۔”

نمائش میں شرکت کے لیے marisa@rcourihaycpr.com یا 212-580-0835 پر رابطہ کیجیے اور مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.SirIvan.com ۔

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …