Breaking News

ریکو نے عالمی منظم دستاویزی خدمات میں توسیع کے ذریعے کاروباری منتقلی کو تیز تر کر دیا

AsiaNet 42934

ٹوکیو، لندن اور نیو یارک، 20 جنوری 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/–

صارفین کے نتائج کو بہتر بنانے پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز

ٹوکیو، لندن اور نیو یارک میں ہونے والے ایک عالمی ایونٹ میں ڈیجیٹل دفتری ساز و سامان اور دستاویزات کے انتظام کے لیے جدید حل اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے ریکو کمپنی لمیٹڈ نے آج ایک سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو کلیدی ترقی کی حکمت عملی کے طور پر سروسز بزنس ماڈل کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، یہ حکمت عملی صنعت کی مشہور ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز اور دستاویزی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کی بنیادوں پر کھڑی کی گئی ہے۔ اس منتقلی میں پیشرفت کے لیے ریکو نے اگلے تین سالوں میں اپنی عالمی مینیجڈ ڈاکیومنٹ سروسز (MDS) کے بنیادی ڈھانچے میں 300 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جو ادارے کی اپنے صارفین کے ساتھ مسلسل شراکت سے وابستگی کا اظہار ہے، اور انہیں موثر دستاویزی انتظام، بہتر گردش کار اور اضافی بار آوری کے ذریعے اپنے نتائج کو بہتر بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔

اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا مواد دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/players/English/48114-Ricohs-Global-Announcements/

نئی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ سی-سویٹ غلطی سے مانتا ہے کہ دستاویز سے متعلق اخراجات غیر ضروری ہیں

آئی ڈی سی گروپ کے وی پی، جنرل مینیجر، امیجنگ/آؤٹ پٹ ڈاکیومنٹ سلوشنز اور ایس ایم بی اینجیل بواؤڈ کے مطابق صنعت کی تجزیاتی فرم آئی ڈی سی اور ریکو ایم ڈی ایس کاروبار کی تحقیق کے مطابق ایک ادارہ جو 250 ملین امریکی ڈالرز کی سالانہ آمدنی رکھتا ہو بہتر دستاویزی انتظام کے ذریعے 6 ملین ڈالرز سالانہ* سے زائد بچا سکتا ہے۔ اس میں پرنٹنگ جیسے زیر غور اخراجات شامل ہیں اور آئی ٹی سپورٹ، دستاویزات اور ریکارڈ مینجمنٹ، ماحولیاتی، انضباطی تعمیل اور اختتامی-صارف کی پروڈکٹیوٹی جیسے غور نہ کیے گئے اخراجات بھی۔

ریکو نے مختلف عالمی فوکس گروپس اور سرویز کے سلسلوں میں سے نئی تحقیق بھی سی-سویٹ ایگزیکٹوز اور سینئر آئی ٹی مینیجرز کو پیش کی ہے۔ آئی ڈی سی کی شراکت سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کاروباری ادارے گو کہ اس امر سے واقف ہیں کہ وہ اپنی معلومات اور دستاویزات کی گردش کار پر گہری نظر تو رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس شعبے پر خرچ ہونے والی مخصوص رقم کے بارے میں اب بھی بہت کم جانتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا سبب زیر غور اور غور نہ کیے گئے اخراجات کے بارے میں جاننے میں کمی اور ان اخراجات کی ادارے کے مختلف شعبوں میں بے ربط تقسیم ہے۔

مزید برآں، ایگزیکٹوز کے درمیان دستاویزی انتظام کی حکمت عملی کے حوالے سے مثبت اثرات کا شعور بہت کم ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ کتنی بچت کر سکتی ہے اور بحیثیت مجموعی نتائج پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دستاویزات اور عمل کاریوں میں موجود معلومات کی طاقت کو ادارے کے مرکزی اثاثے کے طور پر پیش کرنا اہم ہے کیونکہ اداروں کے درمیان رابطے اور کاروبارکرنے کے درمیان غیر معمولی انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ ریکو کی تیزی سے خدمات کی جانب منتقلی، جس میں ایم ڈی ایس پر بہت زیادہ توجہ ہے، صنعت میں ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے دوران صارفین کو معلومات کے مسلسل بہاؤ میں بہتر موافق بناتا ہے۔

ریکو کمپنی لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او جناب شیرو کونڈو نے کہا کہ “ریکو افراد کار کے عالمی رحجانات، نئی ٹیکنالوجیز اور  معیشت میں تبدیلی کو تسلیم کرتا ہے اس لیے ہمارے صارفین کو دستاویزی انتظامات کا لازما طریقہ اپنانا ہوگا۔ اب یہ سی آئی اوز کی کلیدی ترجیح ہونی چاہیے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کے ادارے ان قوتوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔ اس لیے، ہم محفوظ معلوماتی بنیادی ڈھانچوں کے حل کے نفاذ کے لیے اپنے صارفین کی رہنمائی میں مدد کی خاطر اضافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو انہیں زیادہ تیز، مقابل اور ثمر آور بنائے گی۔ ہماری آن-سائٹ اور آف-سائٹ سپورٹ کے ذریعے، ہم اپنے صارفین کو آمدنی میں اضافہ کرنے والی سرگرمیوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ ہم وہ کرتے ہیں جوہم سب سے بہتر کرتے ہیں – گردش کار پر نظر رکھنا۔”

ایک مکمل طریقہ

عالمی ایم ڈی ایس بنیادی ڈھانچے میں ریکو کی سرمایہ کاری کو اس کی بہترین مشقوں کے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو دنیا بھر میں بہتر بنانے اور مالی سال 2013ء تک 3.3 ارب امریکی ڈالرز کے سالانہ ایم ڈی ایس آمدنی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاریوں کا مرکز ریکو کے کلیدی استحکام اور قیادت ہوگی جس میں شامل ہیں:

– ریکو کے ڈھل جانے اولے میلان کا حامل صارف-مرکزی طریقہ، جس میں ریکو کاروباری اداروں سے ان کے اہداف کے حصول کے لیے شراکت کرتا ہے۔ اس طریقے میں ریکو کی عالمی چینج مینجمنٹ پروفیشنل سروسز پیشکش کی ترقی شامل ہے، جو پروسکی کے ADKAR (ر) طریق کار کی بنیاد پر بنائی گئی ہیں،جسے اداروں کو مہنگے دستاویزات سے متعلق رویوں کو تبدیل کرنے میں ان کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ریکو عالمی سطح پر ITIL (ر) سروس ڈلیوری فریم ورک اپنا چکا ہے۔ ریکو ITIL (ر) اور ADKAR (ر) طریقہ ہائے کار میں مستند ماہرین کی مختلف سروس ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

– معلومات، بنیادی ڈھانچے اور عملی انتظام تک ریکو کی مکمل، فروخت کنندہ- کو رد کرنے والی حکمت عملی تک رسائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ یہ طریقہ ریکو کو ساخت گر سے قطع نظر ہو کر ادارے کے پورے بیڑے کا انتظام سنبھالنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ مکمل طریقہ مزید بہتر ہوگا جب ریکو آلات اور پرنٹ مینجمنٹ، آپٹمائزیشن اور فیصلوں میں مدد کے لیے کلاؤڈ-ٹائپ ٹولز کا مجموعہ فراہم کرنے میں تیزی لائے گا۔

– ریکو کی عالمی ایم ڈی ایس  افراد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی فروخت اور خدمات کی تربیت بھی جاری ہے۔ خدمات کی فراہمی، اس امر سے قطع نظر ہوکر کہ صارف کہاں مقیم ہے، کا عالمی سطح پر مستقل طریقہ برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔ ریکو صنعت کے بڑے براہ راست فروخت اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے، جس میں اس وقت 30 ہزار سے زائد خدماتی ماہرین شامل ہیں۔

ریکو دنیا بھر میں صارفین کو کسٹم ایم ڈی ایس حل فراہم کرتا ہے۔ صارفین کی کامیابی کی کہانیوں اور ریکو کے ایم ڈی ایس طریقوں کی گواہیوں کے لیے یہاں کلک کریں (http://www.ricoh.com/mds/index.html)

* اس حجم کے ایک روایتی اداروں کے لیے دستاویزی انتظامات کے اخراجات کی مجوزہ سالانہ بچت آئی ڈی سی تحقیق اور ریکو ایم ڈی ایس طریقوں کے انتخاب پر منحصر ہے۔ انفرادی اداروں کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں اور حقیقی بچت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

ریکو کمپنی لمیٹڈ

ریکو کمپنی لمیٹڈ ایک عالمی ٹیکنالوجی رہنما ادارہ ہے، جو دفتر اور پروڈکشن پرنٹنگ کی مارکیٹوں میں مہارت رکھتا ہے۔ ریکو دنیا بھر میں اداروں کے ساتھ مل کر کام کی جگہوں کو جدید بنانے اور دستاویزات کی موثریت میں اضافے کے لیے کام کرتا ہے۔ دنیا بھر میں 108,500 ملازمین کے ساتھ ریکو یورپ، امریکین، ایشیا/بحرالکاہل، چین اور جاپان میں کام کرتا ہے۔ 31 مارچ 2010ء کو ختم ہونے والی سال پر ریکو کی عالمی فروخت 2,106 ارب ین (21 ملین امریکی ڈالرز) سالانہ تھی۔

ریکو مینیجڈ ڈاکیومنٹ سروسز (ایم ڈی ایس)

ریکو کا ایم ڈی ایس طریقہ ایم پی ایس کی ایک توسیع اورارتقاء ہے، جو ان پٹ، تھرو پٹ اور آؤٹ پٹ کے پورے دستاویزی انتظامات کے نظام سے متعلق تین بنیادی عوامل سے تعلق رکھتا ہے۔ ریکو کے ایم ڈی ایس کا مقصد عمل، افراد اور ٹیکنالوجی او جدت پر توجہ مرکوز کر کے مرکزی کاروباری عمل کو سادہ و موثر بنانا ہے تاکہ مستقل بہتری کی صورتحال ترتیب دی جا سکے۔ ریکو کا مقصد اداروں کو ایک لچکدار اور شراکت داری کے ذریعے کاروباری نتائج کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کا بہتر انتظام کرنے میں مدددینا ہے۔ پرنٹ اور دستاویزی خدمات کے پروگرام کو چلانے کے لیے سروسز مینجمنٹ ایک بنیادی ستون ہے، جسے ماہرین کی مشاورت کے ساتھ ساتھ آزمودہ منصوبہ جاتی اور تبدیلی انتظام طریقوں سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریکو آئی ڈی سی اور گارٹنر دونوں کی جانب سے صنعت میں رہنما تسلیم کیا گیا ہے۔

(c) 2011ء ریکو کمپنی لمیٹڈجملہ حقوق محفوظ۔ تمام دیگرادارے اور ان کی مصنوعات کے نام اور تجارتی نشانات متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

ریکو کی ویب سائٹ: http://www.ricoh.com

روابط برائےذرائع ابلاغ:

امریکین

لنڈا مونتی فوسکو                                                       نکول بوٹ

ریکو امریکازکارپوریشن                                               پیپرکوم

(973) 882-2172                                               (212) 931-6168

Linda.Montefusco@ricoh-usa.com          NBott@peppercom.com

 

یورپ

جینیس گبسن                                                          ژاویئر دیز-اغویر

ریکو یورپ پی ایل سی                                                              ریکو یورپ پی ایل سی

+44 (0) 20 7465 1153                                        +44 (0)20 7465 1204

Janice.Gibson@ricoh-europe.com   Javier.Diez-Aguirre@ricoh-europe.com

 

جاپان

فرانسس ہیریسن

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

ریکو کمپنی لمیٹڈ

+81-3-6278-4713

Francis.Harrison@nts.ricoh.co.jp

 

ذریعہ: ریکو کمپنی لمیٹڈ

رابطہ: امریکین: لنڈا مونتی فوسکو، ریکو امریکاز کارپوریشن، +1-973-882-2172، Linda.Montefusco@ricoh-usa.com؛ یا نکول بوٹ، پیپرکوم، +1-212-931-6168، NBott@peppercom.com؛ یا یورپ: جینیس گبسن، ریکو یورپ پی ایل سی، +44(0)20-7465-1153، Janice.Gibson@ricoh-europe.com؛ یا ژاویئر دیز-اغیور، ریکو یورپ پی ایل سی، +44(0)20-7465-1204، Javier.Diez-Aguirre@ricoh-europe.com؛ یا جاپان: فرانسس ہیریسن، کارپوریٹ کمیونی کیشنز، ریکو کمپنی لمیٹڈ، +81-3-6278-4713، Francis.Harrison@nts.ricoh.co.jp

Check Also

Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim

Islamabad, Ghazanfar Azzam has resigned from his position as President and CEO of Mobilink Bank after a 12-year tenure, during which the bank achieved significant growth and enhanced its digital capabilities. The Board of Directors has named Haaris Mah...

The post Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *