Breaking News

سنگاپور میں کارخانے اور آر اینڈ ڈی کی شروعات کے ساتھ مینی کون نے عالمی کاروباری توسیع تیز کردی

AsiaNet 43822

نگویا، جاپان، 22 مارچ / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

جاپان کے پہلے اور سب سے بڑی کانٹیکٹ لینس بنانے والے مینی کون کمپنی لمیٹڈ کے ماتحت ادارے مینی کون سنگاپور  نے اپنے نئے آر اینڈ ڈی اور کارخانے کا افتتاح کردیا ہے۔ انٹرنیشنل بزنس پارک میں واقع 6,000 – مربع – میٹر کا کارخانہ ادارے  کا دنیا میں روزانہ ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینسز بنا نے والا پہلا کارخانہ ہے اور جاپان سے باہر ایشیا میں مینی کون کا پہلا آر اینڈ ڈی مرکز بھی ہوگا۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110310/MM62756-a )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110310/MM62756-b )

مینی کون کی جانب سے کوالٹی کنٹرول کے نظام اور منفرد اپنی طرز کے بے مثال پیداواری ٹیکنالوجی پر مشتمل نئی 97 ملین امریکی ڈالر کی سہولت 2 مارچ کو وزارت تعلیم، صنعت و تجارت کے سینئر وزیر مملکت جناب ایس آسواران کی جانب سے باضابطہ طور پر افتتاح کیاگیا۔

مینی کون کانٹیکٹ لینس اور دیکھ بھال کے حل بنانے اور کانٹیکٹ لینس کاروباری کے تمام شعبوں بشمول مواد کی تیاری، عدسے کے ڈیزائن کے لیے وقف ہے۔ نئی سہولت عالمی بازاروں کو یومیہ قابل ضیاع عدسے کی فراہمی کے لیے مینی کون کی صلاحیت اور مسابقت  کو بڑھائے گی۔

یومیہ ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینسز بنانے کے علاوہ نئی سہولت کے نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے ایک مرکز بننے کی توقع ہے جو جاپان میں کی جانے والی تحقیق کی تکمیل کرے گی۔ مینی کون سنگاپور اپنی طرز کے بے مثال یومیہ ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینسز تیار کرنے کے لیے مقامی طور پر سنگاپور میں تیار ہونے والی ٹیکنالوجی کو استعمال کرے گا۔

باضابطہ افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے مینی کون کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ہائدنری ٹاناکا نے کہا کہ “مینی کون سنگاپور کی تعمیری اور آر اینڈ ڈی سہولت کا افتتاح مینی کون کو عالمی کانٹیکٹ لینس بنانے والوں میں آگے لے جائے گا اور عالمی بصری تحفظ ادارے کے طور پر ہمارے مقام کو مستحکم کرے گا۔ سنگاپور کا  معاشی اور سماجی استحکام، تجارت نواز  حکمت عملی، مسابقتی پیداواری لاگت، نمایاں –جدید طبی ٹیکنالوجی، شاندار انسانی وسائل کی صلاحیت اور اعلی درجے کی صنعتی ترقی ہمارے اس سہولت کو قائم کرنے کے فیصلہ کے پیچھے اہم عوامل ہیں جیسے ادارہ عالمی سطح پر کاروبار کی وسعت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

مینی کون سنگاپور کا جائزہ:

مقام: 8 انٹرنیشنل بزنس پارک، سنگاپور 609925

سائٹ کی جگہ: تقریباً 6,000 مربع میٹر

پیداواری چیز: یومیہ ڈسپوز ایبل نرم کانٹیکٹ لینسز

پیداوار کی ابتداء: مارچ 2011ء

سرمایہ کاری  کی رقم : 97 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 8 بلین جاپانی ین)

ملازمین کی تعداد: 79

مینی کون کے بارے میں

ناگویا، جاپان میں صدر دفتر اور 30 سے زائد ممالک میں نمائندگی رکھنے والا مینی کون جاپان کا پہلا اور سب سے بڑا کانٹیکٹ لینس اور تحفظ کی منصوعات بنانے والا ادارہ ہے۔ مینی کون مواد کی تیاری اور لینس ڈیزائس سے لینسز اور لینس کیئر حل بنانے تک کانٹیکٹ لینس کاروبار کے ہر شعبے کے لیے وقف ہے۔مینی کون جدید کانٹیکٹ لینسز، پیکیجنگ اور متعلقہ مصنوعات کی بڑھتی پورٹ فولیو پیش کرتا ہے جو صارف کے آرام اور سہولت کو بڑھاتی ہیں۔ 1951ء میں قائم ہونے والا مینی کون کا مقصد دنیا بھر میں محفوظ کانٹیکٹ لینس کی فراہمی، تحقیق و ترقی پر غور کے ذریعہ آنکھوں کی صحت کو ترجیح دینا، منفرد جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور صحت مند تصور کے لیے معاونت کی خدمات پیش کرنا ہے۔ 2011ء میں مینی کون نے 60 کاروباری سال مکمل کیے۔

ذریعہ: مینی کون کمپنی لمیٹڈ

رابطہ:

مینی کون کمپنی لمیٹڈ

ٹوشیو مٹسوشیما

گلوبل اسٹریٹجیز  اینڈ آپریشنز

فون: +81-52-937-5021

فیکس: +81-52-935-1121

ای – میل: matsushima@menicon-net.co.jp

ویب سائٹ: http://www.menicon.com

مینی کون سنگاپور

رانی راماسیمی / سیرین  ٹین

پی آر کمیونی کیشنز پی ٹی ای لمیٹڈ

فون: +65-6227-2135

ای-میل: rani@prcomm.com.sg / serene@prcomm.com.sg

منسلک تصویر کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=181173

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=181174

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *