Breaking News

سیزرز انٹرٹینمنٹ نے نان-گیمنگ ہوٹلز اور ریسورانوں کے لیے سیزرز گلوبل لائف یونٹ کی رونمائی کر دی

AsiaNet 44517

لاس ویگاس، 9 مئی، 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن نے آج دنیا بھر کے ریزورٹ مقامات پر برانڈڈ پرتعیش ہوٹلوں، ریستورانوں اور تفریحی مقامات کی دیگر سہولیات کے لیے نئے یونٹ کی تخلیق کا اعلان کر دیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101123/LA06675LOGO)

یہ نیا یونٹ، جسے سیزرز گلوبل لائف کانام دیا گیا ہے، سیزر پرتعیش برانڈ اور ادارے کی ملکیت میں شامل دیگر برانڈز کو استعمال کرتے ہوئے نان گیمنگ ہوٹلوں کی ترقی کو جاری رکھے گا۔ بیشتر پیشرفت لائسنسنگ، فرنچائزنگ اور مینجمنٹ کے معاہدوں کے  گرد گھومے گی۔

اس نئے یونٹ کے بنیادی مقاصد بیرون ملک ادارے کی موجودگی میں اضافہ، خصوصا ایشیا اور لاطینی امریکہ میں، جہاں سیزرز اپنے پرتعیش برانڈ کے باعث بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

منصوبے کے حصے کے طور پر، سیزرز نے مارچ میں دنیا کے معروف ریستوراں منتظم نوبو متسوہیسا کے ساتھ لاس ویگاس میں ایک نوبو ہوٹل اور ریسوراں کے قیام کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔

مزید برآں، گلوبل لائف یونٹ متوقع طور پر سیزرز کے برانڈ سے کیں آگے پیشرفت کرے گا جو لاس ویگاس اور اٹلانٹک سٹی میں سیزرز انٹرٹینمنٹ کی ملکیتی جائیدادوں پر بوتیک اور لائف اسٹائل کے برانڈز کی تعمیر کرے گا۔

مثال کے طور پر، سیزر نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ نیویارک میں قائم ایک معروف ریستوراں کمپنی بی آر گیسٹ ہاسپٹلٹی کے آپریٹ شدہ چار نئے ریستوراں تصورات کا آغاز کر رہا ہے، یہ ادارہ بانی اور صدر اسٹین ہینسن کی زیر قیادت کام کر رہا ہے اور اسٹارووڈ کیپٹل گروپ کی ملکیت ہے۔ نئے ریستورانوں میں بلز بار اینڈ برگر، ڈوس کیمینوس، اٹلانٹک گرل اور مشہور باورچی سیم ڈی مارکو کو پیش کرنے والا ایک بے ضابطہ ریستوراں شامل ہیں۔ سیزرز نے حال ہی میں نیویارک کی کاروباری شخصیات روون سیبل اور کرس بیرش کے ساتھ لاس ویگاس اور دیگر مقامات میں بارز اور لاؤنجز چلانے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کرنے کے لیے ایک غیر لازم التعمیل ارادہ نامے پر دستخط کیے ہیں۔

سیزرز انٹرٹینمنٹ کےچیئرمین، سی ای او اور صدر گیری لومین نے کہا کہ “ہمارے برانڈز اور ساکھ بیرون ملک سب سے بہترین اثاثہ ہیں، اور یہ منصوبہ ہمیں ہوٹلنگ اور گیمنگ کی صنعت میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی سہولت دے گا۔”

الیگزینڈر مرزا کو سیزرز ہاسپٹلٹی وینچرز کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے اور وہ سیزرز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے اس کاروبار کی قیادت کریں گے۔ مرزا ادارے کے لیے ہوٹل، ریستوراں، بار اور نائٹ لائف ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوٹل مینجمنٹ اور لائسنسنگ کی بھی نگرانیں کریں گے۔ مرزا ماضی میں ایکسنچر کی ٹریول پریکٹس میں شریک، ہلٹن میں کارپوریٹ ڈیولپمنٹ کے ایس وی پی اور اسٹارووڈ ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس میں اسٹریٹجک پلاننگ کے وی پی رہے ہیں۔ گزشتہ 12 ماہ میں مرزا نے سیزر انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گیری لو مین کے ساتھ نائب صدر اور ایگزیکٹو ایسوسی ایٹ کی حیثيت سے خدمات انجام دیں گے۔ مرزا ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے اور کنگسٹن، اونٹاریو کی کوئنز یونیورسٹی سے بیچلرز اور ماسٹرز کی فرسٹ کلاس اسناد کے حامل ہیں، وہ وہاں آغا خان فاؤنڈیشن اسکالر تھے۔

سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن برانڈڈ کیسینو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ 73 سال قبل رینو، نیواڈا میں آغاز سے اب تک سیزرز نئی جائیدادوں، توسیع اور حصول کی پیشرفت کے ذریعے ترقی کی نئی منازل طے کر چکا ہے اور اب چار بر اعظموں میں کیسینو چلاتا ہے۔ ادارے کی ملکیتیں بنیادی طور پر ہارا’ز (ر)، سیزرز (ر) اور ہارس شو (ر) برانڈ کے ناموں سے چلتی ہیں۔ سیزرز ورلڈ سیریز آف پوکر (ر) اور لندن کلبز انٹرنیشنل فیملی آف کیسینوز کا بھی مالک ہے۔ سیزرز انٹرٹینمنٹ کی نظریں اچھی خدمات، بہترین مصنوعات، بے مثال تقسیم، فضلیت کار اور ٹیکنالوجی میں قائدانہ کردار کے ذریعے اپنے صارفین کے ساتھ تعلق اور قدر کو استوار کرنے پر مرکوز ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.caesars.com پر ملاحظہ کریں۔

یہ اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” پر مشتمل ہے جن کا مقصد پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت مواخذے سے تحفظ فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ آپ ان بیانات کو اس طرح پہچان سکتے ہیں کہ یہ تاریخی یا موجودہ اعداد و شمار کے حامل نہیں ہوتے۔ ان بیانات کو “شاید،” “ہوگا،” “منصوبہ،” “ممکن،”، “توقع،” “ماننا،” امید ،” “ارادہ،” “ہو سکتا ہے،” “اندازہ” یا “تعاقب” کے الفاظ سے، یا منفی یا دیگر اقسام کی یا ملتی جلتی اصطلاحات سے پہچانا جا سکتا ہے ۔ ان بیانات میں خاص طور پر مستقبل کے حوالے سےاقدامات، نئے منصوبے، حکمت عملیاں، مستقبل کی کارکردگی، امکانات کے نتائج اورسیزرز کے مستقبل کے مالیاتی نتائج  شامل ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات مستقبل کے واقعات کے حوالے سے موجودہ توقعات اور منصوبوں پر مبنی ہیں۔

سرمایہ کاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ یہ بیانات مستقبل میں کارکردگی یا نتائج کی ضمانت نہیں دیتے اور ایسے خطرات و غیر ممکنات کے حامل ہیں جن کی قبل از وقت پیش گوئی یا تعین نہیں کیا جا سکتا، سیزرز کی حقیقی کارکردگی اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اس طرح کے خطرات اور غیر ممکنات میں مندرجہ ذیل عوامل شامل ہیں، تاہم یہ صرف انہی تک محدود نہیں، بلکہ اس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس فوقتا فوقتا جمع کرائی گئی رپورٹس میں پیش کردہ عوامل بھی شامل ہیں (جن میں “خطرے کے عوامل” اور “انتظامیہ کی گفتگو اور مالیاتی صورتحال اور آپریشنز کے نتائج کا تجزیہ” کے عنوان سے حصے شامل ہیں، جن میں یہ درج ہیں):

– نئے ہوٹل منصوبوں کے حوالے سے اپنے برانڈز کی لائسنسنگ کے لیے مالکوں اور ڈیولپرز کے ساتھ کاروباری معاملات کو مکمل کرنے کی ہماری صلاحیت؛

– نئے نان گیمنگ ہوٹلوں میں ہمارے لائلٹی پروگراموں کا کمیاب نفاذ اور نئی مارکیٹوں میں ہمارے برانڈز کی قبولیت؛

– جن علاقوں میں ہم داخل ہونا چاہتے ہیں وہاں صارفین کے ڈیٹا کے استعمال اور ملکیت دانش کے متعلق ممکنہ پابندیاں؛ اور

– دیگر فریقین کے ساتھ کاروباری معاملات کی تکمیل، جن کے ساتھ ہوٹلوں، ریستورانوں، بارز اور دیگر متعلقہ منصوبوں کی تعمیر اور انہیں چلانے کے لیے ہمیں معاہدہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی بیان پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت آتا ہے اور صرف پیش کردہ تاریخ تک ہی کا احاطہ کرتا ہے۔ سیزر مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری نہیں لیتا۔ آپ کو مستقبل کے حوالے سے ان بیانات پر بے جا اعتبار نہ کرنے کی تنبیہ دی جاتی ہے، جو پیش کردہ تاریخ ہی کا احاطہ کرتے ہیں، یا اگر کوئي تاریخ بیان نہیں کی گئی تو وہ اعلامیہ کے اجراء کی تاریخ قرار پائے گی۔

ذریعہ: سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن

رابطہ: گیری تھامسن،

+1-702-407-6529،

gthompson@harrahs.com

Check Also

Pak Envoy urges Kyrgyz govt to prioritize safeguarding of Pakistani nationals

Pakistan's Ambassador to the Kyrgyz Republic Hassan Zaigham met the Kyrgyz Deputy Foreign Minister Imangaziev Almaz in connection with the incidents of violence in Bishkek. Ambassador Hassan Zaigham strongly raised the concerns of Pakistani national...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *