Breaking News

سی ایس اے زیڈ662-15: تیل و گیس پائپ لائن نظام صنعتی و شہری حفاظت کے لیے کاؤسیونگ کے نئے پائپ لائن معیار کے لیے مستند رہنما ہدایات فراہم کرتا ہے

کاؤسیونگ، تائیوان 17 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– معیار بندی، جانچ و تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے سی ایس اے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان کاشسیونگ اکانمی ڈیولپمنٹ بیورو نے کاؤسیونگ شہر کے پائپ لائن مینجمنٹ اسٹینڈرڈ میں سی ایس اے گروپ کے معیار برائے تیل و گیس پائپ لائن نظام (CSA Z662) کا حوالہ دیا ہے۔ یہ معیار شہری زیر زمین پائپ لائن نظام کے عمل کو باقاعدہ بنانے کے لیے بین الاقوامی حفاظتی معیارات اپناتا ہے، تاکہ کاؤسیونگ میں پائپ لائن کے نظام کی حفاظت و تحفظ میں مدد دی جائے۔

سی ایس اے گروپ تیل و گیس کی صنعت کے لیے معیار بندی کا لگ بھگ 50 سال کا تجربہ رکھتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے معیار بندی عمل کے تحت معیارات کو کم از کم ہر پانچ سال بعد ماہر تکنیکی کمیٹیاں تازہ تر کرتی ہیں۔ یہ سی ایس اے زیڈ662 کا ساتواں ایڈیشن ہے، جو تیل و گیس صنعت میں مختلف ماحول میں پیش آنے ووالے حالات کے لیے کینیڈا کا بنیادی معیار ہے۔ نئے ورژن نے نقصان سنبھالنے کے نظاموں پر توجہ، تکمیل انتظامات کےپروگراموں اور انجینئرنگ جائزے کے عمل پر اضافی اور توسیع شدہ حصے شامل کیے ہیں۔

کینیڈا میں سی ایس اے زیڈ662 کی شرائط کا جامع ادراک ملک بھر میں پائپ لائنوں کے نظام کے محفوظ ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال میں ایک اہم عنصر ہے۔ سی ایس اے زیڈ 662 کا حوالہ صوبہ جات، علاقوں اور وفاقی حکومت کے قانون میں بھی ہے جو اسے صنعتی ماہرین کے لیے اہم جز بناتا ہے تاکہ وہ شعبے میں حفاظت کو بہتر بنانے، خطرے کو کم کرنے اور پیداوار میں اضافے کے لیے اس معیار کو سمجھیں اور لاگو کریں۔ 2015ء ایڈیشن میں معیاری دستاویز میں ماہرین کے تجزیے کو براہ راست شامل کیا گيا ہے جو اسے پائپ لائن منصوبوں پر کام کرتے ہوئے ایک جامع ذریعہ بنا رہا ہے۔

تائیوان کاؤسیونگ اکانمی ڈیولپمنٹ بیورو کے اعلان کے ساتھ کاؤسیونگ میں تمام پائپ لائن چلانے والوں کو نئے معیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ سی ایس اے گروپ تائیوان دفتر تمام پائپ لائن چلانے والوں کو ایک مخصوص سمپوزیم میں مدعو کررہا ہے، جو پائپ لائن نظام کی تعمیر و دیکھ بھال میں شامل ہر فرد کو پیشکش کررہا ہے کہ وہ مقامی سی ایس اے گروپ ماہرین کے ساتھ تعامل کرے اور سی ایس اے زیڈ 662 کو سمجھنے کے لیے ضروریات میں مدد دے۔

سی ایس اے گروپ پائپ لائن انتظامی معیارات کی تیاری میں اپنے دہائیوں کا تجربہ متعارف کروائے گا اور کاؤسیونگ اور تائیوان بھر میں مقامی پائپ لائن چلانے والوں کو تصدیق فراہم کرے گا۔ پائپ لائن اجزا کے ڈیزائن اور تصدیق میں ابتدائی شمولیت کے ذریعے سی ایس اے گروپ پائپ لائن کے نظام کی مجموعی حفاظت و تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہی مقام پر تکنیکی رہنمائی دیتا ہے، اور ممکنہ واقعات کےخطروں کو ختم کرنے یا کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سی ایس اے زیڈ 662 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://shop.csa.ca۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں
سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، تحفظ پذیری اور سماجی بہتری سے وابستہ ہے۔ ہم بین الاقوامی طور پر تسلیم یافتہ معیار بندی و جانچ و تصدیق کا ادارہ ہیں۔ ہم صارفی مصنوعات کی جانچ اور تعلیم و تربیت کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہماری معلومات و تجربہ کی وسیع رینج میں شامل ہیں: خطرناک مقامات اور صنعتی آلات، نقل و حمل، پلمبنگ اور تعمیرات، برقی-طبی اور صحت عامہ، گھریلو مصنوعات و گیس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔

سیاین اے گروپ تائیوان رابطہ
فرانسس ہونگ
(02)2901-5123
csataiwan@csagroup.org

سی ایس اے گروپ رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
پینو چین
86-21-54261199-822
pino.chen@csagroup.org

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]