Breaking News

سی سی ایف نے 2010ء بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا

سان ڈیاگو، 23 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

زیڈ ٹی ای نے ایگزیکٹو بورڈ رکن کی حیثیت سے قائدانہ کردار منظور کر لیا

سی ڈی ایم اے 2000 ڈیوائسز کو اسناد بخشنے والے عالمی غیر منافع بخش ادارے سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم (ر) (CCF) نے آج اعلان کیا ہے کہ زیڈ ٹی ای نے اُس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ زیڈ ٹی ای نے سی سی ایف بورڈ میں نمائندگی کے لیے جنرل مینیجر لی جی چاؤ کو مقرر کیا ہے۔ سی سی ایف بورڈ چھ لازمی اراکین: نوکیا، کویل کوم،سیرا وائرلیس، ٹیلس موبلٹی، ویری زون وائرلیس اور وایا ٹیلی کام؛  پر مشتمل ہے۔ صنعت کے یہ معروف ادارے 2010ء کے دوران سی سی ایف کی اسٹریٹجک سمت میں آگے بڑھائیں گے، جن میں EV-DO Rev. Bاور CDMA2000(R) 1X، EV-DO Rev. A/Bاور LTE Worldmode (ٹ م)موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسزکے استنادکو موثر بنانا شامل ہے۔

جناب لی جی چاؤ ایک سینئر مینیجر ہیں جو زیڈ ٹی ای کارپوریشن میں سی ڈی ایم ہے ہینڈسیٹ مینجمنٹ کے ذمہ دار ہیں۔ ادارے کی سی ڈی ایم اے ٹرمینل پروڈکشن ٹیم نے اُن کی قیادت کے دوران گزشتہ چند سالوں میں زیڈ ٹی ای کے لیے عالمی سی ڈی ایم اے مارکیٹ میں فروخت کے حجم میں بھرپور اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔ جناب لی نے زیڈ ٹی ای کی ڈیوائسز کو متعارف کرانے اور چائنا ٹیلی کام اور ویری زونوائرلیس سمیت سی ڈی ایم اے 2000 کے معروف آپریٹرز کے ساتھ فروخت میں اضافے کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ویری زونوائرلیس کے ڈائریکٹر برائے ہینڈسیٹ اینڈ ڈیوائس ایویلیویشن اینڈ امپلی منٹیشن لیبارٹری اور سی سی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین لو لا میڈیکا نے کہا ہے کہ “ہمیں سی سی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز میں زیڈ ٹی ای کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، زیڈ ٹی ای سی ڈی ایم اے ڈیوائسز اور نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں عالمی رہنما کی حیثیت سے اپنا کردار قبول کر رہا ہے، اور ہماری نظریں اس جناب لی کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ عالمی سی ڈی ایم اے ڈیوائس سرٹیفکیشن کی اہمیت بیان کی جا سکے۔ 2009ء سی سی ایف کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا، جس کی اہم جھلکیاں سی ٹی آئی اے کا سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن پروگرام اور سی ڈی ایم اے ڈیولپمنٹ گروپ (CDG) کا سگنل میں 1،2 اور 3 ٹیسٹ گائیڈ لائنزکا واحد، عالمی سرٹیفکیشن عمل میں استحکام شامل ہے۔ نتیجتاً سی سی ایف ایک شفاف اور جامع سرٹیفکیشن کا عمل پیش کرتا ہے جس میں کم ترین کارکردگی، انٹرآپریبلٹی اور مشابہت ٹیسٹنگ شامل ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام سی ڈی ایم اے 2000 ڈیوائسز متعلقہ عالمی صنعتی معیارات کے مطابق چلنے کے لیے سند یافتہ ہیں۔ زیادہ اہم یہ کہ یہ ڈیوائس ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن عمل کو سادہ اور خود کار بناتا ہے اور مارکیٹ میں وقت اور اخراجات کو کم کرتا ہے۔

سی سی ایف کے صدر اور سی ای او تھامس ایرکسن کہتے ہیں کہ “سی سی ایف اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متاثر کن فہرست میں ایک اور عالمی صنعتی رہنما کی شمولیت پر فخر محسوس کرتا ہے۔ زیڈ ٹی ای ایک نازک موقع پر ہمارے ساتھ شامل ہوا ہے تاکہ تیزی سے ابھرتی ہوئی سی ڈی ایم اے مارکیٹوں جیسے چین کو خدمات فراہم کی جا سکیں، جہاں سی ڈی ایم اے 2000 ڈیوائسز کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال شفاف، مستحکم ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی ضرورت کو بڑھا رہا ہے۔”

چائنا ٹیلی کام اب چین میں ہر دوسرے 2جی سبسکرائبر کے لیے CDMA2000 EV-DO Rev. A براڈ بینڈ ڈیٹا سروسز پیش کر رہا ہے۔ چین میں دستیاب 3جی سی ڈی ایم اے ڈیوائسز کی تعداد اس سال نمایاں طور پر بڑھنے کی امید ہے، جسے زیڈ ٹی ای جیسے مقامی ڈیوائس تیار کنندگان کی بڑھتی ہوئی تعداد سے تقویت ملے گی۔ مزید برآں چائنا ٹیلی کام نے ایچ ٹی سی، آر آئی ایم، موٹورولا اور نوکیا جیسے معروف عالمی ڈیوائس تیار کنندگان کے ساتھ معاہدے کیے ہیں تاکہ مارکیٹ میں جدید ترین 3 جی ڈیوائسز پیش کی جا سکیں جن میں ورلڈ موڈ اسمارٹ فونز، ملٹی میڈیا ڈیوائسز اور نیٹ بکس شامل ہیں۔

سی سی ایف اور سی ڈی ایم اے ڈیوائس ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.globalccf.org۔

سی سی ایف کے بارے میں

سی سی ایف دنیا بھر کے سی ڈی ایم اے فروخت کنندگان اور آپریٹرز کا اشتراک ہے جنہوں نے واحد عالمی ڈیوائس سرٹیفکیشن عمل کومستحکم کرتی اور اسے قائم کر رکھی ہے۔ سی سی ایف پروسس آلات کی جلد اور سستی سرٹیفکیشن کو ممکن بناتا ہے تاکہ وہ مقرر کردہ بین الاقوامی کارکردگی کی ضروریات پر پورا اتریں۔ یہ عمل مستقل انٹرآپریبلٹی، سگنلنگ کارکردگی اور پرفارمنس ٹیسٹنگ کے ذریعے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے سی سی ایف کی ویب سائٹ www.globalccf.org ملاحظہ کیجیے۔

سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم کا رجسٹرڈ ٹریڈمارک ہے۔ سی ڈی ایم اے 2000  سی ڈی ایم اے ڈیولپمنٹ گروپ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ ورلڈ موڈ سی ڈی ایم اے ڈیولپمنٹ گروپ کا ٹریڈ مارک ہے۔

ذریعہ: سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم

رابطہ: سینڈرائن میل فورٹ برائے سی ڈی ایم اے سرٹیفکیشن فورم

+1-303-828-7232

S_melfort@globalccf.org

 

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *