Breaking News

عالمی ایئرلائن گنجائش میں مسلسل نویں مہینے اضافہ

AsiaNet 48265

شکاگو، 7 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کے 10 سرفہرست بڑھتے ہوئے ہوائی اڈوں میں سے نصف ایشیا بحر الکاہل میں ہیں

دنیا بھر میں شیڈولڈ پروازوں میں اضافہ ایک مرتبہ پھر فروری میں بھی جاری رہا جس میں ایئر لائنز نے 5 فیصد زیادہ پروازیں کیں۔ زیادہ بڑے ہوائی جہازوں کا عمومی عالمی رحجان گنجائش میں خفیف سا (6 فیصد تک) اضافہ ظاہر کرتا ہے، فروری 2012ء میں اوسط دستیاب نشستیں گزشتہ سال کے اسی دور کے 125 کے مقابلے میں 127 فی جہاز رہیں۔ یوں یہ یو بی ایم ایوی ایشن (http://www.ubmaviation.com) کے برانڈ او اے جی (http://www.oag.com) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے عرصے کے مقابلے میں اضافے کا مستقل نواں مہینہ رہا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110908/NY64578LOGO )

او اے جی فیکٹس (http://www.oagaviation.com/OAG-FACTS/2012/February-Executive-Summary?utm_source=prn&utm_medium=pressrelease&utm_content=feb2012&utm_campaign=facts_summary ) (تعدد و گنجائش رحجانات کے اعداد و شمار) برائے فروری 2012ء  ظاہر کرتے ہیں کہ وسطی و جنوبی امریکہ میں اور مشرق وسطیٰ بھر میں مارکیٹ طلب زبردست اضافہ جاری ہے، ان تینوں خطوں نے دو ہندسوں کا اضافہ ظاہر کیا ہے، اس سے زیادہ صرف ایشیا بحر الکاہل کا اضافہ ہے جس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری میں 8.9 ملین نشستوں کا کل حجم اضافہ کیا ہے۔ اگر حجم میں اس اضافے کو نظر میں رکھا جائے تو ایشیا بحر الکاہل اور جنوبی امریکہ دنیا بھر میں کل حجم اضافے کے 64 فیصد کے نمائندہ ہیں۔

فروری میں اضافے (سال بہ سال) کے اعتبار سے سرفہرست دس میں سے پانچ ہوائی اڈے ایشیا/بحر الکاہل میں ہیں جن میں بنکاک، بیجنگ، جکارتہ، سنگاپور اور منیلا مہینے میں 3.5 ملین کی اضافی نشستوں کے حامل ہیں۔ دنیا کے نمبر ایک ہوائی اڈے کے لیے جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے کیونکہ اس مہینے بیجنگ اور اٹلانٹا کے درمیان فرق مزید کم ہو گیا ہے (http://www.oagaviation.com/OAG-FACTS/2012/February-Executive-Summary?utm_source=prn&utm_medium=pressrelease&utm_content=feb2012&utm_campaign=facts_summary ) جو اب صرف 251,000 نشستیں فی ماہ پر کھڑا ہے –تقریباً بارہ ماہ قبل یہ فرق 826,000 نشستیں تھا۔

یو بی ایم ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹو فل کیلو (http://www.ubmaviation.com/about-UBM-Aviation/leadership-team/Phil-Callow) نے کہا کہ “ایشیا میں نمایاں اضافہ خطے میں کاروباری شخصیات اور افراد کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے معاشی اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ جیسا کہ بیجنگ اٹلانٹا سے اول نمبر حیثیت حاصل کرنے جا رہا ہے، ایشیا بحر الکاہل کی ہوا بازی برادریوں کو لازماً اپنے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی طلب کو مستقل پورا کیا جا سکے۔”

او اے جی فیکٹس اعداد و شمار برائے فروری 2012ء کا تفصیلی معائنہ – بمع معلومات، تبصرہ اور مخصوص ہوائی اڈوں، راستوں، دنیا بھر کے ممالک اور خطوں کے بارے میں چارٹس – ڈاؤنلوڈ کے لیے http://www.oagaviation.com/OAG-FACTS/2012/February-Executive-Summary  پر دستیاب ہے۔

ہدایات برائے مدیران:

— او اے جی، یو بی ایم ایوی ایشن براڈ، ہوا بازی کی معلومات اور تجزیاتی خدمات کا ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے۔ ہمارے معروف ہوا بازی کے ڈیٹا بیس اپنے حجم، درستگی اور جامعیت کے اعتبار سے بے مثال ہیں اور دنیا کی ہوا بازی کے صنعت کے آپریشنز کے لیے جزو لازم ہیں۔ مزید معلومات کے لیے http://www.oag.com۔

— او اے جی فیکٹس ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں ایئر لائن سرگرمی کی بصری جھلکیاں پیش کرتی ہے۔ یہ او اے جی کے جامع ڈیٹابیس برائے عالمی ایئر لائن شیڈولز سے 10 سالہ کارکردگی رحجانات کو ظاہر کرنے کے لیے انٹرایکٹو گرافس استعمال کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.oagaviation.com/FACTS

— یو بی ایم ایوی ایشن، ایک یو بی ایم پی ایل سی کمپنی،  جدید مارکیٹ معروف ہوا بازی حل پیش کرنے کا بانی ہے۔ ہمارے فوری قابل تسلیم شدگی برانڈز ڈیٹا، تجزیہ، مواقع، ابلاغ اور مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کے کاروبار کے لیے روٹ ڈیولپمنٹ اور مالی ترقی کو تحریک دیتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ubmaviation.com۔

ذریعہ: او اے جی

رابطہ: اینڈریو سبلی،

کارپوریٹ کمیونی کیشنز،

+44-01582-695-166،

یو بی ایم ایوی ایشن،

pressoffice@ubmaviation.com

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *