Breaking News

فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) جشن میں دنیا بھر کے میک ڈونلڈز صارفین شریک

جوہانسبرگ، 10 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-1408 خوش نصیب بچے فٹ بال کے سپر اسٹار کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں جلوہ گر ہوں گے

– مانڈلا منڈیلا نے ایمویزو خطے میں کمیونٹی سینٹر کے لیے عطیہ قبول کر لیا

– کھانوں کے حوالے سے خبریں، سفر،انعامی ٹکٹ ، ڈیجیٹل پروگرامز صارفین کے لیے اس موقع کو تفریح سے بھرپور بناتے ہیں

اس خوشی کا تصور کیجیے کسی فٹ بال اسٹار کے برابر میں اور لاکھوں شائقین کے شور و غلغلہ میں کھڑے ہو کر محسوس ہوتی ہے، اور وہ بھی 11 سال کی عمر پانے سے بھی قبل۔ 11 جون سے 11 جولائی تک میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹ پروگرام 47 ممالک سے تعلق رکھنے والے 6 سے 10 سال کی عمر کے 1408 بچوں کو 2010ء فیفا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ (ٹ م) میں اپنے فٹ بال ہیروز کے ہاتھوں میں ہاتھ لیے گراؤنڈ میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ صرف ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے میک ڈونلڈ بطور آفیشل اسپانسر اور فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ریستوراں کی حیثیت سے بچوں کی بہبود کے لیے کام کر رہا ہے، اس امر کا اعلان آج جوہانسبرگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا گیا۔

ادارے کی عالمی اسپانسر شپ کی سرگرمیوں کے افتتاح کے موقع پر میک ڈونلڈز کے اعلی افسران بشمول ڈون تھامسن، میک ڈونلڈز کارپوریشن صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر؛ ٹم فینٹن، صدر میک ڈونلڈز ایشیا-پیسفک، مشرق وسطی اور افریقہ؛ اور گریگ سولومن، مینیجنگ ڈائریکٹر برائے میک ڈونلڈز جنوبی افریقہ کے علاوہ مہمان خصوصی مانڈلا منڈیلا اور معروف فٹ بالرز جولی فوڈی، سر جیف ہرٹ، جون “شوز” موشو اور پیٹرک ویئرا موجود تھے۔

تھامسن نے کہا کہ “صارفین میک ڈونلڈز سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کےایونٹ کو اسپانسر کرے، اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم انہیں اس عالمی مقابلے کی ہیجان خیزیوں سے منسلک کریں، یہ ہمارے لیے بہترین موقع ہے کیونکہ ہم ایک حقیقی مقامی کاروباری ادارہ ہیں جو دنیا کے ہر کونےمیں واقع ہے۔”

میک ڈونلڈز مختلف پروگرامز کے ذریعے اس ٹورنامنٹ کا جشن منائے گا جو دنیا بھر کے شائقین کو کھیل کے حقیقی جذبے سے روشناس کرائے گا

میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹس

جنوبی افریقہ کا سفر کرنے والے 2010ء میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹس  ایسے چار ایام گزاریں گے جو ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات کے حامل ہوں گے،  جیسا کہ فٹ بالرز اور روک اسٹارز سے ملاقات۔ آج کے ایونٹ کے دوران میک ڈونلڈز پلیئرز ایسکرٹ شریک کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے، جو پورے ٹورنامنٹ میں 47 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ملنے والے کئی مواقع میں سے صرف ایک ہے۔ اپنے قیام کے دوران، بچوں کو – جنہیں مختلف مقابلوں کے ذریعے اپنے ممالک کے لیے منتخب کیا جائے گا –فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کے جوش و جذبے کا تجربہ اٹھائیں گے، جنوبی افریقہ میں ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے اور مختلف میزبان شہروں میں اپنے دوستانہ فٹ بال میچز کھیلیں گے۔

64 مقابلوں میں دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر میدان میں داخل ہونے کے علاوہ 12 میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹس افریقی سرزمین پر پہلے فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کا جشن منانے کے لیے 2010ء فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) افتتاحی کنسرٹ کے اختتام میں فنکاروں کے ہمراہی ہوں گے۔

میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹ پروگرام کا آغاز 2002ءمیں فیفا ورلڈ کپ کوریا/جاپان کے موقع پر کیا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک ادارہ 6 ہزار سے زائد بچوں کو میک ڈونلڈز پلیئر ایسکرٹ بننے کا نادر موقع فراہم کر چکا ہے۔

مقامی آبادی کے لیے تحفہ

میک ڈونلڈز کی اس روایت کو برقراررکھتےہوئے کہ وہ مقامی آبادی کو بدلے میں کچھ دیتا ہے، میک ڈونلڈز جنوبی افریقہ میں ایسے منصوبوں کو سہارا دے گا جو فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کے اختتام کے بعد بھی طویل المیعاد اثرات ڈالیں گے۔

ایمویزو حصہ

1275 جنوبی افریقی میک ڈونلڈز پلیئرز ایسکرٹس میں سے 54 ایمویزو خطے میں سے منتخب کیے گئے ہیں جو نیلسن منڈیلا کی جائے پیدائش ہے۔ خطے میں ذرائع نقل و حمل کے مسائل کے خاتمے کی خاطر ایمویزو کمیونٹی سینٹر کے لیے ایک نئی بس خریدنے میں مدد دینے کے لیے میک ڈونلڈز نے 50 ہزار ڈالرز کا عطیہ دیا ہے، جو ایک ایسی ضرورت ہے جو علاقے کے رہنماؤں کی نظر میں ترجیحی ہے۔یہ مرکز ایمویزو کے خاندانوں کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کا ایک مرکزی مقام فراہم کرتا ہے۔

آج کی میڈیا بریفنگ میں ایمویزو روایتی کونسل کے سربراہ مانڈلا منڈیلا نے عطیہ پر میک ڈونلڈز کا شکریہ ادا کیا۔

میک ڈونلڈز کوچ دی کوچز پروگرام

میک ڈونلڈز ساؤتھ افریقہ کوچ دی کوچز پروگرام کی توجہ مقامی سطح پر کوچز کو تربیت فراہم کر نے اور فٹ بال کا سازو سامان فراہم کرنے کے ذریعے بچوں میں فٹ بال کی محبت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس کا نصب آٹھ سال قبل تشکیل دیے گئے میک ڈونلڈز برطانیہ کوچ دی کوچز پروگرام کی کامیابی کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔

ساؤتھ افریقن اسکولز فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت اور جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی ہدایات کے مطابق انتہائی نچلی سطح پر کام کرنے والے اس منصوبے کے بارے میں توقع ہے کہ اگلے تین سالوں میں یہ 3 ہزار جنوبی افریقی اسکولوں تک پہنچے گا۔ اس کا آغاز رینا لی نونا (ہم تمہارے ساتھ ہیں) میں کیا گیا، جو سوویٹو، جوہانسبرگ کا ایک آفٹر اسکول کیئر سینٹر ہے جو یتیموں اور دیگر ضرورت مند بچوں کی مدد کرتا ہے۔

ہرسٹ نے کہا کہ “20 ہزار سے زائد کوچز کی تربیت سے لے کر مقامی منصوبوں میں مدد دینےتک، میک ڈونلڈز کمیونٹی فٹ بال پروگرام ایک عظیم عہد نامہ ہے کہ میک ڈونلڈز اور رضاکاروں – جن میں سے بہت سارے خاموش کارکن ہیں – کیا کچھ کر سکتے ہیں، ہماری برطانوی ٹیم جنوبی افریقہ کے عوام کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت فخر محسوس کرتی ہے تاکہ اس پروگرام کو ملک میں لایا جا سکے۔”

میک ڈونلڈز رینا لی لونا کے پانچ بچوں کو 12 جون کو انگلستان اور امریکہ کے مابین ہونے والے میچ میں شرکت کا موقع دے گا، جس میں ان کے علاوہ برطانیہ سے آنے والے 6 دیگر پلیئر ایسکرٹس بچے بھی شامل ہوں گے۔

دنیا بھر میں میک ڈونلڈز کی سرگرمیاں

اس وقت جبکہ 32 ممالک فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) ٹائٹل کے لیے نبرد آزما ہوں گے، دنیا بھر کے پرجوش شائقین 100 سے زائد ممالک میں میک ڈونلڈز فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) سرگرمیوں کے ذریعے ٹورنامنٹ کا جشن منا سکتے ہیں۔

میک ڈونلڈز الٹی میٹ فیفا ورلڈ کپ فین

میکڈونلڈز الٹی میٹ فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) فین پروگرام کے ذریعے چھ فاتحین اور ان کے مہمان سیمی فائنل مقابلوں میں سے ایک اور فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقہ کا سفر کریں گے۔ مزید معلومات اور مقابلے میں شریک ہونے کے لیے شائقین یہ ملاحظہ کریں www.mcdonaldsfan.com

میک ڈونلڈز ریستوراں کے اندر سرگرمیاں

دنیا بھر میں میک ڈونلڈز ریستوراں صارفین کو خصوصی فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) مینیو آئٹمز اور پروموشنز فراہم کر رہا ہے، جس میں 2010ء فیفا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ (ٹ م) کے لیے سفر اور میچ کے انعامی ٹکٹ شامل ہیں۔

امریکہ میں میک ڈونلڈز کے صارفین بگ میکس اور ایگ میک مفنز پر دستیاب پیل-آف گیم پیسز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کا “فتح کا ذائقہ چکھ” (ٹیسٹ دی گلوری) سکتے ہیں۔ ان مینو آئٹمز پر دستیاب گیمز پیسز کے ساتھ فوری انعامات یا ای اے کا نیا 2010ء فیفا ورلڈ کپ ساؤتھ افریقہ (ٹ م) گیم آن لائن کھیلنے کے لیے خصوصی کوڈ دستیاب ہوگا جس کے ذریعے آپ ای اے کے نئے گیم، وڈیو گیم کونسولز، اور رواں سال اگست میں نیو یارک میں امریکہ و برازیل کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ جیسے زبردست انعامات جیت سکتے ہیں۔

یورپ میں میک ڈونلڈز کے صارفین کی فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کے لیے “جذبے کو تقویت دیجیے” (فیڈ دی پیشن) کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی جس کے لیے پرنٹ، بل بورڈ اور ریستوراں کے اندر تشہیر کے ذریعے مہم چلائی گئی ہے۔ لاطینی امریکی صارفین گیم پیسز حاصل کرنے کے لیے اضافی ویلیو میل خرید سکتے ہیں اور “پالپیتوس دیل مندیال” (فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کے دل کی دھڑکن) کھیل سکتے ہیں اور نقد انعامات اور میک ڈونلڈز کے کھانے جیت سکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں، بگ میک، میک چکن یا میگا میک مفن پروڈکٹ میں سے کسی کی بھی خریداری کے ذریعے دیگر انعامات کے علاوہ 2 ہزار میچ ٹکٹ انعام کی صورت میں دیےجارہے ہیں۔ ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں پھیلے فٹ بال کے ننھے شائقین  فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) کے موضوع پر آٹھ ہیپی میل کھلونوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

میک ڈونلڈز کی فیفاورلڈ کپ (ٹ م) سرگرمیوں، بشمول میزبان ملک فعالیت (میک ڈونلڈز فین ڈانسرز اور میک کیفے) اور ڈیجیٹل پروگرامز (میک ڈونلڈز الٹی میٹ فیفا ولرڈ کپ (ٹ م) فین اور میک ڈونلڈز فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) فنٹاسی فٹ بال،  کے حوالے سے مزید معلومات  ملاحظہ کیجیے: www.aboutmcdonalds.com/epk/2010FIFAWorldCup

میک ڈونلڈز فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) تاریخ

میک ڈونلڈز 25 سے زائد سالوں سے عالمی و نچلی دونوں سطحوں پر فٹ بال کا بھرپور حامی و مددگار رہا ہے۔ ادارہ 1994ء میں امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) سے لے کر اب تک آفیشل اسپانسر اور آفیشل ریستوراں کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے، جس میں 1998ءمیں فرانس، 2002ء میں کوریا و جاپان، 2006ءمیں جرمنی اور اب 2010ء فیفا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ (ٹ م) شامل ہیں۔

میک ڈونلڈز جنوبی افریقہ کے بارے میں

میک ڈونلڈز جنوبی افریقہ 9 صوبوں میں 138 ریستورانوں کا حامل ہے۔ میک ڈونلڈز جنوبی افریقی مارکیٹوں میں کامیابی سے وابستہ ہے، اور 7 ہزار سے زائد جنوبی افریقی باشندوں کے لیے روزگار کا با‏ث ہے، ان میک ڈونلڈز ریستورانوں میں 85 فیصد کھانے مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے http://www.mcdonalds.co.za۔

میک ڈونلڈز کے بارے میں

میک ڈونلڈز دنیا کا معروف فوڈسروس ریٹیلر ہے جو 117 سے زائد ممالک میں 32 ہزار سے زیادہ مقامی ریستورانوں کا حامل ہے۔ دنیا بھر کے 80 فیصد سے زائد میک ڈونلڈز ریستوراں فرنچائزیز کی ملکیت ہیں اور انہی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.aboutmcdonalds.com یا www.mcdonalds.co.za ملاحظہ کیجیے۔

آج کی تقریب کے حوالے سے وڈیو اور تصاویر حاصل کرنےکے لیے ملاحظہ کیجیے

http://mcdonalds.gettyimages.com/mm/nicePath/McDonalds?nav=pr137546687

مندرجہ ذیل ٹریڈ مارکس میک ڈونلڈز کارپوریشن، فیفا اور ان کے ملحقہ اداروں کی ملکیت ہیں؛ میک ڈونلڈز، گولڈن آرچز لوگو، میک ڈونلڈز پلیئرز ایسکرٹس، میک ڈونلڈز فین ڈانسرز، میک ڈونلڈز الٹی میٹ فیفا ورلڈ کپ فین

 

روابط برائے ذرائع ابلاغ

میک ڈونلڈز میڈیا لائن – +27 07 9440 8898

سوزین ویلیئر، میک ڈونلڈز کارپوریشن – suzanne.valliere@us.mcd.com یا

+1-630-235-8128

ایمی فلمر، گولن ہیرس – efullmer@golinharris.com یا +1-612-716-6688

 

ذریعہ: میک ڈونلڈز

رابطہ: میک ڈونلڈز میڈیا لائن،

+27 07 9440 8898، یا

سوزین ویلیئر از میک ڈونلڈز کارپوریشن،

+1-630-235-8128،

suzanne.valliere@us.mcd.com؛ یا

ایمی فلمر از گولن ہیرس،

+1-612-716-6688،

efullmer@golinharris.com،

برائے میک ڈونلڈز

 

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *