فیڈرل ریزرو بورڈ نے 100 ڈالر کا نیا نوٹ جاری کردیا

واشنگٹن، 8 اکتوبر 2013ء/ پی آرنیوزوائر/ –

فیڈرل ریزرو نے منگل کو مالیاتی اداروں کو 100 ڈالر کے نئے نوٹ کی فراہمی شروع کر دی ہے جو جعل سازی کے خلاف تحفظ کے لیے نئی خصوصیات کا حامل ہے اور کاروباری اداروں اور صارفین کو اصلی نوٹ پہچاننے میں مدد دیتا ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/63665-federal-reserve-board-issues-redesigned-100-note

ازسرنو ڈیزائن کردہ نوٹوں کی دنیا بھر میں کاروباری اداروں اور صارفین تک جلد از جلد ترسیل میں انفرادی مالیاتی اداروں کا فاصلہ، طلب اور پالیسیاںاثرانداز ہوں گی ۔

فیڈرل ریزرو بورڈ کے گورنر جیروم ایچ پاول نے کہا کہ “نیا ڈیزائن ایسی حفاظتی خصوصیات رکھتا ہے جو اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کو آسان بناتی ہیں اور اس کی نقل بنانے کو زیادہ مشکل کرتی ہیں۔ نئے نوٹ کے روز مرہ لین دین کا حصہ بننے کے ساتھ اس کی صارف دوست حفاظتی خصوصیات عوام کو اس کی اصلیت کو زیادہ آسانی سے جانچنے کی سہولت دیں گی۔”

فیڈرل ریزرو نوٹوں کو جعل سازی کے خطرات سے بچانے کے لیے فیڈرل ریزرو، امریکی محکمہ خزانہ، امریکی محکمہ کندہ کاری و طباعت اور امریکی سیکرٹ سروس نے اشتراک کیا۔

ازسرنو ڈیزائن کیے گئے 100 ڈالر کے نوٹ میں دو نئی حفاظتی خصوصیات ہیں: ایک نیلا 3-ڈی حفاظتی فیتہ جس میں گھنٹیوں اور 100s کی تصاویر ہیں، اور دوات میں رنگ بدلتی ایک گھنٹی۔ یہ نئی خصوصیات اور، گزشتہ ڈیزائن کی برقرار رکھی گئی اضافی خصوصیات، جیسا کہ آبی نشان، عوام کو 100 ڈالر کے نئے نوٹ کی بصری طور پر تصدیق کا سادہ طریقہ پیش کرتی ہیں۔

دنیا بھر میں موجود صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے 100 ڈالر کے نوٹوں کو نئے نوٹوں کے ساتھ بدلنا ضروری نہیں۔ یہ امریکی حکومت کی پالیسی ہے کہ امریکی کرنسی کے تمام ڈیزائن قانونی سکے کی حیثیت سے بدستور برقرار رہتے ہیں ، چاہے وہ کسی بھی وقت شایع ہوئے ہوں۔

نئے ڈیزائن کے 100 ڈالر نوٹ کے بارے میں مزید معلومات، تربیت اور تعلیمی مواد کے لیے ملاحظہ کیجیے www.newmoney.gov۔

Check Also

Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions

Karachi, The Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) has announced a significant increase in production at Nashpa Well-10, now reaching 1870 barrels per day (BPD) of oil, following successful optimization initiatives. The enhancement efforts, w...

The post Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions appeared first on Pakistan Business News.