Breaking News

لانس پیٹرسن کریڈلہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو مقرر

جارج ٹاؤن، گرینڈ کے مین، 3 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — لندن میں قائم پین ہالیگنز(Penhaligon’s) اور پیرس اور گراس، فرانس میں مقیم لی آرتیسن پرفیومر(L’ArtisanParfumeur) جیسےپرتعیش خوشبویات کے اداروں کی حامل کریڈلہولڈنگز لمیٹڈ نے آج اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے لانس پیٹرسن کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ کریڈلہولڈنگز لمیٹڈ فوکس پین اینڈ کمپنی ایل ایل سی کا ملحقہ ادارہ ہے جو ووڈسائیڈ، کیلیفورنیا میں قائم ہے۔

جناب پیٹرسن پرتعیش برانڈزکی تعمیر میں 22 سال کا خوردہ تجربہ رکھتے ہیں ، جس میں حال ہی میں وہ پیٹرتھامس روتھ کلینکل اسکن کیئر کے شریک صدر رہے ہیں۔ لانس پیٹرسن کی زیرقیادت پی ٹی آر نے ریکارڈ توڑ نتائج حاصل کیے۔ پی ٹی آر سے پہلے جناب پیٹرسن نے بیئراسکن چوئلز اور متعدد ایل وی ایم ایچ کاسمیٹک شعبوں میں سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، جس میں بینیفٹ کاسمیٹکس، ایکواڈیپارما اور بلس شامل ہیں۔ جناب پیٹرسن یونیورسٹی آف پٹس برگ سے کمیونیکیشنز میں بیچلر آف لبرلآرٹس کی ڈگری رکھتے ہیں۔

جناب پیٹرسن سارا روتھریم کی جگہ سنبھالیں گے، جنہوں نے کریڈلہولڈنگز اور اس کے ملحقہ اداروں میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور چمڑے کی پرتعیش مصنوعات بنانے والے لندن کے ادارے اسپائنلز کی چیف ایگزیکٹو بن گئی ہیں۔ گزشتہ چھ سالوں میں محترمہ روتھریم کی زیر قیادت پنہالیگنزاور لی آرتیسن پرفیومر نے انتہائی تخلیقی و کاروباری لحاظ سے کامیاب خوشبویات اور دیگر مصنوعات متعارف کروائیں اور پنہالیگنز اور لی آرتیسنپ رفیومر کی عالمی رسائی میں اضافہ کیا۔

فوکس پین کے بانی رکن سال فوکس، جن سے ملحقہ نجی ایکوئٹی فنڈ کریڈلہولڈنگز کا غالب سرمایہ کار ہے، نے کہا کہ “ہم لانس پیٹرسن کی چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کریڈل ہولڈنگز میں شمولیت پر خوش ہیں۔ انتہائی منافع بخش اور تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی پرتعیش برانڈز بنانے میں پیٹرسن کی تاریخ کو دیکھا جائے تو وہ پنہالیگنز اور لی آرتیسن پرفیومر کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی نگرانی کے لیے موزوں ترین فرد ہیں۔” لانس نے مزید کہا: “پنہالیگنز اور لی آرتیسن پرفیومر میں نمو اور بہتر منافع کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ فوکس پین کی مدد سے مجھے یقین ہے کہ پنہالیگنز اور لی آرتیسن پرفیومر ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔”

کریڈلہولڈنگز کے بارے میں

1872ء میں قائم ہونے والا پنہالیگنز لندن میں  قائم خوشبویاتو آرائش کی معروف مصنوعات کا خاص تیار کنندہ، عالمی تقسیم کار اور پرتعیش خوردہ فروش ہے۔ اس کی سدابہار اور جدید خوشبویات میں وارا شامل ہے، جو 1902ء میں عزت مآب مہاراجہ گاج سنگھ ثانی اور ڈیوک آف مارلبوروبلینہائیمبوکوئے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

لی آرتیسن پرفیومر 1976ء میں قائم ہوا اور پیرس اور گراس، فرانس میں قائم دستکاری سے خاص پرتعیش خوشبویات اور متعلقہ تحفے کی اشیاء تیار کرنے، عالمی سطح پر تقسیم کرنے اور خوردہ فروش کرنے والا ادارہ ہے۔ لی آرتیسن پرفیومر کی مشہور خوشبویات میں میور اے موس، جو 1978ء میں اپنے قیام سے ایک معروف خوشبو ہے اور پیرس کی خواتین کی خوشبو کہلاتی ہے۔ 2013ء میں برانڈنے ایکسپلوژن دی ایموشن جاری کی جو جدید خوشبویات کا عرق پیش کرتی ہے۔

 فوکس پین رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
جیسیکاجوینات
فوکس پین اینڈ کمپنی، ایل ایل سی
ٹیلی فون:  1.650.235.2077+
jjweinat@foxpaine.com

Check Also

Interior Minister expresses resolve to establish peace in Sindh

Interior Minister Syed Mohsin Naqvi says the army can be called in for an operation against the dacoits of Sindh's Katcha area. Talking to newsmen in Sukkur today, he said all possible steps will be taken to establish peace in Kashmore, Ghotki, and ...