Breaking News

لیمبریٹا : یہ کوئی مصنوعی شے نہیں ہے

AsiaNet 45844

میلان، 9 اگست / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

لیمبریٹا ایس اے (لکویڈیشن میں موجود ادارہ) کی جانب سے دنیا بھر  میں پریس ایجنسیز کو 2 اگست 2011ء کو بھیجے گئے بیان کے حوالے سے، موٹوم الیکٹرانکس گروپ ایس۔ پی۔ اے۔ (ایم ای جی) اور کلیگ انٹرنیشنل لمیٹڈ (کلیگ)  اداروں کی مشترکہ وضاحت درج ذیل ہے:

1)     ٹریڈ مارک لیمبریٹا کو 1972ء میں برانڈ کے خالق انووسینٹی خاندان نے ایک بھارتی ادارے  بنام “اسکوٹرز انڈیا لمیٹڈ” (ایس آئی ایل) کو فروخت کردی تھی۔

2)     2006ء میں ایس آئی ایل  نے ایک برطانوی ادارے فائن وائٹ لائن لمیٹڈ (ایف ڈبلیو ایل) کو ٹریڈ مارک لیمبریٹا کے استعمال کا اجازت نامہ جاری کیا۔

3)     2010ء میں ایف وائی ایل نے ایم ای جی اور کلیگ کو کلاس 12 مصنوعات (انجن سے چلنے والی گاڑیوں) کے لیے ٹریڈمارک لیمبریٹا کے استعمال کے لیے ذیلی اجازت نامے جاری کیے۔

لہٰذا ایم ای جی اور کلیگ ایک معاہدوں کے تحت ٹریڈ مارک لیمبریٹا کو استعمال کر رہے ہیں  جو انہیں دنیا کے بیشتر ممالک میں ٹریڈ مارک لیمبریٹا کے ساتھ اسکوٹروں کی فروخت کی اجازت دیتا ہے۔

ایم ای جی اور کلیگ کی جانب سے لیمبریٹا علامت کے استعمال کی قانونی حیثیت کے باوجود “لیمبریٹا کنسورشیئم” کئی سالوں سے  ایس آئی ایل کی ملکیت میں موجود اصلی لیمبریٹا ٹریڈمارک کے حقوق یہ الزام لگا کر منسوخ کرانے کی کوششیں کر رہی ہے کہ ٹریڈ مارک کنسورشیئم سے ٹریڈ مارک لیمبریٹا کے اندراج کے بعد موجودہ مقصد کے ساتھ کیے جانے والے حقیقی استعمال میں نہیں ۔

میلان (اطالیہ) میں عدالت  کے تین فیصلوں (7.7.2010 کےفیصلے 8912/2010؛ 26.11.2008 کے حکم؛ 30.5.2011 کے حکم) کے ساتھ  یہ بات واضح ہوگئی کہ ایس آئی ایل ادارے کی ملکیت میں موجود ٹریڈ مارک لیمبریٹا درست ہے اور منسوخ نہیں کیا جاسکتا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب تک ٹریڈ مارک لیمبریٹا کے استعمال کے ذیلی اجازت نامے کے معاہدے کی منسوخی کے بارے میں غور کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں۔

اطالوی عدالت میں  شکست خوردہ لیمبریٹا کنسورشیئم  ایم ای جی اور کلیگ  کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایم ای جی اور کلیگ کے ساتھ قانونی  اجازت نامہ کے حامل فراہم کنندگان  اور تقسیم کنندگان  کے تعاون جاری رکھنے  میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے دنیا بھر میں اقدامات اٹھا رہی ہے۔

فی الحال لیمبریٹا کنسورشیئم نے دنیا بھر میں ایک خبری اعلامیہ جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں لیمبریٹا کنسورشیئم نے یورپی ٹریڈ مارک و پیٹنٹ دفتر او اے ایم آئی میں  اپنے ہولڈنگ ادارے کو لیمبریٹا ایس آر ایل، کلیگ کی جانب سے پہلے سے رجسٹرڈ اور اسکوٹر کی صنعتی  طرز کی ملکیت دانش ، کے نام سے رجسٹر کرنے کی ایک درخواست دائر کی ہے۔

ایم ای جی اور کلیگ کے وکلاء کی جانب سے ان اقدامات کی تعاقب کیا جائے گا۔

اپنے حقوق کے لیے پراعتماد ایم ای جی اور کلیگ اپنے صارفین اور تقسیم کنندگان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے صنعتی اور تجارتی نیٹ ورک کو جاری رکھیں گے، خیالی برانڈ لیمبریٹا کا دنیا  بھر میں دوبارہ آغاز جس کے وہ جائز ذیلی لائسنس یافتگان ہونے کی تصدیق کریں گے۔

میلان، 8 اگست 2011ء

موٹوم الیکٹرانکس گروپ ایس۔ پی۔ اے۔

کلیگ انٹرنیشنل لمیٹڈ

ذریعہ: کلیگ انٹرنیشنل لمیٹڈ

Check Also

Security forces kill three terrorists in Tank operation

Three terrorists were killed in an intelligence based operation of security forces in Tank district today. According to ISPR, the security forces conducted the operation on reported presence of terrorists. During the conduct of operation, after inte...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *