Breaking News

مائیڈیا: گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا نامور چینی ادارہ دنیا بھر میں اپنی جدید شاخیں قائم کررہا ہے

شنگھائی، چین، 13 جون 2017ء / سنہوا-ایشیانیٹ/– رواں سال اپریل میں مائیڈیا نے آسٹریا میں اپنے یورپی تحقیق و ترقی اور جدید مرکز کا آغاز کیا تھا۔ اسی اثنا میں سلیکون ویلی، امریکا میں اس کے ایمرجنگ ٹیکنالوجی سینٹر کا افتتاح ہوا اور کام کی شروعات کی گئی۔

مائیڈیا گروپ اب تک آٹھ ممالک میں 17 تحقیق و ترقی مراکز، بیرون ملک 60 شاخیں، 10 ہزارمحققین  اور 300 غیر ملکی ماہرین کا حامل ہوچکا ہے۔ عالمی معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کرنے والے  معروف چینی ادارے ہواوے، جو پوری دنیا میں 36 مشترکہ جدید مراکز قائم کرچکا ہے، کی طرح مائیڈیا بھی چینی برانڈ کا نمائندہ بن چکا ہے جس نے اپنے شعبے کے اندر جدت طرازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔

اپنی عالمگیر حکمت عملی سے ہم آہنگ رہتے ہوئے مائیڈیا گروپ دنیا بھر کی سرفہرستسائنسی اور تکنیکی شخصیات کو متوجہ کرنے کے سلسلے میں تیزی لارہا ہے۔ سال 2016ء میں شروع کیے گئے “مائیڈیا اسٹار” نامی پروگرام کے تحت دنیا کی 100 بہترین جامعات سے بہترین قابلیت، خاص کر مصنوعی ذہانت میں مہارت رکھنے والوں کو، دس لاکھ چینی یوآن سے زائد سالانہ تنخواہ کی پرکشش پیشکش اور تین سال کے اندر تیزی سے ترقی دینے کی حوصلہ افزا حکمت عملی کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔

فوشان، گوانگ ڈونگ میں واقع مائیڈیا کا گلوبل انوویشن سینٹر اپنے عالمی فکری وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے صنعتی اداروں کے درمیان سائنسی اور ٹیکنالوجی جدت کا  نیا کوہستان بن گیا ہے۔ 30 ارب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ وسیع تحقیق و ترقی مرکز آزادانہ تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ جدت طرازی کے لیے  260,000 مربع میٹر پر محیط علاقہ  اور 10 ہزار افراد کو رہائش فراہم کر رہا ہے۔ یہاں بڑی منڈی، جیسا کہ مصنوعی ذہانت، مواد اور ملمع کاری، پانی کی صفائی، سروس روبوٹس، جدید رہائش گاہیں، غذائیت اور صحت سے متعلق خدمات، کے نقطہ نظر کے ساتھ جدید ترین شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی جاچکی ہیں۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مائیڈیا نے تحقیق اور ترقی میں 20 ارب یوآن سے زیادہ سرمایہ کاری کرتے ہوئے تھامسن رائٹرز کی رپورٹ میں گھریلو مصنوعات کی جدت طرازی کے شعبے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سال 2016ء میں مائیڈیا کی بیرون ملک آمدنی 64.01 ارب یوآن سے زائد ہوگئی جو اس کی مجموعی آمدنی کا 43.5 فیصد حصہ اور سال بہ سال 29.53 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مائیڈیا گروپ کے نائب صدر و چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور مائیڈیا کارپوریٹ ریسرچ سینٹر کے صدر ڈاکٹر ہو زیکیانگ نے کہا کہ “مائیڈیا اپنی بہترین تحقیق و ترقی ٹیم کے ساتھ پانچ سالوں میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی بنانے والا ادارہ بنانے اور جامع انداز سے جدید مصنوعات تیار کرنے کا عزم رکھتا ہے۔”

ذریعہ: مائیڈیا گروپ

منسلک تصاویر کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=291029

Check Also

Farming starts on barren, uninhabited lands in northern Balochistan under GPI

Under the Green Pakistan Initiative (GPI), farming has been started on barren and uninhabited lands in northern Balochistan. Pakistan Army and FC Balochistan (North) created awareness among local farmers about farming and were provided solar tubewel...