Breaking News

مائیکروسافٹ پلیٹ فارم مالیاتی خدمات میں اہم آپریشنز کو تقویت دیتا ہے

AsiaNet 46378

ٹورنٹو، 19 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– مالیاتی خدمات کے ادارے کام کے لیے اہم استعداد کار پر انحصار پذیری، کارکردگی اور لچک کو مائیکروسافٹ پلیٹ فارم کے ساتھ بہتر بنا رہے ہیں

آج سیبوس 2011ء میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ بڑھتے ہوئے مالیاتی خدمات کے صارفین برق رفتاری، آپریشنل موثریت اور اخراجات میں بچت میں اہم فائدے سمیٹ رہے ہیں جنہیں اعلیٰ کارکردگی ونڈوز سرور [http://www.microsoft.com/en-us/server-cloud/windows-server/default.aspx ] آپریٹنگ سسٹم اور مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور ڈیٹابیس [http://www.microsoft.com/sqlserver/en/us/product-info.aspx ] کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

ان صارفین نے نہ صرف اپنے بنیادی عمل پر ہونے والے اخراجات کوکم کیا ہے، بلکہ ان بنیادی عوامل کو متحرک آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کا حصہ بنا کر اہم فائدوں کو بھی سمجھ لیا ہے جو انہیں صارفین کو درست طریقے سے سمجھنے اور ان کے لیے خدمات فراہم کرنے، نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں زیادہ تیزی سے سامنے لانے، آپریشنز کو مستقل بہتر بنانے اور اپنی عالمی قدری زنجیروں میں شراکت داروں کے ارتقا پذیر مجموعے کے ساتھ تعاون کو ممکن بناتی ہیں۔

مائیکروسافٹ میں جنرل مینیجر ورلڈ وائیڈ فنانشل سروسز کیرن کون کہتی ہیں کہ “مائیکروسافٹ اپنے مالیاتی خدمات سے وابستہ صارفین کے کام کے لیے اہم کاروباری ایپلی کیشنز میں مدد سے طویل المیعاد وابستگی رکھتا ہے۔ ہمارے صارفین اس وابستگی کا عہد نامہ ہیں کہ کام کے لیے اہم استعداد کار کے لیے مستحکم بنیاد فراہم کی جائے، جو جدید مالیاتی خدمات کی مارکیٹ میں تحفظ پذیر مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے درکار انحصار پذیری، کارکردگی اور لچک کی حامل ہو۔”

متروکہ نظام کی جدیدیت

اسکینڈیناوسک ڈیٹا سینٹر (SDC)، جو ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور جزائر فارو میں 150 سے زائد مالیاتی اداروں کے بینکاری کاروباروں کو خدمات فراہم کر رہا ہے، اپنے بنیادی بینکاری سسٹم کو مین فریم پلیٹ فارم سے ونڈوز سرور اور ایس کیو ایل سرور پر منتقل کرنے کے ذریعے سالانہ 20 ملین کی بچت کی توقع کر رہا ہے۔ ایس ڈی سی کے کاروباری اداروں میں صارفین میں اضافہ اور اخراجات میں کمی سرفہرست ہے، اس لیے انہیں ایک ایسے حل کی ضرورت تھی جو اخراجات کو کم سے کم کر سکے اور موجودہ صارفین کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے رکن بینکوں کو بھی حاصل کر سکے۔ مین فریم سے ونڈوز پلیٹ فارم پر منتقلی سے، اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایس ڈی سی اپنے بنیادی بینکاری نظام پر آنے والے آپریشنل اخراجات کو 30 فیصد تک کم کر لے گا، اور ساتھ ساتھ مسابقتی برتری بھی حاصل کرے گا۔ بنیادی بینکاری نظام میں آن لائن ٹرانزیکشنز کی منتقلی اس خزاں میں مکمل ہوئی، جس نے سالانہ آپریشنل اخراجات کو 20 فیصد سےزائد تک کم کیا۔ اگلے اور حتمی مرحلے میں سسٹم ڈیٹا بیس ڈی بی2 سے ایس کیو ایل سرور پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں، شراکت دار ٹیمنوس گروپ اے جی کے ساتھ، مائیکروسافٹ دنیا بھر میں بینکوں کو TEMENOS T24 (ٹی 24)کور بینکنگ سسٹم کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے جسے ایس کیو ایل سرور کے لیے آپٹمائز کیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ ٹیمنوس نے حال ہی میں ایک اعلیٰ کارکردگی کے بینچ مارک کی تکمیل کی ہے جس نے ٹی24 اور ایس کیو ایل سرور اور ونڈوز سرور 2008ء ڈیٹاسینٹر کی ہائی-اینڈ اسکیل ایبلٹی کو ناپا ہے۔ مثالی بینک ماحول، جسے درجہ-ایک خوردہ بینکاری استعداد کار کے لیے تخلیق کیا گیا، 25 ملین کھاتوں اور 2 ہزار شاخوں میں 15 ملین صارفین پر مشتمل ہے۔ اپنی کارکردگی کے عروج پر، یہ سسٹم آن لائن ٹیسٹنگ میں 3400 سے زائد ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ اور کاروباری عمل کاری کی بندش کے دوران اوسطاً 5200 سے زائد انٹرسٹ ایکروول اور کیپٹلائزیشنزکی ہیں۔  تجربے نے حتمی ہارڈویئر کنفیگوریشن کی جانب تقریباً عمودی لچک (95 فیصد) ظاہر کی ہے۔ تائیوان میں سینوپیک اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رابوبینک مائیکروسافٹ اور ٹیمنوس کمپی ٹنسی سینٹر میں تیار کی گئی مہارتوں اور صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے والے اولین بینکوں میں سے ہیں۔ مزید برآں، مائیکروسافٹ اور ٹیمنوس نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ میکسیکو کے مالیاتی ادارے مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ پلیٹ فارم،ونڈوز ازورے،  پر ٹی24 پر موجود ہیں۔ بر مقام ترتیب کے لیے مائیکروسافٹ پلیٹ فرم پر ٹی24 کو منتخب کرنے والے بینک کلاؤڈ کے لیے ایک نقشہ راہ پر مطمئن ہو سکتے ہیں۔

ماضی میں، صرف مین فریم کام کے لیے اہم تجارتی حل چلا اور سنبھال سکتے تھے جنہیں بہت زیادہ ڈیٹا بیس انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہوتی تھی: یعنی زیادہ دستیابی،کثیر اعادے، ٹرانزیکشن اور ڈیٹاتکمیل، مستقل،پیش بینی کی قابلیت، اور موثر بحالی کے ساتھ عملی مزاحمت کی۔ ایک ایسا حل،سنگارڈ فرنٹ ارینا، ایک عالمی کیپٹل مارکیٹ حل ہے جو مختلف اثاثہ جاتی زمروں اور کاروباری شعبوں میں برقی تجارت اور  پوزیشن کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ فروخت اور تقسیم، تجارت و خطرات سے نمٹنے،اور انتظام اور حساب گری کو مکمل کرنے کے لیے فرنٹ ارینا کیپٹل مارکیٹوں اور دنیا بھر میں کاروباروں کو کارکردگی، شفافیت اور خودکاری کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ فرنٹ ارینا کو انتہائی زیادہ ڈیٹا کے بہاؤ کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور وہ بھی انتہائی حجم کے ماحول میں جیسا کہ ایکوئٹیز ایکسچینج ٹریڈنگ، فرنٹ ارینا صارفین زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 30 ہزار ٹریڈز فی دن کے حساب سے معمول کے مطابق داخل کرتے ہیں۔ نتیجتاً، مارچ اور اپریل 2011ء، میں سنگارڈ اور مائیکروسافٹ کے انجینئروں نے مل کر ریڈمنڈ، واشنگٹن میں واقع مائیکروسافٹ پلیٹ فارم ایڈاپشن سینٹر میں مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 پر فرنٹ ارینا کی کارکردگی اور اسکیل ایبلٹی کی تصدیق کی۔ ٹیم نے ایک بینچ مارک ٹیسٹ ڈیزائن کیا تاکہ ایک حقیق دنیا کی انٹرپرائز-کلاس مالیاتی استعداد کارکا مقابلہ کیا جا سکے، جو صنعت کے معیاری ہارڈویئر پر نصب سافٹویئر پر چلے جو آج کل کے ڈیٹا سینٹرز میں عموماً پایا جاتا ہے۔ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 پر چلنے والے فرنٹ ارینا نے ٹیم کے مقرر کردہ اہداف سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، اور تصدیق کی کہ ایس کیو ایل سرور 2008ء آر 2 وہ تمام کارکردگی، اسکیل ایبلٹی اور قدر پیش کرتا ہے جو ادارے اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے طلب کرتے ہیں۔

خطرات کی تخفیف

مائیکروسافٹ پلیٹ فارم پر بنایا گیا فائیسرو انکارپوریٹڈ کا فنانشل کرائم رسک مینجمنٹ حل فراڈ کے خطرات میں تخفیف اور منی لانڈرنگ سے بچاؤ کے لیے ایک جامع پورٹفولیو فراہم کرتا ہے ۔ اے ایم ایل مینیجر، جو حل کے مجموعے کا   ایک کلیدی جز ہے، مستقبل میں مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور کی جدید ترین ریلیز کو اختیار کرے گا، جسے  خفیہ نام “دینالی” دیا گیا ہے۔

مفامتی عمل  کی کایا پلٹ

لین دین و سرمایہ کاری میں مہارت رکھنے والے ساکسو بینک کو پختہ یقین ہے کہ ونڈوز سرور اور ایس کیو ایل سرور پر ترتیب دیے گئے سنگارڈ کے امبٹ ریکنسلی ایشن حل کی مدد سے اس کا ٹرانزیکشن حجم بڑھا ہے۔ حل اصل وقت میچنگ اور ریکنسلی ایشن پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس پر ساکسو بینک تمام لین دین کے پلیٹ فارمز پر اپنے ریکنسلی ایشن اور ایکسپشن مینجمنٹ آپریشنز چلاتا ہے۔ ساکسو بینک کے مطابق اب وہ چار سال قبل کے مقابلے میں زیادہ ٹرانزیکشنز کو پروسس کرنے کے قابل ہے، وہ بھی ٹرانزیکشن کے بڑھتے ہوئے حجم کو سنبھالنے کے لیے کم عملے کے ساتھ۔

بہتر ادائیگیاں، موثریت اور بھروسہ مندی

اپنے اپ ٹائم میٹر چھ مہینوں کی دستیابی کے مجموعے، کی بنیاد پر حالیہ رپورٹ میں اسٹریٹس نے ظاہرکیا ہے کہ اس کے نقائص کو سہ جانے والے سرورز جو ونڈوز سرور اور ایس 1 کارپوریشن کے پے منٹ سلوشنز چلا رہے ہیں نے “چھ نو” (99.9999 فیصد) دستیابی کو حاصل کیا ہے۔ اس میں دونوں ہارڈویئر اور سافٹ ویئر متعلقہ واقعات شامل ہیں۔ کام کے لیے ایس1، اسٹریٹس اور مائیکروسافٹ کی ضروری ٹیکنالوجیز کا یہ ملاپ ایک زیادہ اخراجات لینے والے مین فریم حلوں کے لیے ایک زبردست متبادل پیش کرتا ہے۔

مائیکروسافٹ کی کام کے لیے ضروری حکمت عملی کی کامیابی صرف مائیکروسافٹ  کی جانب سے فراہم کردہ ٹیکنالوجی اور رہنمائی پر ہی نہیں، بلکہ اپنے شراکت داروں کے طویل نظام کے ذریعے پیش کردہ مصنوعات اور خدمات پر بھی ہے۔ آزاد سافٹ ویئر فراہم کنندگان کی جانب سے پیش کردہ حل کی نئی نسل – جس میں بینکاری، کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس سب شامل ہیں – مائیکروسافٹ کے ڈیولپمنٹ ٹولز اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر اب ایک متحرک ماحول فراہم کر رہی ہے جسے اگلی نسل کے لیے کام کے لیے ضروری بر مقام کلاؤڈ سے لے کر کلاؤڈ تک کے لیے فوائد کے ادراک کی ضرورت ہے۔

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: کیٹلن میک کیبے، مائیکروسافٹ، +1-646-220-2261،

cmccabe@microsoft.com

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کی جانب سے مزید معلومات، خبروں اور تجزیوں کے لیے، مائیکروسافٹ نیوزسینٹر http://www.microsoft.com/news ملاحظہ کریں ۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور عہدیداروں کے خطابات اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے، لیکن ممکن ہے کہ وہ تبدیل ہو جائیں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx  پر موجود متعلقہ فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Check Also

UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts

Karachi, The United Business Group (UBG) has expressed strong support for the Pakistani government's recent announcement to privatize all state-owned enterprises (SOEs), emphasizing the decision to conduct these processes transparently and publicly. Th...

The post UBG Endorses Government’s Privatization Plans and Transparency Efforts appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *