Breaking News

مائیکروسافٹ کا بینک آف امریکہ میرل لنچ، سٹی اور سوئفٹ کے ساتھ آئی ایس او-ایکس ایم ایل میسیجنگ ڈیولپمنٹ منصوبہ

AsiaNet 46377

ٹورنٹو، 19 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-مائیکروسافٹ بزٹاک سرور نے مائیکروسافٹ کے خزانے کو پہلا غیر مالیاتی ادارہ بنا دیا جو بین الاقوامی مالیاتی پیغاماتی معیار کا حامل ہے

آج سیبوس 2011ء میں مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ وہ حال ہی میں پہلا تجارتی خزانہ بن چکا ہے جس نے ایکس ٹینس ایبل مارک اپ لینگویج (XML) معیار آئی ایس او 20022، camt.052 اور camt.053 ورژن دو، نئے بین الاقوامی معیار برائے کیش مینجمنٹ مالیاتی پیغام کاری، کو نافذ کیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس حل کو بینک آف امریکہ میرل لنچ اور سٹی کے ساتھ نافذ کیا ہے تاکہ مائیکروسافٹ کو اپنے عالمی بینک فراہم کنندگان کی جانب سے برقی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے مشترکہ لینگویج ملے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

سالوں سے بینکوں اور کارپوریٹ مخزنوں نے ادائیگی و نقد کی رپورٹنگ کے معیاری فارمیٹس کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی  ہے۔ آئی ایس او 20022 کامن گلوبل امپلی مینٹیشن (CGI) ایک مشترکہ کوشش ہے جسے مائیکروسافٹ نے اپنے دو بڑے عالمی بینکاری شراکت داروں بینک آف امریکہ میرل لنچ اور سٹی، اور سوئفٹ نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن ایکسچینج کے لیے آئی ایس او 20022 ایکس ایم ایل پیغامات کے معیاری نفاذ کے لیے سوئفٹ – کے ذریعے ایک اعلیٰ معیار مرتب کیا ہے کہ کس طرح کارپوریٹ ٹریژریز بینکوں سے منسلک ہوں۔

مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ نائب صدر اور خزانچی جارج زِن نے کہا کہ ” یکساں معیار کا استعمال تمام شریک  فریقین کے لیے زبردست فوائد کی راہ کھولتا ہے۔ مثال کے طور پر موجودہ کمی کوتاہی میں تخفیف – جیسا کہ کثیر کسٹمائزڈ پائپوں کی دیکھ بھال؛ مستقل فارمیٹنگ معیارات کے باعث پروسیسنگ کی غلطیوں میں کمی؛ اور توسیعی سپورٹ کی لچک، گزشتہ روز کے مخصوص فارمیٹ کے مقابلے میں زیادہ جامع پیغامات  – جس کا مطلب ہے کہ میری ٹیم اور میرے بینک شراکت دار دیکھ بھال پر کم اور اعلی ویلیو-ایڈڈ تجزیے پر زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں، جو زیادہ پر اثر اور گہرے تعلقات  کی راہ ہموار کر رہا ہے۔”

آئی ایس او 20022 معیار انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی زیر سرپرستی متعدد بین الاقوامی اور قومی معیارات مرتب کرنے والے اداروں کے تعاون سے بنایا گیا تھا جن میں سوئفٹ شامل تھا۔ آئی ایس او 20022 ایکس ایم ایل پیغامات بزنس پروسسز کی وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں ادائیگیاں، غیر ملکی زر مبادلہ، تجارت، سیکورٹیز اور انوائسنگ شامل ہیں۔

سوئفٹ میں بینکنگ انیشی ایٹوز اینڈ اکاؤنٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایلن ڈگنن نے کہا کہ “سوئفٹ نے مائیکروسافٹ، بینک آف امریکہ میرل لنچ اور سٹیکے ساتھ ایک معیاری بینک کمیونی کیشن طریقے کے ذریعے کارپوریٹ ٹریژری کے آپریشنز کی موثریت کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کیا۔ آئی ایس او 20022 کی تعمیر میں سوئفٹ، مائیکروسافٹ اور اس کے بینکاری شراکت داروں کے ساتھ اکاؤنٹ رپورٹنگ پیغامات ایک محفوظ عالمی نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجیوں اور بینکنگ ٹرانزیکشنز سے وابستہ آپریٹنگ کے اخراجات میں کمی کے لیے ایک یکساں پیغاماتی معیار کو قوت دے رہے ہیں۔ اب تمام مائیکروسافٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز ایک معیاری فارمیٹ میں رپورٹ ہوں گی۔”

عالمی ٹریژری حلوں میں طویل المیعاد تسلیم شدہ رہنما ادارہ بینک آف امریکہ میرل لنچ صنعت کی آئی ایس او 20022 معیار بندی کا زبردست حامی ہے۔

بینک آف امریکہ میرل لنچ کی سربراہ برائے گلوبل ٹریژری پروڈکٹ انفرا اسٹرکچر، پلیٹ فارمز اینڈ ای کامرس سنڈی مرے نے کہا کہ “بروقت، درست اور مکمل بینک اکاؤنٹ معلومات تمام حجم کے اداروں کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت کی حامل ہے۔ مائیکروسافٹ  جیسے عالمی اداروں کے لیے مختلف بینکوں سے یکساں فارمیٹ میں بینک کھاتہ معلومات ملنا مالیاتی آپریشنز کو بڑی حد تک ہموار کرنا ممکن بناتا ہے۔ ہم نے جدید بینکنگ ٹیکنالوجی میں اپنی سرمایہ کاری سے قوت بخشی ہے تاکہ صارفین کے ساتھ رابطے کے نئے بین الاقوامی معیارات کونافذ کرنے میں رہنما کا کردار ادا کیا جائے اور آئی ایس او 20022 سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے مائیکروسافٹ اور سٹی کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے۔ ہماری نظریں اضافی کارپوریٹ صارفین کی مدد کرنے پر مرکوز ہیں کہ وہ عالمی بینک مالیاتی معیار کے نفاذ کے فوائد کو سمجھیں۔”

سٹی نے اپنی 88 شاخوں کے لیے ایک جدید حل سٹی کنیکٹ اسٹریٹ تھرو ریکنسی لی ایشن کو تیار اور نافذ کرنے کے لیے اس منصوبے میں حصہ لیا جس سے مائیکروسافٹ اور دیگر کثیر بینکی اداروں کو فائدہ ہوگا جو دنیا بھر میں اپنے کیش پر نظر اور کنٹرول رکھنا چاہ رہے ہیں۔

سٹی کے شمالی امریکی خطے کی سربراہ، گلوبل ٹرانزیکشن سروسز جولی موناکو نے کہا ہے کہ “معیارات مرتب کرنے کے منصوبے میں ہماری شراکت داری ہمارے اس نظریے کو سپورٹ کرتی ہے کہ ملکیتی بینک ٹیکنالوجی اور تکمیلی فارمیٹ اسٹریٹجک تفریق فراہم نہیں کرتے جب ہم بڑے کثير بینک صارفین کے ساتھ تعلق استوار کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، رابطہ ، اور اس میں تبادلہ کیے گئے مواد سے حاصل کردہ  اضافی قدر اور اس کی ادارے کے بنیادی ریسورس پلاننگ پروسس میں ہموار شمولیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر کارآمد ہوتا جا رہا ہے۔ نتیجتاً، مائیکروسافٹ کے ساتھ ہماری قریبی شراکت داری تکمیلیت اور ڈیٹا کے ہموار تبادلے کے یکساں مقصد کو حاصل کرنے میں کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔”

مائیکروسافٹ ٹریژری: طویل المیعاد صنعتی رہنما

اپنی کوششوں کے نتیجے میں مائیکروسافٹ ٹریژری کئی اہم فوائد حاصل کر چکا ہے، جن میں آپریشنل موثریت اور خطرات میں کمی، اخراجات میں بچت، اہم خطراتی تخفیف، اور بہتر موثریت اور پیداوار شامل ہے۔

کسی بھی ادائیگی کے معیار کے نفاذ میں تکمیل کرنے والی ٹیکنالوجی کلیدی عنصر ہے، اور مائیکروسافٹ  بخوشی اعلان کرتا ہے کہ بزٹاک ایکسلریٹر برائے سوئفٹ سوئفٹ ریڈی فنانشل ای اے آئی 2011ء لیبل حاصل کر چکا ہے ۔ دنیا بھر میں بینکوں اور عالمی کارپوریٹ ٹریژریز کی جانب سے بھروسہ مند اور 2004ء سے، مسلسل آٹھ سالوں تک، سند یافتہ مائیکروسافٹ بزٹاک سرور سوئفٹ کے بنیادی بینکاری، ٹریژری اور پے منٹ سسٹمز میں شامل کیا جاتا ہے۔ بزٹاک ایکسلریٹر برائے سوئفٹ،جو  بزٹاک سرور پروڈکٹ کے معیاری جز کے طور پر شامل ہے، بنیادی طور پر سوئفٹ اور ایکس ایم ایل منصوبوں کو سپورٹ کرتی ہے، جو ادائیگی اور کیش رپورٹنگ کی اگلی نسل کی نمائندگیکرتے ہیں۔ بز ٹاک سرور اہم کاروباری پروسس انٹیگریشن کے لیے دنیا بھر میں 10 ہزار سے زائد اداروں کے زیر استعمال ہے۔

بزٹاک ایکسلریٹر برائے سوئفٹ اہم داخلی کاروباری عوامل کو منسلک کرنے کے لیے سوئفٹ انٹرفیس کنیکٹوٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ساتھ داخلی تکمیلی فریم ورک میں بھی۔ تاہم، حل شراکت داروں کے کثیر نظام کے لیے مائیکروسافٹ کی اسٹریٹجک سپورٹ کی وجہ سے بزٹاک ایکسلریٹر برائے سوئفٹ بنیادی پلیٹ فارم کے لیے بھی استعمال ہوئے ہیں جن پر شراکت دار ادائیگیوں اور پیغام کاری کے حل بنا سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جنرل مینیجر برائے ورلڈ وائیڈ فنانشل سروسز سیکٹر کیرن کون نے کہا کہ “مائیکروسافٹ مالیاتی خدمات میں کام کے لیے اہم آپریشنز کی مدد کے لیے طویل المیعاد وابستگی ترتیب دے رہا ہے۔ صنعتی استناد کی اعلیٰ ترین سطحوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم میں مسلسل سرمایہ کاری، اور بینک آف امریکہ میرل لنچ اور سٹی کے ساتھ ہمارے آئی ایس او 20022 سی جی آئی تعاون جیسی اسٹریٹجک ایپلی کیشنز میں اس کے اطلاق کے ذریعے ہم پے منٹس انٹیگریشن اور سمپلی فکیشن کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نتیجتاً ہم دنیا بھر میں اپنی مالیاتی خدمات اور دیگر کارپوریٹ صارفین کے لیے ایک متحرک، انتہائی کم خرچ اور برق رفتار پلیٹ فارم پیش کرنا جاری رکھیں گے جس پر وہ اپنے کام کے لیے اہم صلاحیتوں پر مستقبل کی تخلیق کا کام کر سکیں گے۔

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: کیٹلن میک کیبے، مائیکروسافٹ، +1-646-220-2261،

cmccabe@microsoft.com

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کی جانب سے مزید معلومات، خبروں اور تجزیوں کے لیے، مائیکروسافٹ نیوزسینٹر http://www.microsoft.com/news ملاحظہ کریں ۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور عہدیداروں کے خطابات اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے، لیکن ممکن ہے کہ وہ تبدیل ہو جائیں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx  پر موجود متعلقہ فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Check Also

Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions

Karachi, The Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) has announced a significant increase in production at Nashpa Well-10, now reaching 1870 barrels per day (BPD) of oil, following successful optimization initiatives. The enhancement efforts, w...

The post Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *