مارا فاؤنڈیشن نے لاپتہ بچوں کی کونی وڈیوز کا مقابلہ کرنے کے لیے “یوگینڈا 2012- مور دین کونی 2012ء” وڈیو جاری کر دی

لندن، 3 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

وائرل “کونی 2012ء” وڈیو میں پیش کردہ یوگینڈا سے بالکل مختلف ملک ظاہر کرنے کے لیے یوگینڈا کی مارا فاؤنڈیشن نے “یوگینڈا 2012- مور دین کونی 2012ء” کا اجراء کر دیا ہے http://www.youtube.com/watch?v=yi1poly673k جو تین منٹ کی ایک وڈیو ہے جو جامع انداز میں یوگینڈا کی تخلیق کرتی ہے اور اس کی قدرتی صلاحیتوں اور سیاحت، کاروبار اور طرز زندگی میں موجود وسیع تر مواقع کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ قدم ملک کے بارے میں اس منفی تاثر کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو لاپتہ بچوں کی وائرل وڈیو کے نتیجے میں تخلیق ہوا ہے، جس کے بارے میں فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ وہ ملک کی ساکھ کو آنے والے کئی سالوں کے لیے تباہ کر سکتی ہے۔

فاؤنڈیشن نے تسلیم کیا ہے “کونی 2012ء” جنگ جو جوزف کونی کی سرگرمیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے تمام توقعات سے بڑھ گئی، لیکن کہتی ہے کہ ساتھ ہی اس نے کئی افراد کے ذہنوں میں  یہ تاثر تخلیق کیا ہے کہ آج کا یوگینڈا غیر محفوظ اورغیر مستحکم ہے، جبکہ حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔

گو کہ فاؤنڈیشن امید کرتی ہے کہ وڈیو کونی کو پکڑنے کے ہدف کو کمزور نہیں کرے گی، اور توقع کرتی ہے کہ یہ یوگینڈا کا زیادہ متوازن چہرہ پیش کرے گی جو کئی یوگینڈن باشندوں کے خیال میں حقیقی مستحق ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ لونلی پلانٹ نے 2012ء میں سفر کے لیے سرفہرست مقام قرار دیا ہے جو عالمی معیار کے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ملک کی بڑھتی ہوئی شہرت کا ثبوت ہے۔ مارا فاؤنڈیشن کہتی ہے کہ ان کا مقصد ہے کہ وہ لاکھوں کروڑوں افراد جنہوں نے “کونی 2012ء” دیکھی ہے “یوگینڈا 2012ء – مور دین کونی 2012ء” بھی دیکھیں، اور ملک کی کہانی کا بالکل مختلف روپ ملاحظہ کریں۔ مارا گروپ اور مارا فاؤنڈیشن کے بانی اشیش جے ٹھاکر،جو حال ہی میں عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر منتخب ہوئے ہیں، کہتے ہیں کہ ” افریقہ، اور خصوصاً یوگینڈا، کے پرجوش وکیل کی حیثیت سے، میں چاہتا ہوں کہ دنیا یوگینڈا کو ویسا دیکھے جیسا وہ ہے – خوبصورت، شفاف اور مہم جویانہ۔ ہمارے یہاں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو بطور بر اعظم ہمارا ایک منفی تاثر تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کی بنیاد پر پیسے جمع کرنا چاہتے ہیں۔” اشیش ورجن گیلیکٹک کے لیے بانی خلا باز کی حیثیت سے خلا میں سفر بھی کر رہے ہیں اور بطور خطہ مشرقی افریقہ کی نمائندگی کر رہےہیں۔

رواں سال کے اوائل میں لندن میں صدارتی منصوبہ برائے ماحول دوست سیاحت کے اجرا پر یوگینڈا کے صدر موسیونی نے سیاحوں کی توجہ یوگینڈا کی جانب مبذول کرانے کو قوم کی ترقی کے دیگر مواقع کے مقابلے میں ترجیحی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ “گو کہ سیاحت سفر کے بارے میں، یوگینڈا کا 5 سالہ قومی ترقیاتی منصوبہ (NDP) شعبہ سیاحت کو معیشت کی ترقی کے بنیادی محرکوں میں سے ایک قرار دیتا ہے جو مقامی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تخلیق کرے۔ سیاحت بنیادی طور پر یوگینڈا میں مواقع کی کھڑکی کھول رہی ہے۔”

ہدایات برائے مدیران

مارا فاؤنڈیشن ابھرتے ہوئے افریقی منتظمین کے لیے مارا گروپ کا غیر منافع بخش سماجی شعبہ ہے ، جس کی توجہ نیم صحراوی افریقہ پر مرکوز ہے۔

http://www.mara-foundation.org

اشیش جے ٹھاکر کی جانب سے قائم کردہ مارا گروپ ایک بین الافریقی مجموعہ ہے جس کے دفاتر 18 افریقی ممالک میں ہیں اور 5 ہزار سے زائد ملازمین ہیں، جسے حال ہی میں عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے گلوبل گروتھ کمپنی قرار دیا گیا ہے۔

http://www.mara-group.com

رابطہ

میرا اشیش، اسٹریٹجی اینڈ کمیونی کیشنز ڈائریکٹر،مارا فاؤنڈیشن

mail@meera-ashish.com

نائجل بال، ڈائریکٹر، مارا فاؤنڈیشن

nigel@mara-foundation.org

@marafoundation

@ashishmaragroup

http://www.youtube.com/marafoundation

ذریعہ: مارا گروپ

Check Also

Policeman Dies of Cardiac Arrest in Rajouri, Jammu

Jammu, A policeman in Rajouri district of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir succumbed to a cardiac arrest. The incident has highlighted the stressful conditions faced by law enforcement personnel in the region. According to Kashmir Media S...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *