میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن اپنے کسٹم پبلشنگ پلیٹ فارم کی توسیع کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں ترقی پا رہا ہے

AsiaNet 44212

نیویارک، 14 اپریل 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

میک گرا-ہل کری ایٹ دنیا بھر کے اساتذہ کو 50 ہزار سے زائد ذرائع کی لائبریری سے ڈیجیٹل طور پر خصوصی کلاس روم مواد تیار کرنے اور گھنٹوں میں ای-بکس حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے

میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن نے آج میک گرا-ہل کری ایٹ کی وسیع تر دستیابی کا اعلان کیا ہے، جو اساتذہ کو انگریزی، اطالوی اورہسپانوی – اور 2011ء کے اختتام تک چینی اور مراٹھی میں بھی – جامعہ کی کلاس کے مواد پر مکمل کنٹرول اور اسے بہتر بنانے کی سہولت فراہم کرنے والا ایک جدید پلیٹ فارم ہے۔ میک گرا-ہل کے مواد تک رسائی کو بڑھاتے ہوئے اب کری ایٹ افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا، کینیڈا، یورپ، لاطینی امریکہ، نیوزی لینڈ، مشرق وسطی اور بھارت کے کالجوں اورجامعات میں ادارے کے بین الاقوامی ماتحت اداروں کے ذریعے دستیاب ہے۔

میک گرا-ہل کری ایٹ پلیٹ فارم اساتذہ کو اپنے نصاب کے مواد کو ڈیجیٹل انداز میں با آسانی تبدیل کرنے، اپنے نصاب کے مخصوص مواد کو دیگر ذرائع کی وسیع رینج کے ساتھ ملانے کی سہولت دیتا ہے۔ اساتذہ کو میک گرا-ہل کے ذرائع کی وسیع لائبریری تک فوری رسائی حاصل ہوگی تاکہ وہ مقامی مارکیٹوں کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر تعلیمی مواد تیار کر سکیں۔ کری ایٹ کے مرکز میں ایک گوگل کی طرز کا سرچ انجن ہے جو معیاری مواد کی وسیع رینج میں سے پروفیسرز کو فوری مواد نکالنے کی سہولت دیتا ہے، اس میں ہاورڈ بزنس اسکول جیسے اداروں سمیت معروف فراہم کنندگان کی پیش کردہ 4 ہزار میک گرا-ہل نصابی کتب، 5 ہزار 500 مقالات، 11 ہزار ادب، فلسفے اور غیر سائنسی علوم کے مضامین، اور 25 ہزار کاروباری کیس اسٹڈیز شامل ہیں۔

میک گرا-ہل ایجوکیشن انٹرنیشنل کی صدر تالیا گریپ نے کہا کہ “کری ایٹ کے ذریعے ہم دنیا بھر کے کالجوں اور جامعات کے اساتذہ کو موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ اپنے نصابی مواد کو اپنی خصوصی ضروریات و اہداف کے مطابق موثر انداز میں ترتیب دیں سکیں۔ تبدیلی کرنے کی یہ صلاحیت تدریس اور سیکھنے کے عمل کو بہت زیادہ بہتر بناتی ہے، کیونکہ طالب علم صرف اس مواد کے لیے ادائیگی کرتے ہیں جو انہیں کورس میں کامیابی کے لیے درکار ہوگا، ہم اعلی تعلیم کی مارکیٹ میں تیزی سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سے ایک کی حیثيت سے کسٹم پبلشنگ کو تسلیم کرتے ہیں، جو 25 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ اس کی بہت اچھی وجہ موجود ہے۔ ابھرتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹ کو اپنے کسٹم پبلشنگ ٹولز فراہم کرنے کے ذریعے ہم کلیات کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں اور نصابی مواد کے حوالے سے ان کے ہاتھوں کو ایک مرتبہ پھر تقویت دے رہے ہیں۔”

کسٹم پبلشنگ کے عمل کو سادہ اور ہموار تر بنانے کے لیے، کری ایٹ کے ہر منصوبے کے ساتھ ایک اشاریہ اور فہرست خودکار طور پر جاری کیا جاتا ہے۔ کری ایٹ اساتذہ کو کسی دوسرے وقت پر کام کرنے یا مستقبل میں تدوین کرنے کے لیے منصوبوں کو با آسانی محفوظ کرنے یا آرکائیو کا حصہ بننے کی سہولت دیتا ہے۔ اساتذہ کور ڈیزائن منتخب کر کے اور اپنا نام اور کورس کی معلومات درج کر کے اپنے کری ایٹ پروجیکٹ کی نوک پلک سنوار سکتے ہیں۔ مزید برآں، اساتذہ کری ایٹ منصوبے نظر ثانی کے لیے اپنے ساتھیوں سے شیئر بھی کر سکتے ہیں، جو مواد کی تبدیلی کے عمل کو ایک تعاون سے بھرپور تجربہ بنا رہی ہے۔

ایک مرتبہ مکمل طور پر تبدیل ہونے کے بعد مدرس کو ایک گھنٹے کے اندر ایک ڈیجیٹل نظر ثانی نقل یا تین سے پانچ ایام میں پرنٹ شدہ نظر ثانی نقل وصول ہوتی ہے۔ یہ موجودہ پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ایک واضح بہتری کو ظاہر کرتا ہے، جو اکثر و بیشتر نظر ثانی کے لیے نقل کی فراہمی میں تین ہفتے تک لگا دیتے ہیں۔ کری ایٹ میں ایک مرتبہ کتاب کو حتمی شکل دینے کے بعد مدرس یا مدرسہ اسے طلبہ کے لیے فروخت کی خاطر پیش کر سکتے ہیں۔

میک گرا-ہل ایجوکیشن پہلا ناشر ہے جس نے 20 سال قبل کالجوں اور جامعات کے لیے کسٹم پبلشنگ متعارف کروائی۔ کری ایٹ 21 ویں صدی کے کسٹمائزیشن آپشنز،تلاش کی پیچیدہ صلاحیتوں، جدید ڈریگ-ڈراپ صارفی انٹرفیس  اور تیز رفتار ڈیجیٹل فراہمی کو شامل کر کے اسی بنیاد پر قائم کیا گیا۔

بلیک بورڈ انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت کے ذریعے اساتذہ اپنے بلیک بورڈ اکاؤنٹ کے ذریعے میک گرا-ہل کری ایٹ کے مکمل مجموعے تک رسائی کی صلاحیت کے حامل ہیں، اس طرح بالکل ہموار انداز میں کری ایٹ کو ان کے مستحکم اور مانوس کلاس روم ٹولز کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ اساتذہ اپنے کری ایٹ منصوبوں کو با آسانی اپلوڈ اور اپنے بنائے گئے مواد کو یکجا کر سکتے ہیں۔

کری ایٹ کی بین الاقوامی توسیع میک گرا –ہل ہائیر ایجوکیشن کی عالمی سطح پر موجودگی کو مستحکم کرتی ہے۔ ایک ویب بیسڈ اسائنمنٹ اور اسسمنٹ پلیٹ فارم میک گرا –ہل کنیکٹ (http://www.mhhe.com/domore) 2009ء میں اپنے اجراء کے بعد سے دنیا بھر میں میک گرا-ہل کے ماتحت اداروں کے ذریعے دستیاب ہے۔ گزشتہ سال بین الاقوامی کنیکٹ صارفین میں 2009ء میں چھ ممالک میں تقریبا ایک ہزار کے مقابلے میں 2010ء میں 28 ممالک میں 40 ہزار رجسٹریشنز تک اضافہ ہوا۔

میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن کے بارے میں:

میک گرا-ہل ایجوکیشن کی ایک اکائی میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن 21 ویں صدی میں بعد از ثانوی اور اعلی تعلیم کی عالمی مارکیٹوں میں تدریس اور سیکھنے کے حل تیار کرنے والا معروف جدت ساز ہے۔ روایتی و ڈیجیٹل تعلیمی مواد اور طلبہ کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ٹولز کی جامع رینج کے ساتھ میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن ماہرین اور طلبہ کو عالمی معیشت سے جڑنے، سیکھنے اور کامیاب ہونے کے لیے طاقت سے لیس اور تیار کرتا ہے۔ میک گرا-ہل ایجوکیشن، جو میک گرا-ہل کمپنیز (این وائی ایس ای: MHP) کا حصہ ہے، 33 سے زائد ممالک میں دفتر کا حامل ہے اور 65 سے زائد زبانوں میں شایع کرتا ہے۔ مزید معلومات http://www.mheducation.com پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: میک گرا-ہل ہائیر ایجوکیشن؛ میک گرا-ہل کری ایٹ

رابطہ:

ٹوم اسٹینٹن ، میک گرا-ہل ایجوکیشن،

+1-212-904-3214،

tom_stanton@mcgraw-hill.com

Check Also

Farming starts on barren, uninhabited lands in northern Balochistan under GPI

Under the Green Pakistan Initiative (GPI), farming has been started on barren and uninhabited lands in northern Balochistan. Pakistan Army and FC Balochistan (North) created awareness among local farmers about farming and were provided solar tubewel...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *