نینو کوریا 2010ء 18 اگست کو منعقد ہوگی

سیول، جنوبی کوریا، 7 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-کوریا بہت جلد آئی ای ای ای نینو کانفرنس منعقد کرے گا جو چار کلیدی صنعتی ٹیکنالوجیز: نینو، ایم ای ایم ایس، پرنٹڈ الیکٹرانکس اور لیزر مشیننگ،  پر ارتکاز کو نمایاں کرے گی۔

نینو ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتوں پر اس کے استکاز پر توجہ مرکوز رکھنے والا تجارتی میلہ نینو کوریا 2010ء، آٹھواں بین الاقوامی نینو ٹیک سمپوزیم و نمائش (http://www.nanokorea.or.kr) 18 سے 20 اگست کو گویانگ شہر، کوریا میں منعقد ہوگا۔

) لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2010/07/05/20100705199804.jpg)

اس سال کے موضوع “نینو ٹیکنالوجی ایک ماحول دوست دنیا  کے لیے” کے مطابق نینوٹیکنالوجی کی بنیاد پر ماحول دوست توانائیوں کے حوالے سے خیالات و ہدایات پیش کی جائیں گی۔

اس سال کی کانفرنس کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ آئی ای ای ای کی میزبانی اور نوبل انعام یافتہ شخصیات سمیت نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کے معروف ترین اسکالرز کی بڑی تعداد کی شرکت ہے۔

نینو کوریا نمائش مائیکرو/ایم ای ایم ایس نمائش و کانفرنس اور لیزر کوریا، جو کوریا، جاپان اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے اور پرنٹڈ الیکٹروانکس ٹیک اینڈ انڈسٹری ایکسپو  کے اتحاد کے ساتھ بیک وقت منعقد ہوگی۔ 20 سب سے بڑے ممالک کے 250 نمائش کنندگان کے لیے تقریبا 450 بوتھس فراہم کیے جائیں گے۔ تقریبا 40 ممالک کے 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

نینوٹیک سمپوزیم (جس کا حوالہ آئی ای ای ای نینوکانفرنس کی سرخی میں دیا گیا تھا) 17 اگست کو مرکزی پروگرام سے ایک روز قبل شروع ہوگا۔ اس سمپوزیم میں رابرٹ گربس (2005ء نوبل انعام یافتہ کیمیا)، پیٹر گرنبرگ (2007ء نوبل انعام یافتہ طبیعیات) اور کینام کم (صدر سام سنگ الیکٹرونکس) کی کلیدی تقاریر ہوں گی جس کے بعد تقریبا 270 عالمی شہرت یافتہ مقررین اور تقریبا ایک ہزار پوسٹر پریزنٹیشنز پر مشتمل سیشنز ہوں گے، اس طرح 1500 شرکاء کی توجہ مبذول کرانے کی توقع ہے۔

تقریب کے حوالے ایک عہدیدار نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کانفرنس شرکاء کو بہترین فورم مہیا کرتی ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو کاروباری موقع میں تبدیل کریں اور اپنی تکنیکی کامیابیوں کے لیے تعاون میں اضافہ کریں۔ نینو کانفرنس کے لیے شریک میزبان بننے پر آئی ای ای ای کا شکریہ، یہ ایک عالمی معیار کی تقریب ہوگی۔”

انہوں نے اس امر کا تذکرہ بھی کیا کہ سمندر پار خریداروں اور شراکت داروں کے ساتھ ہموار روابط کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کی سہولت دینے کے لیے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے “آن لائن میچ میکنگ” سسٹم نے بھی مددگار تبصرے حاصل کیے۔

اس سال کانفرنس میں کوریا کے معروف ادارے بشمول سام سنگ، ایل جی اور ہان ہوا، ایک مرتبہ پھر اپنی نینوٹیکنالوجی کے حوالے سے پیشرفت اور مصنوعات پیش کریں گے۔

اگر آپ اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے باضابطہ صفحے (http://nanokorea.or.kr/Eng/) کو ملاحظہ کیجیے اور شرکت اور بوتھ کے استعمال کے لیے بغیر اخراجات کے قبل از وقت رجسٹریشن کروائیں۔

رابطہ

کم ڈائی-سو

+82-2-577-1574

ای میل: ntrakim@nanokorea.net

ذریعہ: نینو کوریا 2010ء ایگزی بیشن اینڈ سمپوزیم سیکرٹریٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *