Breaking News

وزارت امور خارجہ قازقستان کا جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن پر پیغام

Asianet 46084

استانہ، قازقستان، 29 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

29 اگست 2011ء کو سیمی پلاتنسک جوہری تجربے کے مقام کو بند کرنے کے 20 سال مکمل ہو گئے جو 450 جوہری دھماکوں کا عینی شاہد رہا ہے۔ دسمبر 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی، جسے قازقستان نے پیش کیا تھا، کہ 29 اگست کو جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن قرار دیا جائے۔ یہ عالمی برادری کی جانب سے جوہری تخفیف اسلحہ کے عالمی عمل میں قازقستان کے حصے کو تسلیم کرنے کا واضح اظہار تھا۔

اپنی آزادی کے پورے عرصے میں قازقستان، دیگر ریاستوں کی شراکت سے، جوہری تخفیف اسلحہ اور  عدم پھیلاؤ کے عمل کو مزید کرنے کے لیے متحرک اور مستقل کام کرتا رہا ہے۔ ہم جامع جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہیں۔ ہم نے نو ممالک سے ملاقاتیں کیں، جنہوں نے معاہدے کی توثیق کی تھی اور نہ ہی اُس پر دستخط، اور سی ٹی بی ٹی کو قابل عمل بنانا بھی جن کی منظوری پر منحصر تھا، اور انہیں ایسا جلد از جلد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہم اس امر کے قائل ہیں کہ سی ٹی بی ٹی عدم پھیلاؤ کے سب سے مضبوط اور موثر ترین وسائل میں سے ایک ہے۔

قازقستان کی مثال، جہاں صدر نور سلطان نذربایوف کے احکام پر دنیا کے سب سے بڑے جوہری تجربات کے مقامات میں سے ایک کو بند کر دیا گیا اور جہاں دنیا کے چوتھے سب سے بڑی جوہری اسلحہ خانے کو ایک تاریخی فیصلہ کے ذریعے ختم کر دیا گیا، جوہری ہتھیاروں سے آزاد دنیا کی جانب حقیقی تحریک کا ایک یقینی ثبوت ہے۔ ہم امر بات کے قائل ہیں کہ عوام اور سربراہان مملکت کی سیاسی خواہش کے ساتھ یہ انتخاب ممکن ہے۔

جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ “ہر روز، لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جوہری تجربات اور جوہری ہتھیاروں کو سرد جنگ کی خطرناک یادگاروں طور پر دیکھتی ہے، جو مستقل سبکدوشی کے لیے زائد المیعاد ہو چکے ہیں۔” ہم اپنی پوزیشن کومکمل طور پر شیئر کرنے اور تمام ریاستوں اور اقوام متحدہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تشکیل دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی خاطر اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہیں۔

جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن کا مناتے ہوئے قازقستان نے دنیا بھر کو جوہری تجربات پر ناقابل منسوخ پابندی اور جوہری ہتھیاروں سے آزاد دنیا تخلیق کرنے کے لیے فیصلہ کن و تازہ کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذریعہ: وزارت امور خارجہ قازقستان

Check Also

Saudi immigration officials arrive in Karachi as part of Road to Mecca Project

A team of forty-four Saudi immigration officials has arrived in Karachi as part of the Road to Mecca Project. The immigration team will carry out Saudi immigration procedures for Haj pilgrims at Karachi Airport. Source: Radio Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *