Breaking News

ونی پگ میں پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا ایئرپورٹ ٹرمینل کھول دیا گیا

AsiaNet 47035

ونی پگ، مانیٹوبا، 31 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– “کینیڈا کا ماحول دوست ترین ہوائی اڈہ” ایل ای ای ڈی سند حاصل کرے گا

کینیڈا کا ماحول دوست ترین ایئرپورٹ ٹرمینل، جسے پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس [http://www.pcparch.com ] نے اسٹین ٹیک کے تعاون سے ڈیزائن کیا، ونی پگ جیمز آرمسٹرانگ رچرڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ [http://www.waa.ca ] پر کھول دیا گیا ہے۔ ٹرمینل، جس کا ڈیزائن مانیٹوبا کے وسیع مرغزاروں اور کھلے آسمان سے متاثر ہو کر ترتیب دیا گیا ہے، ایل ای ای ڈی سند [http://www.usgbc.org/DisplayPage.aspx?CMSPageID=1988 ] حاصل کرنے والی کینیڈا کے کسی ہوائی اڈے کی پہلی سادہ عمارت ہوگی۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111030/NE96165)

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے سینئر پرنسپل فریڈ کلارک، ایف اے آئی اے نے کہا کہ “ہم ونی پگ کے لیے ایک نئے داخلی دروازے کو ڈیزائن کرنے  پر بہت خوش ہیں۔ یہ عمارت صرف شہر کے ممتاز نظارے کو ہی نہیں پیش کرتی بلکہ مسافروں کے لیے فضائی سفر کو پر لطف بھی بناتی ہے۔”

یہ ایک طویل اور نیچی عمارت ہے جو لہر دار نقرئی چھت کی حامل ہے۔ آسمانی روشنی، ایک ایوان اور کھڑکیاں ٹرمینل کو منور کرتی ہیں اور بڑے آسمان کو عمارت کے اندر تک لے آتی ہیں۔ مسافر عمارت میں سے سبزہ زار اور ونی پگ شہر کے مرکزی علاقوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ نظارے اطمینان کا گہرا احساس پیدا کرتے ہیں، جبکہ ایئرفیلڈ کے نظارے مسافروں کے لیے اپنے جہازوں کو تلاش کرنا آسان بناتے ہیں۔ شیشے کے بورڈنگ برج مسافروں کی آسانی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور انہیں آمد کے بعد ٹرمینل کا فوری نظارہ دیتے ہیں۔ اندر لہراتی ہوئی لکڑی کی چھتیں اور چوبی دیواریں ایک گرم متاثر کن ماحول ترتیب دیتی ہیں۔

ونی پگ ایئرپورٹس اتھارٹی کے صدر اور سی ای او بیری ریمپل نے کہا کہ “پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس نے ایک عالمی معیار کے ڈیزائن کو حسن و دلکشی اور ذمہ داری کے ساتھ پرو دیا ہے۔ افراد اور مصنوعات کی نقل و حمل سے کہیں آگے کا مقام بننے والا ٹرمینل مقامی برادری کے جذبوں کا حقیقی عکاس ہے۔”

ماحل دوست ڈیزائن کے لیے کیے گئے اقدامات میں عمارت کی توانائی کی کھپت کم کرنے کے لیے قدرتی روشنی کا انتظام اور جدید میکانیکی نظام شامل ہیں۔ مجموعی طور پر عمارت کینیڈا کے ماڈل نیشنل انرجی کوڈ فار بلڈنگز کے مقررہ معیارات سے 25 فیصد زیادہ موثر ہے۔

نئے ٹرمینل کے ساتھ ساتھ پیلی کلارک پیلی کا کام ہوائی اڈے کی تعمیر نو کے ماسٹر پلان اور پارکنگ گیراج کے ڈیزائن میں بھی شامل ہے۔

1977ء میں قائم ہونے والا اور سیزر پیلی، فریڈ کلارک اور رافیل پیلی کی زیر قیادت پی سی پی اے دنیا کی چند معروف ترین عمارات کو ڈیزائن کر چکا ہے، جن میں نیو یارک میں ورلڈ فنانشل سینٹر [http://www.pcparch.com/#/projects/office-buildings/world-financial-center ]، کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاورز [http://www.pcparch.com/#/projects/office-buildings/petronas-towers ] اور ہانگ کانگ میں انٹرنیشنل فنانس سینٹر [http://www.pcparch.com/#/projects/office-buildings/international-finance-centre ] شامل ہیں۔ ادارہ امریکین انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کے فرم ایوارڈ اور آغا خان ایوارڈ فار آرکی ٹیکچر کے ساتھ ساتھ ماہرین کی جانب سے داد و آفرین اور سینکڑوں ایوارڈز سمیت چکاہے۔ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس ٹوکیو میں ہیناڈا ایئرپورٹ [http://www.pcparch.com/#/projects/transportation/second-passenger-terminal-toky o-haneda-a ] اور واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ [http://www.pcparch.com/#/projects/transportation/north-terminal-reagan-national –airport ] کے ٹرمینل ڈیزائن کر چکا ہے۔

ذریعہ پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

رابطہ: جینٹ یوڈر، +1-203-777-2515، jyoder@pcparch.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=203233

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *