Breaking News

ٹومی ہلفگر یورپی سلے ہوئے ملبوسات کے لائسنس کو واپس لے گا

AsiaNet 46949

ایمسٹرڈیم، 25 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پی وی ایچ کارپوریشن [این وائی ایس ای: PVH] کے مکمل ملکیتی ٹومی ہلفگر گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے یورپ کے سلے ہوئے ملبوسات کے کاروبار کو واپس لینے کا معاہدہ کر چکا ہے، جوبہار 2013ء سے نافذ العمل ہوگا۔

ٹومی ہلفگر کے سلے ہوئے ملبوسات اکتوبر 1998ء میں یورپی مارکیٹ میں ایک لائسنس معاہدے کے تحت پیش کیے گئے تھے جسے ہولی فیشن گروپ چلاتا تھا۔ اس شراکت داری کے ذریعے ٹومی ہلفگر نے اعلیٰ معیار کے سلے ہوئے ملبوسات، ڈریس شرٹس اور ٹائیوں کی فراہمی شروع کی، جو ایک کاروبار کی حیثیت سے بہت کامیابی سے آگے بڑھا اورآج خوردہ قدر و قیمت کے اعتبار سے 100 ملین ڈالرز سے زائد کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ کاروباری معاملہ 31 دسمبر 2012ء تک اپنے اختتام تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہولی فیشن گروپ اختتام اس تک کاروبار کو چلانا جاری رکھے گا۔ اس کاروباری معاملے کی کوئی مالیاتی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ٹومی ہلفگر یورپ کے چیف ایگزیکٹو ڈینیل گرائیڈر نے کہا کہ “یہ حصول ہمارے لیے ان مستحکم بنیادوں پر مزید تعمیر کرنے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے جو ہولی فیشن گروپ نے گزشتہ کئی سالوں میں مستحکم کی ہیں۔ کاروبار کو مجموعی ٹومی ہلفگر یورپی آرگنائزیشن اور کمرشل بنیادی ڈھانچے میں شامل کر کے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خطے میں امکانات کے مزید شعبوں میں ترقی پا سکتے ہیں۔ مزید برآں ہم دنیا کی سب سے بڑی ڈریس شرٹ کمپنی کی حیثیت سے پی وی ایچ کے درجے کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ہم ایک مضبوط اور بہت اہم کاروبار سے وابستگی اور انتساب پر ہولی فیشن گروپ کے مشکور ہیں ۔ سلے ہوئے ملبوسات ایک خصوصی مصنوعاتی زمرہ ہیں، اور ہمیں پرجوش ہیں کہ ہم اس نئے شعبے کی قیادت کے لیے انتہائی تجربہ کار انتظامی ٹیم کو اپنے ساتھ رکھنے کے قابل ہیں۔”

ہولی فیشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رائنر پچلر نے کہا کہ “ہم نے گزشتہ 13 سالوں میں زبردست ترقی کا تجربہ اٹھایا، اس میں بلاشبہ اس امر کا ہاتھ رہا کہ ٹومی ہلفگر ایک حقیقی عالمی کشش رکھنے والا ثابت شدہ برانڈ ہے۔ ہولی فیشن گروپ اپنے برنڈز کی پیشرفت، اور ساتھ ساتھ اختتام تک ٹومی ہلفگر کے کاروبار پر بھی توجہ مرکوز رکھے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ٹومی ہلفگر کاروبار اور ہولی فیشن گروپ پورٹ فولیو کے برانڈز آنے والے سالوں میں کہیں آگے بڑھیں گے۔”

نئے اِن-ہاؤس ٹیلرڈ ڈویژن کی قیادت مائیکل برنگروبر کریں گے، جنہوں نے ٹیلرڈ کلاتھنگ یورپ کے نائب صدر کی حیثيت سے ٹومی ہلفگر گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مائیکل اپنے ساتھ فیشن انڈسٹری کا 25 سالہ تجربہ لا رہے ہیں، اور گزشتہ 10 سالوں سے وہ ہوگو باس میں مختلف انتظامی عہدوں پر تعینات تھے۔ مائیکل جناب گرائیڈر کو جوابدہ ہوں گے۔ مارسل اوسٹوالڈ ٹومی ہلفگر گروپ میں ٹیلرڈ ڈویژن کے کری ایٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کریں گے۔ مارسل سلے ہوئے ملبوسات کے کاروبار میں نو سے زائد سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں، حال ہی میں وہ باس سلیکشن اینڈ ٹیلرز لائنز میں کری ایٹو مینجمنٹ کے سینئر سربراہ تھے۔

ٹومی ہلفگر گروپ کے بارے میں

طرزِ زندگی کے ایک اعلیٰ برانڈ کی حیثيت سے، جس میں ٹومی ہلفگر اور ہلفگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہلفگر دنیا کے سب سے زیادہ قابل قدر ڈیزائنر ایپرل گروپوں میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کلیکشنز تیار اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہیں۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے گروپ طرز زندگی کی مصنوعات جیسے لوازمات، عطریات اور گھریلو سامانِ آرائش پیش کرتا ہے۔ ٹومی ہلفگر برانڈ کے تحت مصنوعات دنیا بھر میں ٹومی ہلفگر خوردہ اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور ديگر منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز  کے وسیع و جامع نیٹ ورک کے تحت دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹومی ہلفگر گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.tommy.com۔

پی وی ایچ کارپوریشن کے بارے میں

دنیا کے سب سے بڑے ملبوسات ساز اداروں میں سے ایک پی وی ایچ کارپوریشن کیلون کلائن اور ٹومی ہلفگر جیسے برانڈز کا مالک ہے اور انہیں دنیا بھر میں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا شرٹ اور نیک ویئر بنانے والے ادارہ ہے اور اپنے برانڈز وان ہاؤسن، کیلون کلائن، ٹومی ہفگر، IZOD، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جان، چیپس، ڈونلڈ جے ٹرمپ سگنیچر کلیکشن، جو جوزف ابوڈ، اکے بہار اور جون ویرواٹوس کے تحت مصنوعات کی وسیع ورائٹی مارکیٹ میں پیش کرتا ہے۔

ذریعہ: ٹومی ہلفگر گروپ

روابط صرف برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے:

ٹومی ہلفگر:

عبدل الحمری،

سینئر ڈائریکٹر یورپین مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز،

ٹیلی فون: +31-(0)20-589-5701،

abdel.elhamri@tommy.com؛

ایوری بیکر،

ای وی پی گلوبل مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز،

ٹیلی فون: +31-(0)20-589-9889،

Avery.baker@tommy.com؛

ہولی فیشن گروپ:

رائنر پچلر،

سی ای او،

+41-(0)71-686-32-11،

R.Pichler@holyfashiongroup.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *