Breaking News

پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی

– متاثرہ انسانی کارکنوں کے انخلاء اور علاج کے لیے امریکی محکمہ خارجہ اورالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری
– تربیت اور آلات کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول کے ساتھ تعاون
– “فنڈ اے نیڈ” عطیہ پلیٹ فارم کے اجراء کے ذریعے عالمی سطح پر خیرات میں تعاون اور تکمیل

سیاٹل، 23 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج  ایبولا سے نمٹنے کے لیے کم ا زکم 100 ملین ڈالرز پیش کرکے اپنی وابستگی کو بڑھا لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کے ساتھ آئے۔ بحران کو حل کے لیے کثیر جہتی طریقے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے جناب ایلن مندرجہ بالا منصوبوں کی رہنمائی کررہے ہیں:

انسانی امدادی کارکنوں کے علاج کے لیے انخلاء کا فنڈ اور نقل و حمل:

ایبولا بحران سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے طبی ماہرین کی مستقل وابستگی کی ضرورت ہے۔ ان کی بھرتی میں درپیش کلیدی مسائل میں سے ایک متاثر ہونے یا علاج کی ضرورت محسوس ہونے پر ان کے طبی علاج کے لیے انخلاء کے واضح  راستے کی کمی ہے۔

جناب ایلن نے دو طبی علاج کے لیے انخلاء کے دویونٹوں کی تیاری میں درپیش اس مسئلے کو حل کرنے سے وابستگی ظاہر کردی ہے ، جسے امریکی محکمہ خارجہ مغربی افریقہ سے طبی ماہرین کے محفوظ اخراج کے لیے استعمال کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی منتقلی کے لیے ضروری انتظامات میں تعاون کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

طبی علاج کے لیے انخلاء کی لاگت بھی اپنے انتہائی نگہداشت کے ماہرین بھیجنے سے وابستہ انجمنوں کے لیے رکاوٹ ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن نے ایبولا میڈیویک فنڈ قائم کیاہے، جو اس فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو بیمے کے احاطے اور نقل و حمل کے حقیقی اخراجات کے درمیان ہوگا۔ 2.5 ملین ڈالرز فنڈ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کے ساتھ ڈالر سے ڈالر مساوی گرانٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول (UMMS):

اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اور اہم جز تعلیم، رسد اور میدان میں موجود طبی ماہرین کو یقینی بنانا ہے۔ جناب ایلن یو ایم ایم ایس کو تربیت، لائبیریا میں طبی کارکنوں اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی  میں مدد دینے کے لیے عطیہ کررہے ہیں۔ یو ایم ایم ایس کے ساتھ یہ شراکت داری ضلعی ہسپتالوں میں صفائی اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی اور ساتھ ساتھ مقامی آبادی تک رسائی اور بند ضلعی ہسپتالوں کو دوبارہ کھیلنے کے لیے مانیٹرنگ اور مدد فراہم کرنے کا شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی ۔

ضرورت کو سرمایہ دیں:

جناب ایلن نے TackleEbola.comکے ذریعے عام افراد کو مخصوص انجمنوں اور فنڈ درکار ہونے کی صورت میں ضروریات پوری کرنے کا طریقہ تخلیق کیا ہے۔ عطیات دینے کا یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر انفرادی خیرات میں تعاون اور اسے تکمیل دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تمام حجم کے عطیات ایبولا کے علاج، اسے محدود رکھنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موجود حلوں کو ادائیگی کے لیے استعمال ہوں گے۔ عطیہ کنندگان اپنی دلچسپی کی حامل کسی بھی ضرورت کو منتخب کرسکتے ہیں اور ان کے حصے کا 100 فیصد اسی ضرورت پر خرچ کیا جائے کا۔ سائٹ عطیات دینے والوں کے لیے یہ سہولت بھی پیش کرتی ہے کہ وہ اپنی مشترکہ حصہ داری کے اثرات کو دیکھیں جس کے لیے انہیں اہداف کی جانب پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

حوصلہ بڑھاتی باتیں:

“ایبولا وائرس ہمیں درپیش دیگر صحت کے بحرانوں جیسا نہیں ہے اور اس کے خلاف ماضی سے کہیں بڑھ ردعمل دکھانے کی ضرورت ہے۔” جناب ایلن نے کہا۔ “اس کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور عالمی وباء بننے سے محفوظ کرنے کے لیے، ہمیں سرمائے کی فراہمی، ہم پلہ وسائل جمع کرنے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضروری تخلیقی حل بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو اکٹھا کرنا ہوگا۔ اس بحران سے نمٹنے کے لیے میں اپنی حصے کی کوششوں سے وابستہ ہوں۔”

امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ برائے گلوبل پارٹنرشپس اینڈریو اوبرائن نے کہا کہ “ہم اس نازک مسئلے پر پال ایلن اور ان کی فاؤنڈیشن کے حصے پر شکر گزار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ایک بہت ضروری مثال قائم کرتا ہے جو امریکی حکومت کے ساتھ شراکت داری میں تعاون کرنے والی ایک زبردست اور فوری نجی شعبے کی قیادت فراہم کرے گی۔ جناب ایلن کی #TackleEbola مہم ہمیں ایبولا کے مرکز مغربی افریقہ میں مرض کے خلاف جنگ کے لیے طبی عملے کے حصول کے ذریعے اہم محرک فراہم کررہی ہے۔ ان کی قیادت بروقت ہے اور اس کام کو بڑاھتی ہے جو امریکی حکومت، بین الاقوامی انجمنیں، این جی اوز اور دیگر روزانہ میدان عمل میں کررہی ہیں۔”

“ہم یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول میں  پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی مدد پر بہت خوش ہیں، جو ہمیں تزویراتی شراکت داروں اور لائبیریا میں اپنے ہم منصب اداروں و افراد کے ساتھ خاص طور پر کام کرنے کی سہولت دے گی تاکہ ہم ایبولا کے مرض کا خاتمہ کرسکیں اور لائبیریا میں صحت کے نازک نظام کو مضبوط کرسکیں۔” مائیکل ایف کولنز، ایم ڈی، چانسلر یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول نے کہا۔ “ہمارا علمی تعاون ماضی میں لائبیریا کی قیادت اور صحت کے شعبے سے منسلک کارکنوں کے ساتھ موثر انداز میں کام کرچکا ہے، اور ہماری نظریں اپنے لائبیریا یے ساتھیوں کے ساتھ براہ راست تعلق اور میدان عمل میں امداد، تربیت اور رسد فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے پر مرکوزہیں۔”

جناب ایلن کی اب تک کی امداد:

وباء پھوٹنے کے ابتدائی دنوں سے جناب ایلن اور پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی توجہ ایسے تزویراتی حلوں کی تلاش، انہیں سرمائے کی فراہمی اور ان کے ساتھ تعاون پر مرکوز تھیں جو فوری طور پر میدان میں آسکیں اور اہم ترین ضروریات کو پورا کرسکیں۔ اب تک جناب ایلن مندرجہ ذیل حلوں کے نفاذ میں مدد کرچکے ہیں:

  • سیرالیون اور لائبیریا میں آلات، رضاکاروں اور تعلیمی مواد کو سرمایہ دینے کے لیے امریکی صلیب احمر کے ساتھ تعاون (اگست 2014ء)
  • گلوبل گونگ کے لیے مساوی گرانٹ، جو صرف چار دنوں میں 700 سے زیادہ عطیہ دینے والوں نے برابر کردی۔ دس گروپوں نے نکاسی کی رسد کی تقسیم، تربیتی سیشنوں کے انعقاد اور عوامی آگہی کے اعلانات کے لیے امداد حاصل کی۔ (اگست 2014ء)
  • لائبیریا میں 50,000 حفاظتی کٹس ہوائی ذریعے سے فراہمی کے لیے یونیسیف کے ساتھ تعاون۔ (ستمبر 2014ء)
  • انتہائی ضروری طبی حفاظتی سامان اور ادویات کی فراہمی کے لیے مستقل راستے (ایئر برج) کی تکمیل  کے لیے ایئرلنک کے ساتھ تعاون۔ (ستمبر 2014ء)
  • سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں سی ڈی سی ایمرجنسی آپریشنز مراکز کے قیام کے لیے سی ڈی سی فاؤنڈیشن کے لیے گرانٹ۔ یہ مراکز مرض اور مریضوں سے رابطے کے کھوج کے لیے بہتر ڈیٹا مینجمنٹ اور کمیونی کیشن سسٹمز کے ذریعے باقاعدہ ردعمل میں مدد دے رہےہیں، جو آخر میں مرض کی شناخت اور اسے پھیلنے سے روکنےمیں مدد دے گا۔ (ستمبر 2014ء)
  • لائبیریا میں ایم ٹی آئی کے عملے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے، رہائش اور نقل و حمل کے ذرائع کی فراہمی میں مدد کے لیے میڈیکل ٹیمز انٹرنیشنل (ایم ٹی آئی) کو سرمائے کی فراہمی۔ (ستمبر 2014ء)
  • گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں موجود ایبولا ایمرجنسی پروگراموں میں مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز/میڈیسنز ساں فرنتیرز (ایم ایس ایف) کے ساتھ شراکت داری۔ (ستمبر 2014ء)
  • متاثر ممالک میں عوامی آگہی اور شعور کو بڑھانے، بحران کے خلاف ردعمل دکھانے میں حکومت کی مدد اور مقامی آبادیوں میں حفظان صحت کے بہتر اصول اپنانے کے حوالے سے تعلیم و رابطے کے پروگراموں میں مدد کے لیے بی بی سی میڈیا ایکشن کے لیے گرانٹ۔

ایبولا میڈیویک فنڈ کا انتظام سلیکون ویلی کمیونٹی فاؤنڈیشن سنبھالے گی۔ مزید معلومات کے لیے www.tackleebola.comملاحظہ کیجیے اور ٹوئٹر اور فیس بک پر @TackleEbola اور @PaulGAllen کو فالو کیجیے۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:
الیکسا روڈین
ولکان انکارپوریٹڈ
1-206-342-2230+
alexar@vulcan.com

 ڈینا لینگ کیک
بورسن-مارستیلر
1-415-994-4008+
dana.lengkeek@bm.com

The post پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]