Breaking News

پلاسٹک سرجری کے عالمی اعداد و شمار پہلی مرتبہ منظر عام پر

نیو یارک، 9 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

“آئی ایس اے پی ایس دو سالہ عالمی سروے” نے علاج کے طریقوں اور جغرافیائی برتری میں رحجانات ظاہر کر دیے

غیر جراحی طریقوں کو جراحی طریقوں پر برتری حاصل

انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (آئی ایس اے پی ایس) پلاسٹک سرجری میں عالمی رہنما ہے۔ ایک سال کے طویل عمل کے بعد سوسائٹی نے اولین 25 ممالک اور خطوں میں پلاسٹک سرجنوں اور علاج کے طریقوں کا “آئی ایس اے پی ایس دو سالہ عالمی سروے (ٹ م)” جاری کیا ہے – جو 2009ء میں تمام طریق علاج کے 75 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔ آئی ایس اے پی ایس سروے پہلا قابل بھروسہ بین الاقوامی پلاسٹک سرجری ڈیٹا ہے جسے اعداد و شمار کے آزاد ماہرین نے حاصل اور تیار کیا ہے۔

آئی ایس اے پی ایس کے ایم ڈی برائے امریکہ اور موجودہ صدر فواد نہائی نے بتایا کہ “اس  سال آئی ایس اے پی ایس کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے، اس سوسائٹی کو فکرمند و متحرک پلاسٹک سرجنوں کے ایک گروپ نے اقوام متحدہ میں قائم کیا تھا۔ ہم نے سوچا کہ اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے کا جشن منانے کا اس سے بہتر طریقہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک انقلابی سروے کا آغاز اور اجراء کیا جائے۔”

جغرافیائی رحجانات

آئی ایس اے پی ایس عالمی سروے ے سب سے زیادہ جراحی اور بغیر جراحی کے جمال افزا طریقہ علاج کے حامل ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ حالانکہ امریکہ اس شعبے میں بدستور سرفہرست ہے لیکن ایسے ممالک جو پلاسٹک سرجری سے منسوب نہیں کیے جاتے بڑے مراکز کی حیثیت سے ابھر رہے ہیں۔

اولین 25 ممالک اور خطے یہ ہیں:

1۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ           11۔ ارجنٹائن                      21۔ آسٹریلیا

2۔ چین                                       12۔ روس                           22۔ وینیزویلا

3۔ برازیل                         13۔ اٹلی                                     23۔ سعودی عرب

4۔ بھارت                          14۔ فرانس                        24۔ نیدرلینڈز

5۔ میکسیکو                      15۔ کینیڈا                         25۔ پرتگال

6۔ جاپان                           16۔ تائیوان

7۔ جنوبی کوریا                           17۔ برطانیہ

8۔ جرمنی                         18۔ کولمبیا

9۔ ترکی                                     19۔ یونان

10۔ اسپین                         20۔ تھائی لینڈ

برائے توجہ: اس اعلامیہ میں پیش کیے گئے تمام زمرہ جات کے مکمل تفصیلی اعداد و شمار بشمول مکمل اصولیات یہاں دستیاب ہے: http://www.isaps.org

مقبول ترین جراحی و غیر جراحی طریق علاج

گزشتہ دس سالوں سے اس امر پر اتفاق تھا کہ چھاتی میں اضافہ کرانا پلاسٹک سرجری کا سب سے معروف طریقہ ہے۔ آئی ایس اے پی ایس سروے نے انکشاف کیا ہے کہ لیپوسکشن کانیا رحجان تمام جراحی طریق علاج کا 18.8 فیصد ہے اور چھاتی میں اضافہ 17 فیصد، بلیفاروپلاسٹی (اوپر یا نیچے کی پلک کو اٹھانا) 13.5 فیصد، رائنوپلاسٹی (ناک کو نئی شکل دینا) 9.4 فیصد اور ایبڈومنوپلاسٹی (“پیٹ کو کم کرانا”) 7.3 فیصد کے ساتھ اس  کے بعد آتے ہیں۔

جراحی کے طریقوں کی مقبولیت مختلف ممالک میں مختلف ہے اور برازیل، امریکہ، چین، میکسیکو، بھارت اور جاپان پانچ معروف ترین طریقوں میں برتری رکھنے والے ممالک ہیں۔

جمال افزا سرجری کی جدت میں اور کم خرچ علاج کے حوالے سے ہونے والی بہتریوں کے باعث پلاسٹک سرجنوں کی جانب سے استعمال کردہ غیر جراحی طریقوں نے حقیقتا جراحی طریقوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے اس معلومات کی کوئی بنیاد نہیں تھی جس سے اعداد و شمار کا تقابل کیا تھا، لیکن اب کوئی شبہ نہیں کیا جا سکتا ہے کہ یہ حالات کا ایک ڈرامائی موڑ ہے۔

اولین پانچ غیر جراحی طریقے ہیں: ٹاکسنز یا نیوروماڈیولیٹرز انجکشنز (بوٹوکس، ڈائسپورٹ) (32.7 فیصد)، ہایالیورونک ایسڈ انجکشنز (20.1 فیصد)، لیزر ہیئر ریموول (13.1 فیصد)، آٹولوجوس فیٹ انجکشنز (کسی بھی مریض کی چربی کو لے کر اسی مریض کے جسم میں کسی اور جگہ منتقل کرنا) (5.9 فیصد) اور آئی پی لیزر ٹریٹمنٹ (4.4 فیصد)۔

وہ ممالک جہاں غیر جراحی طریقوں نے برتری حاصل کی ہے میں امریکہ، برازیل، میکسیکو اور چین سے لے کر معمولی برتری کے حامل جاپان، ہنگری، جنوبی کوریا، بھارت اور جرمنی شامل ہیں۔

کل مجموعہ – بالآخر ایک قابل اعتماد بنیاد

آئی ایس اے پی ایس عالمی سروے بورڈ کے مستند (یا اس کے قومی مترادف) پلاسٹک سرجنوں کے حوالے سے متعدد اہم اعداد و شمار بھی پیش کرتا ہے؛ جن کی تعداد تقریبا 30 ہزار 817 ہے۔ جراحی کے طریقوں کی کل تعداد 8,536,379 اور غیر جراحی طریقے تقریبا 8,759,187 ہیں – جو دنیا بھر میں بورڈ کے مستند پلاسٹک سرجنوں کی جانب سے استعمال کیے گئے جراحی و غیر جراحی طریقوں کی کل تعداد کو 17,295,557 تک پہنچا دیتی ہیں۔ (ان اعداد و شمار میں غیر پلاسٹک سرجنوں کی جانب سے کیے گئےجراحی و غیر جراحی طریقے شامل نہیں۔)

آئی ایس اے پی ایس آنے والے صدر ڈاکٹر جان پوئیل از سویٹزرلینڈ نے مشاہدہ کیا کہ “آئی ایس اے پی ایس عالمی سروے کے پیش کردہ اعداد و شمار اس شعبے میں معلومات کی پہلی مستند و قابل بھروسہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ کارآمد معلومات ہے جو خاص یا عمومی رحجانات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کو ناپنے کے لیے ایک لازمی ٹول کی حیثیت سے، حکومتوں یا صنعت کی جانب سے اس ڈیٹا کو جمع کرنے سے کہیں پہلے،  طبی ماہرین اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے استعمال کی جائے گی۔

طریقیات

ماضی میں آئی ایس اے پی ایس کے صدر اور آئی ایس اے پی ایس کمیونی کیشنز کمیٹی کے چیئرمین سامپایو گوز از برازیل جنہوں نے اس سروے کی نگرانی کی نے اشارہ کیا کہ “دنیابھر میں جراحی و غیر جراحی پلاسٹک سرجری طریقوں کا حساب کرنا ایک پیچیدہ اور چیلنجز سے بھرپور منصوبہ تھا، ہم نے ایک معروف سروے کمپنی کو منتخب کیا جو پلاسٹک سرجری میں وسیع تجربہ کی حامل ہے، اور اس کے پیش کردہ نتائج معتبر، سائنسی طور پر اہمیت کے حامل ہیں اور آنے والے سالوں میں اس شعبے پر اثر انداز ہوں گے۔”

آئی ایس اے پی ایس دو سالہ عالمی سروے کو انڈسٹری انسائٹس انکارپوریٹڈ (http://www.industryinsights.com) نے جمع کیا اور ترتیب دیا ہے اور اس کا تجزیہ کیا ہے، جو کولمبس، اوہائیو، امریکہ میں قائم ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے۔ سروے کے رہنما اسکاٹ ہیک ورتھ تھے جو ایک مستند پبلک اکاؤنٹنٹ ہیں جو اپنے ادارے کے ساتھ تقریبا 15 سالوں سے جمال افزا پلاسٹک سرجری میں رحجانات پر مختلف اقسام کی تحقیقیں کر چکے ہیں۔

سروے کے شرکاء نے دو صفحات پر مشتمل انگریزی زبان کا ایک سوالنامہ مکمل کیا جس کا مرکز 2009ء میں کرائے گئے جراحی و غیر جراحی طریقوں کی تعداد تھا۔ آئی ایس اے پی ایس نے اپنے ملکیتی ڈیٹا بیس میں موجود تقریبا 20 ہزار پلاسٹک سرجنز کو تحقیق میں شرکت کے لیے دعوت نامہ جاری کیا تھا۔ مزید برآں، تمام قومی سوسائٹیز سے بھی درخواست کی گئی تھی تاکہ اراکین کی سروے میں حصہ لینے پر کی جا سکے۔

حتمی اعداد و شمار کا مقصد بین الاقوامی اعداد و شمار ظاہر کرنا تھا اور یہ خصوصی طور پر ہر ملک میں پلاسٹک سرجنز کی اندازا تعداد پر منحصر ہے۔ پلاسٹک سرجنز کی دنیا بھر میں تعداد کو جاننے میں مدد کے لیے قومی سوسائٹیز کے نمائندگان نے کل اندازا 31 ہزار پلاسٹک سرجنز کی 75 فیصد سے زائد تعداد فراہم کی۔

گو کہ اعتماد کے وقفے طریقوں اور ملک کے لحاظ سے تبدیل ہیں – جو نمونے کے حجم اور جواب میں تغیر پر منحصر ہیں –اس تحقیق کا مجموعی سروے حصہ اعتماد کی 95 فیصد کی سطح پر +/- 4.24 فیصد کے معیاری غلطی کی گنجائش رکھتا ہے۔

آئی ایس اے پی ایس 2010ء کانگریس: یہ سروے آئی ایس اے پی ایس کی 20 ویں دو سالہ کانگریس کے موقع پر جاری کیا گیا ہے جو 14 سے 18 اگست کو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، امریکہ میں منعقد ہوگی۔ کانگریس کے بارے میں مزید معلومات یا کریڈینشل حاصل کرنے کے لیے اور/یا فالو اپ کے لیے رابطہ کیجیے: credentials@conmx.net

مزید معلومات یا کسی آئی ایس اے پی ایس ماہر سے انٹرویو کے لیے رابطہ کیجیے: tony@conmx.net

صحافی توجہ فرمائیں: ہم آئی ایس اے پی ایس ویب سائٹ کا حصہ دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں – جو ایک غیر تجارتی، معلوماتی صارفی خدمت کی سائٹ ہے، تاکہ عام افراد آئی ایس اے پی ایس دو سالہ گلوبل سروے کے بارے میں مزید جان سکیں۔ www.isaps.org

ذریعہ: انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (ISAPS)

رابطہ:

ٹونی اسٹیفیری

انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایستھیٹک پلاسٹک سرجری (ISAPS)

tony@conmx.net

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *