پولارس فنانشل ٹیکنالوجی نے نیپال کی مالیاتی مارکیٹ میں اپنے قدم جما لیے

AsiaNet 47677

چنئی، بھارت اور کٹھمنڈو، نیپال، 8 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (POLS.BO) اور نیپال میں ٹیکنالوجی مشاورت کے معروف ادارے سوئفٹ ٹیکنالوجی نے آج اعلان کیا ہے کہ نیپال کا قومی سطح کا ترقیاتی بینک سوشل ڈیولپمنٹ بینک (ایس ڈی بی) پولارس کے انٹیلکٹ [ٹ م] کور بینکنگ حل (CBS) کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔ انٹیلکٹ سی بی ایس کثیر کرنسی، کثیر شاخ اور کثیر بینکاری کی گنجائش کے ساتھ ایک جامع مرکزی بینکاری پروڈکٹ ہے جو ایس ڈی بی کے بینکنگ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو تبدیل کرے گا اور اس کے لیے جدید بینکاری خدمات پیش کرنا، مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانا اور اپنی رسائی میں اضافہ کرنا ممکن بنائے گا۔

نیپال میں بینکاری کی صنعت کمرشل اور ترقیاتی دونوں بینکاری سطحوں پر بڑھتی ہوئی سرگرمی کا سامنا کر رہی ہے۔ بینکوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ یہ بڑھتی ہوئی سرگرمی اضافی مسابقت اور مارکیٹ حصے کے لیے جدوجہد کا سبب بنی ہے۔ اس منظرنامے میں بینکوں کے لیے اپنی بڑھتی ہوئی صارفی بنیاد کو ترقی کے منصوبے بہم پہنچانے میں ٹیکنالوجی ایک اہم عنصر بنتی ہے۔ پولارس کا ‘بروقت’ داخلہ ابھرتی ہوئی نیپالی مارکیٹ میں جدید حل پیش کرنے کے لیے شراکت داری کا کاروباری ماڈل بنانے اور اس فائدہ اٹھانےکا موقع دیتا ہے۔

انٹیلکٹ سی بی ایس نیپال میں بینکوں کو انضباطی رپورٹنگ، کثیر چینل بینکاری (انٹرنیٹ، اے ٹی ایم اور موبائل) کے چیلنجز سے نمٹنے اور دور دراز شاخوں/علاقوں تک رسائی میں مدد دے گا۔ زیادہ بڑی نیپالی مارکیٹ کا خیال رکھنے کے لیے پولارس انٹیلکٹ سی بی ایس کے ساتھ ملک میں اینٹی منی لانڈرنگ (اے ٹی ایم) اور چیک ٹرنکیشن سسٹم (سی ٹی ایس) جیسے سیٹلائٹ حل بھی پیش کرے گا۔

سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای او امیر دھوج پرادھن نے کہا کہ “ایس ڈی بی کا قیام اِس مقصد کے ساتھ عمل میں آیا کہ وہ سماجی دھیان کے ساتھ جدید بینکاری کرے گا اور ہم پولارس کے وسیع تجربے، مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اُس کی امتیازی برتری اور اپنے ترقی کے سفر میں اس کے طویل المیعاد کارکردگی معیار کا فائدہ اٹھانے پر خوش ہیں۔”

پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے ای وی پی اور جیوگرافی سربراہ، برصغیر، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (IMEA) کے سری نواسن نے کہا کہ “نیپال کی بینکاری صنعت میں ہمارا داخلہ پولارس کی مارکیٹ آگہی اور خطے میں اُس کے مستحکم مصنوعاتی مجموعے کو آگے بڑھائے گا۔ ہم سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ یہ نیپال میں پولارس کو باضابطہ حیثیت دیتا ہے۔ انٹیلکٹ سی بی ایس ایس ڈی بی کے مستقبل میں ترقی کے منصوبوں میں مدد دے گا تاکہ وہ صارفین کی بدلتی ہوئی توقعات کو پورا کرے اور خواہش کے مطابق وسیع البنیاد ترقی حاصل کر سکے۔ انٹیلکٹ سی بی ایس بنگلہ دیش اور سری لنکا میں حالیہ کامیابیوں کے بعد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔”

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

دویپاین دیب

+91 99625 36442

dwaipayan.d@polarisFT.com

ذریعہ: پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *