Breaking News

پی اینڈ جی نئے ماحولیاتی تصور کے متعلق ویب کاسٹ کے ذریعے اعلانات کرے گا

جینیوا، 15 ستمبر / پی آر نیوز وائر –  ایشیا ء نیٹ /

پروکٹر اینڈ گیمبل اپنے نئے ماحولیاتی تصور  کے بارے میں گفتگو اوراعلانات 27 ستمبر بروز پیر نشر کرے گا جس کی شروعات صبح 11 بجے ای ٹی / شام 5 بجے (سی ای ایس ٹی) ہوگی۔گرین بز کے تعاون سے جاری کی جانے والی ویب کاسٹ میں پی اینڈ جی بورڈ کے چیئرمین ، صدر اور چیف ایکزیگٹو آفیسر باب میکڈونلڈ، پی اینڈ جی کے نائب صدر برائے عالمی تحفظ ماحولیات لین سورز اور چیف ایکزیگٹو آفیسر و ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ یو ایس کے سربراہ کارٹر روبرٹس  پی اینڈ جی کے نئے ماحولیاتی تصور پر براہ راست گفتگو کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے وابستہ و دیگر افراد اس براہ راست آڈیو ویب کاسٹ کے لیے اس پتے پر رجسٹر ہوسکتے ہیں http://www.thomson-webcast.net/us/dispatching/PG_20100927

یہ نشریات  صبح 11 بجے  ای ٹی / شام 5 بجے سی ای ایس ٹی شروع ہوگی۔ یہ نشریات  دوبارہ سننے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

پراکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر میں روزانہ 4 ارب سے زائد بار لوگوں کے استعمال میں آتی  ہیں۔ کمپنی کی مصنوعات کا شمار قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی اور جانی مانی مصنوعات میں ہوتا   ہے جن  میں  پیمپرز(ر)، ٹائیڈ(ر)، ایریل(ر)، آلویز(ر)، وسپر(ر)، پینٹین(ر)، ماک3(ر)، باوٴنٹی(ر)، ڈان(ر)، گین(ر)، پرنگلز(ر)، چارمن(ر)، ڈاؤنی(ر)، لینور(ر)، لیمز(ر)، کریسٹ(ر)، اورل  بی(ر)، ڈیورا سیل(ر)، اولے(ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز(ر)، ویلا(ر)، جیلیٹ(ر)، براوٴن(ر) اور فیوژن(ر) شامل ہیں ۔دنیا کے تقریبا 80 ممالک میں پی اینڈ جی کے 127,000ملازمین ہیں۔  پی اینڈ جی اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات اور نئی اطلاعات سے آگہی کے لیے ویب سائٹ www.pg.com ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: دی پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی

رابطہ: روتھا پین ، پی اینڈ جی، +1-513-983-3939 ، penn.rs@pg.com؛

میگی حبیب ، پین پی آر برائے پی اینڈ جی ، +1-213-996-3770 ، mhabib@painpr.com

Check Also

Envoy Zaigham visits Kyrgyz National Hospital to inquire after health of injured Shahzaib

Pakistan's Ambassador to the Kyrgyz Republic Hassan Zaigham today visited the Kyrgyz National Hospital to inquire after the health of Pakistani National Shahzaib who is under treatment there. In a post on X, Foreign Office Spokesperson Mumtaz Zahra ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *