Breaking News

چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت طرازی تعاون پر آٹھویں فورم کا ناننگ میں آغاز ہوگیا

چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت طرازی تعاون پر آٹھواں فورم

ناننگ، چین، نومبر 27، 2020 / ژنہوا-ایشیانیٹ / — وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی حکومت گوانگژی ژوانگ خودمختار خطہ کی میزبانی اور گوانگژی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر کے زیر اہتمام، چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت طرازی  تعاون پر آٹھویں فورم (جسے یہاں بطور “فورم” حوالہ  دیا گیا ہے)  کا  گوانگژی ژوانگ  کے خودمختار علاقے ناننگ میں 26 نومبر کو باضابطہ طور پر افتتاح  کردیا گیا۔  چین اور آسیان کے مابین جدت طرازی کے عناصر کی باترتیب گردش اور مربوط ترقی میں معاونت کے لئے “اوپننگ اپ اور انوویشن کے ساتھ مستقبل کو بااختیار بنانے،” کی تھیم کے ساتھ، فورم میں افتتاحی سرگرمیوں اور پروگراموں کا ایک سلسلہ جیسے مرکزی فورم ، دوسرا آسیان پلس تھری ینگ سائنسدان انوویشن فورم ، 17 ویں چائنا-آسیان ایکسپو ایڈوانس ٹیکنالوجی میلہ، چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر میچ میکنگز ، اور چین-آسیان بین الاقوامی فورم برائے پائیدار ترقی اور جدت طرازی تعاون، شامل تھا۔

آسیان کے رکن ممالک جیسے کہ کمبوڈیا ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، میانمار ، فلپائن اور تھائی لینڈ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکموں کے وزارتی سطح کے چھ عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو تقاریرکیں۔  ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے میدان میں جاپان، جنوبی کوریا اور آسیان کے ممبر ممالک  کے نمائندوں نے دوسرے ایشین پلس تھری ینگ سائنسدان انوویشن فورم میں مشترکہ لیبارٹری کی تعمیر کے حوالے سے اپنے تجربے کو آن لائن یا آف لائن شیئر کیا۔ افتتاحی تقریب میں جدت طرازی کے تعاون میں کامیابیوں کے حوالے سے ایک بڑی تعداد میں اعلانات اور معاہدوں پر دستخط دیکھنے میں آئے۔  گوانگ ژوانگ خودمختار علاقائی عوامی حکومت نے چانگآن یونیورسٹی کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر (CATTC) بینکاک انوویشن سینٹر اور چین-تھائی لینڈ-آسیان انوویشن پورٹ کی آن لائن نقاب کشائی کی گئی۔ فورم میں ماہر تعلیم گیو ہاؤڈونگ  کی سربراہی میں، چین-آسیان بگ ارتھ ڈیٹا انوویشن سینٹر منصوبے کا بھی آغاز کیا گیا۔ ان معاہدوں  سے چین اور آسیان کے مابین ٹیکنالوجی اور جدت طرازی پر تعاون  آگے بڑھے گا اور مشترکہ طور پر علاقائی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ ملےگا۔

اس سال کا فورم 2013 کے بعد سے آٹھواں  کامیاب سیشن ہے۔ کئی برسوں سے، یہ فورم چین اور آسیان حکومتوں ، کاروباری اداروں اور تنظیموں کے مابین رابطے اور مماثلت کا کام کرتا ہے ، جس نے علاقائی ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت طرازی کے تعاون کو موثر انداز میں فروغ دیا ہے، اور مرکزی حکومت کی طرف سے تجویزکردہ گوانگژی کی “تھری پوزیشننگ” پر عملدرآمد میں شدت لانے اور عالمی اور علاقائی برابری پر مبنی باہمی تعاون اور اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے میں ایک اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ماخذ: گوانگژی سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ

تصویری منسلک لنکس: لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=378218

Check Also

Arqit and SoftIron Partner to sell more secure data center deployments

LONDON, May 02, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Arqit Quantum Inc. (Nasdaq: ARQQ, ARQQW) (Arqit), a leader in quantum-safe encryption, and SoftIron, the worldwide leader in true private cloud infrastructure announce a partnership to enable customers to make a seamless migration to quantum safe cloud tasks, with a priority focus on the defense sector. Arqit’s quantum-safe […]