Breaking News

چین ہائی-ٹیک میلہ 2015ء کامیابی کے ساتھ مکمل

شینزین، چین، 23 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) 2015ء 21 نومبر کو شینزین میں تکمیل کو پہنچا۔یہ 6 دن جاری رہا جس میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ میلے نے 28 مالک اور خطوں کے 128 وفود اور تقریباً 3,686 نمائش کنندگانکی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، جو اپنے ساتھ کم از کم 16,825 منصوبے لائے اور ان میں سے کئی نے عالمی سطح پر شروعات یہیں سے کی۔

The China Hi-Tech Fair 2015 attracted many visitors.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20151121/0861511539

“جدید کارجوئی، بین السرحدی تکمیل” کے موضوع پر سی ایچ ٹی ایف 2015ء ٹیکنالوجی جدت طرازی کو نمایاں کررہی تھی اور اس نے جدت طرازی سے تحریک پانے والی نئی پیشرفت اور کامیابیوں کو نمایاں کیا۔ اس نے آئی ٹی مصنوعات، “انٹرنیٹ پلس”، مارکرز، توانائی حفاظت، ماحولیاتی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجیوں کی نئی نسل، حیاتیات اور نئی توانائیوں پر زور دیا۔ سی ایچ ٹی ایف 2015ء کے متاثر کن حصوں میں رش تھا، جیسا کہ “گرین ہاؤس”، جو گرین بلڈنگایگزیبیشن ایریا کی نمایاں جھلکیوں میں سے ایک تھا، انہوں نے نمائش کی براہ راست کارگزاری کی تمثیل کشی کی اور ماحول دوست عمارات کے شعبے میں جدید ترین مصنوعات کا عملی مظاہرہ کیا؛ ٹین سینٹ اور بیڈو، جو معروف انٹرنیٹ ادارے ہیں، نے اپنا “انٹرنیٹ پلس” حل پیش کیا؛ ناچتا روبوٹ بنام الفا۔ سی ایچ ٹی ایف 2015ء بغیر پائلٹ کے چلنے والی سواری کے نظام کی ایک شاخ قائم کی جو شینزین یونیورسٹی سینٹر میں قائم ہے، جسے ساکن نمائش اور پرواز کارکردگی میں تقسیم کیا گیا، اس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ اپنی اجنب مبذول کروائی۔ مزید برآں، 2015ء چائنا ہائی ٹیک فورم بھی ٹیکنالوجی ترقی کے رحجانات اور بین الاقوامی تعاون کا تعاقب کررہا تھا۔ ہدف وسیع تر رینج میں جدت طرازی کو کھولنا اور ایک اعلیٰ سطح پر پہنچنا تھا، جسے بڑے پیمانے پر چین کا سب سے بڑا اور بااثر ترین ہائی-ٹیک ایونٹسمجھا گیا ہے۔

چین نے جدت طرازی پر کافی زور دے رکھا ہے، جس میں چینی رہنما مختلف مواقع پر اعادہ کر رہے ہیں کہ یہ چین کی مستقبل کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ سی ایچ ٹی ایفچین کی جدت طرازی سے تحریک پانے والی ترقی حکمت عملی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اور ٹیکنالوجی خیالات کے تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر سی ایچ ٹی ایفجدت طرازی کے ساتھ ترقی کرنے پر زور دے رہی ہے۔

ہماری نظریں شینزین میں اگلے سال ہونے والی سی ایچ ٹی ایف میں آپ سے ملاقات پر مرکوز ہیں۔

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں

1999ء میں عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کا منظور شدہ چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) ہر سال 16 سے 21 نومبر کو شینزین میں منعقد ہوتا ہے۔اس کی مشترکہ میزبانی وزارت تجارت اور دیگر ریاستی وزارتیں اور شینزین شہر کی عوامی حکومت کرتی ہیں۔ یہ سب سے بڑی اور موثر ترین چینی تکنیکی نمائش ہے، جو “چین میں نمبر1 ٹیکنالوجی میلے” کے طور پر معروف ہے۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20151121/0861511539

Check Also

Deputy PM calls for joint action to counter Islamophobia

Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar has stressed the imperative for joint action to counter Islamophobia, particularly in context of Israel's aggression against Palestine. He was talking to Secretary General of the O...